چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں ( تبصرہ جات )

بھلکڑ

لائبریرین
بس ڈر یہ ہے میری بھائی کہ یہ جان کہیں ہماری نہ ہو ۔ بہرحال پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ ۔ :)
پریشان نہ ہوں بھائی جان !!! جان آپ کی جان کی نہیں ہوگی اور اُس جان کے نہ جانے کا جان کر ہمیں اپنی جان کہ جانے کا خدشہ ہے !!
البتہ یہ جان کر خوشی ہوئی کے کسی کو تو اپنی جان کی جان کی فکر ہے !!!!
:love::love::love:
 
سید ذیشان

محفلین
چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں کی نئی قسط کا اجراء ہوگیا ہے ۔ آراء سے ضرور نوازیئے گا ۔ شکریہ

ابھی میں نے تمام داستانِ ہوش ربا مکمل کی۔ اندازِ تحریر کا تو میں شیدائی ہو گیا۔ اور ڈھیٹ پن پر کسی اور دن اظہار خیال کروں گا۔ :LOL:
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی پہلی پوسٹ پڑھی۔ یہ فقرہ کافی گہرا ہے
مگر جس چہرے نے ہمیں متاثر کیا اس کا ذکر کرنا شامتِ اعمال کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا کہ وہ آج کل قومی اسمبلی کی ممبر ہیں ۔
یعنی تم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کلاس فیلو نکلے؟ :laugh:
 
ظفری

لائبریرین
ابھی میں نے تمام داستانِ ہوش ربا مکمل کی۔ اندازِ تحریر کا تو میں شیدائی ہو گیا۔ اور ڈھیٹ پن پر کسی اور دن اظہار خیال کروں گا۔ :LOL:
اجی ۔۔۔ یہ داستان ابھی مکمل ہی کہاں ہوئی ہے آپ مذید اقساط کا انتظار فرمایئے ۔ ;)
تحریر کی پسندیدگی کے لیئے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ :)
ڈھیٹ پن پر ضرور اظہارِ خیال کیجئے گا کہ یہ جملہ میں اپنے لیئے کئی بار سُن چکا ہوں ۔ :cool2:
 
ظفری

لائبریرین
ابھی پہلی پوسٹ پڑھی۔ یہ فقرہ کافی گہرا ہے

یعنی تم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کلاس فیلو نکلے؟ :laugh:
بھائی تم میرے تعاقب میں اپنے ماضی میں کیوں پہنچ گئے ۔۔۔۔ :D
میں کیوں بتاؤں کہ وہ ماوری میمن تھی ۔ ورنہ سب سمجھ جائیں گے کہ اس کہانی میں پانچ فیصد نہیں بلکہ 95 فیصد سچ ہے ۔ :D
 
ظفری

لائبریرین
یار ظفری ، پہلی بار دھاگہ پورا پڑھا۔ اس میں اگر پانچ فیصد بھی سچ ہے تو تمہارے ساتھ ابھی تک جو بھی ہوا، کم ہے :laugh:
لو ۔۔۔ تم پانچ فیصد پر اتنے ظلم کو کچھ نہیں سمجھتے اگر یہ کہانی پچانوے فیصد سچ ثابت ہوئی تو لگتا ہے ۔ تم محرم میں میرے لیئے بھی حلیم بناؤ گے ۔ :thinking:
 
ظفری

لائبریرین
آپ کی اطلاع کے لیے عرض کرتا چلوں کہ ذاتی مراسلوں میں تو کوئی پابندی نہیں ہے۔
دھیان رہے ۔۔۔ ابھی محفل کی سالگرہ کی اقساط اختیام پذیر نہیں ہوئیں ۔ پچھلی قسط میں " منی بدنام ہوئی " اور " شیلا کی جوانی " کا قصہ منظرِ عام پر آچکا ہے ۔سوچ لیں کیوں نیا اسکینڈل کھڑا نہ ہوجائے کہ آپ واحد اس مملکتِ خداداد اردو محفل کے وزیرِ اعظم ہیں ۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ بھی کہیں " کھر" کیساتھ نہ گردانے جائیں ۔ ;)
 
قیصرانی

لائبریرین
بھائی تم میرے تعاقب میں اپنے ماضی میں کیوں پہنچ گئے ۔۔۔ ۔ :D
میں کیوں بتاؤں کہ وہ ماوری میمن تھی ۔ ورنہ سب سمجھ جائیں گے کہ اس کہانی میں پانچ فیصد نہیں بلکہ 95 فیصد سچ ہے ۔ :D
پروفیسر بھائی، ذرا عینک چیک کرا لو کہ کس شخصیت پر تم نے اتنا قصیدہ لکھا :p
ماروی میمن
Marvi_Memon_came_into_politics_under_the_patriarchal_wings_of_Musharraf%2C_but_his_fall_has_not_aborted_her_growth.jpg
 
ظفری

لائبریرین
ارے بھائی تم نے پھر سارا قصہ ہی نہیں پڑھا ۔ یہ مرکزی کردار میں ماوری میمن کہاں سے آگئی ۔ میں نے تو تمہاری اس بات پر جو تم نے میری تحریر میں سے کوٹ کیا تھا کہ
مگر جس چہرے نے ہمیں متاثر کیا اس کا ذکر کرنا شامتِ اعمال کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا کہ وہ آج کل قومی اسمبلی کی ممبر ہیں ۔
اس پر حقائق بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کہاں ماوری میمن اور کہاں پرنسپل صاحب کی صاحبزادی ۔۔۔۔۔۔۔ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
ارے بھائی تم نے پھر سارا قصہ ہی نہیں پڑھا ۔ یہ مرکزی کردار میں ماوری میمن کہاں سے آگئی ۔ میں نے تو تمہاری اس بات پر جو تم نے میری تحریر میں سے کوٹ کیا تھا کہ

اس پر حقائق بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کہاں ماوری میمن اور کہاں پرنسپل صاحب کی صاحبزادی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ :D
برادرم سید ذیشان کے الفاظ دہرانا چاہوں گا۔۔۔ :p
اور ڈھیٹ پن پر کسی اور دن اظہار خیال کروں گا۔ :LOL:
 
Top