بسمل

  1. محمد حسین

    توڑتے ہیں کبھی بندھاتے ہیں

    توڑتے ہیں کبھی بندھاتے ہیں آس رکھیئے تو وہ تڑ پاتے ہیں دوستی کر کے نبھانے کا ہو ڈھنگ دوست سے دوست نکل آتے ہیں دل کا بگڑا ہے سدھرتا مشکل یوں تو بہتے اسے سمجھاتے ہیں وقت بھی چارہ گری کرتا ہے صبر والے جو یہ پھل کھاتے ہیں کیا جدا آپ ہوئے ہم سے حسین سخت بیمار ہوئے جاتے ہیں
  2. م

    چند سوال

    آگ آخرش کو ٹھنڈی ہو گئی۔ 1) کیا آخرش کے بعد 'کو' استعمال کرنا صحیح ہے؟ اس نے مجھ کو دیکھا - اس نے مجھے دیکھا 2) دونوں میں کیا فرق ہے؟ 3) طرح، شمع، وجہ، قدر اور ان جیسے دوسرے الفاظ کہ جن کے آخر میں عربی میں تنوین ہے اور اردو میں سکون کو اشعار میں استعمال کرتے وقت عروضی اعتبار سے 'فاع' کے وزن...
  3. طارق شاہ

    بسمل عظیم آبادی -- تنگ آگئے ہیں کیا کریں اِس زندگی سے ہم

    غزلِ بسمل عظیم آبادی تنگ آگئے ہیں کیا کریں اِس زندگی سے ہم گھبرا کے پُوچھتے ہیں اکیلے میں جی سے ہم مجبُوریوں کو اپنی، کہیں کیا کسی سے ہم لائے گئے ہیں ، آئے نہیں ہیں خوشی سے ہم کمبخت دل کی مان گئے ، بیٹھنا پڑا یوں تو ہزار بار اُٹھے اُس گلی سے ہم یارب! بُرا بھی ہو دلِ خانہ خراب کا...
  4. م

    غزل۔۔۔ بڑے ہی ضبط میں تھے آگ پانی ۔۔۔پروفیسر انور جمیل

    غزل بڑے ہی ضبط میں تھے آگ پانی بچھڑ جانے کا منظر دیدنی تھا وہ طوفاں کے بپھرنے کا نظارا وہ جوبن پر سمندر دیدنی تھا لہو کی وہ مقدس آبشاریں تھا مقتل یا کوئی گھر دیدنی تھا بڑی ظالم تھی بسمل کی تڑپ بھی حسیں ہاتھوں میں خنجر دیدنی تھا سوالوں اور جوابوں کی کہانی ارے چھوڑو، وہ محشر دیدنی...
Top