آگ آخرش کو ٹھنڈی ہو گئی۔
1) کیا آخرش کے بعد 'کو' استعمال کرنا صحیح ہے؟

اس نے مجھ کو دیکھا - اس نے مجھے دیکھا
2) دونوں میں کیا فرق ہے؟

3) طرح، شمع، وجہ، قدر اور ان جیسے دوسرے الفاظ کہ جن کے آخر میں عربی میں تنوین ہے اور اردو میں سکون کو اشعار میں استعمال کرتے وقت عروضی اعتبار سے 'فاع' کے وزن پر رکھنا چاہیئے یا 'فعل' کے؟ کیونکہ بولنے میں تو ہم طرَح، شمَع، وجَہ، قدَر ہی بول جاتے ہیں۔

4) ان الفاظ کی بہتر صورت کیا ہے: لیے یا لئے ؟ کیجیے یا کیجیئے؟ چاہیے یا چاہیئے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں آخرش کے بعد کو فصیح نہیں ہے، اسی طرح مجھے، مجھ کو کے مقابلے میں زیادہ فصیح ہے لیکن استعمال دونوں ہوتے ہیں۔

طرح فاع اور فعل دونوں طرح مستعمل ہے۔

قدر، فاع اور فعل دونوں طرح مستعمل ہے لیکن ان دونوں کے معانی الگ ہیں، اس لفظ کو استعمال کرتے ہوئے احتیاط ضروری ہے اور معنی کا علم ہونا چاہیے۔

شمع اور وجہ صرف فاع کے وزن پر ہیں، شَ مَع غلط ہے اور شم مع بھی غلط ہے، صحیح شم ع ہے۔ اس طرح کے دوسرے الفاظ جو فاع کے وزن پر ہیں لیکن غلط بولے یا باندھے جاتے ہیں ان میں جمع اور نفی بھی شامل ہیں۔
 
یہاں محترم یعقوب آسی اور محترم الف عین کی آراء کا بھی انتظار ہے خصوصا سوال نمبر 2 اور 4 کے لئے۔
اور یہ ٹیگ کیسے کرتے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
وارث سے متفق ہوں، اور سوال نمبر 4کے سلسلے میں یہ کہ یہ الفاظ ہر طریقے سے لکھے جاتے ہیں، اور میں ذاتی طور پر برقی کتب میں ہر املا قبول کر لیتا ہوں، چاہے وہ لئے، لیے، یا لئیے لکھا ہو۔ لیکن میں خود محض ’لئے‘ پسند کرتا ہوں اگرچہ میرے خیال میں رشید حسن خان نے ’لیے‘ املا کو درست قرار دیا ہے۔ یہی اصول لیجیے، کیجیے میں بھی ہو گا۔
 

الف عین

لائبریرین
ٹیگ کرنے کے لئے @لگا کر بغیر سپیس کے رکن کا نام لکھیں۔ جیسے منیب احمد فاتح۔ خیال رہے کہ نام میں درست جگہ سپیس لگائیں۔ کچھ یوزرس کے ناموں میں سپیس نہیں ہے، جیسے محمداحمد ایک ہی لفظ کے طور پر لکھا گیا ہے۔
 
ٹیگ کرنے کے لئے @لگا کر بغیر سپیس کے رکن کا نام لکھیں۔ جیسے منیب احمد فاتح۔ خیال رہے کہ نام میں درست جگہ سپیس لگائیں۔ کچھ یوزرس کے ناموں میں سپیس نہیں ہے، جیسے محمداحمد ایک ہی لفظ کے طور پر لکھا گیا ہے۔
جی شکریہ الف عین۔ پہلا ٹیگ آپ کے نام
 
Top