چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں ( تبصرہ جات )

جیہ

لائبریرین
اس سلسلے کی پہلی دو تین قسطیں میں پروف ریڈینگ کے لئے کاپی کئے تھے مگر ہنوز دلی دور است
ظفری اگر آپ کے پاس یہ مواد یونی کوڈ میں موجود ہے تو مجھے ای میل کردیں تاکہ پروف کا کام شروع کیا جائے
 
ظفری

لائبریرین
پہلے یہ داستان تو ختم ہو لینے دو کہ" نَے ہاتھ باگ پر ہے نہ پاہے رکاب میں " ;)
آخری سرا ہاتھ آتے ہی میں ان شاءاللہ ای میل کردوں گا . :)
کوئی شک نہیں کہ " ہنوز دلی دور است " :D
 
ظفری

لائبریرین
چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں کی نئی قسط کا اجراء ہوگیا ہے ۔ آراء سے ضرور نوازیئے گا ۔ شکریہ
 
عمر سیف

محفلین
ظفری بھائی جاری رکھے ہیں تو جاری ہے ۔۔۔ یہ سلسلہ خطوط کی حد سے آگے تو بڑھانا چاہتے ہیں پر ہمارے شمشاد بھائی کچھ نہیں سوچ رہے اُن کے بارے ۔۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی جاری رکھے ہیں تو جاری ہے ۔۔۔ یہ سلسلہ خطوط کی حد سے آگے تو بڑھانا چاہتے ہیں پر ہمارے شمشاد بھائی کچھ نہیں سوچ رہے اُن کے بارے ۔۔
یار عمر کیا کہیں ۔۔۔ شمشاد بھائی نے تو اپنے شادی دفتر میں ہمارے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ ہم نے سوچا شاید اس طرح لکھیں تو کسی کو ہماری بیچارگی پر رحم آجائے ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
"جاری ہے" کی بجائے "جاری ہیں" لکھا کریں۔
میرا خیال ہے کہ بس دو اقساط بس اور رہ گئیں ہیں ۔ مسلسل جاری رہنے کی وجہ سے جارحیت کا گماں ہو رہا ہے اور ہماری عمر نکل رہی ہے ۔ اور کسی نجومی نے کہا ہے کہ " بچہ جب تک تمہاری اس " جاری " کو بریک نہیں لگتا ۔ تمہارا کچھ ہونا مشکل لگتا ہے ۔ " سو کوشش میں ہیں کہ یہ سلسلہ تھمے تو ہم بھی کسی کنارے پر لگیں ۔ :)
 
عمر سیف

محفلین
یار عمر کیا کہیں ۔۔۔ شمشاد بھائی نے تو اپنے شادی دفتر میں ہمارے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ ہم نے سوچا شاید اس طرح لکھیں تو کسی کو ہماری بیچارگی پر رحم آجائے ۔ ;)
محفل پہ تو دال گلتی نظر نہیں آتی ۔۔ گوری میموں کو ان خطوط کے ترجمے ارسال کر دیا کریں ۔۔ شاید کسی کو آپ کی بیچارگی پہ رحم آجائے ۔۔
;)
 
Top