چمن تم سے عبارت ہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کی بات اپنی جگہ بجا ہے لیکن ہم زندگی کے جن پیسیو لمحات سے گزر رہے ہیں، اب تو پانی پینے کے لیے بھی اٹھنے کے لیے پہلے موڈ بنانا پڑتا ہے۔ :D
اسی کا تو بہترین حل ہے یہ۔ ہم بھی تو ایویں ہی مٹی کے ساتھ مٹی ہوئے تو نہیں پھرتے نا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم بچپن میں مٹی کے ساتھ بہت کھیلا کرتے تھے، اب نجانے وہ شوخیاں زندگی کے کن دھندلکوں میں کھو گئی ہیں۔
ہم بچپن کی کسر اب پوری کر رہے ہیں۔
شوخیاں کہیں بھی نہیں جاتی ہے، انسان خود ہی کمزور پڑ کر اپنے اندر ہی ان کا مدفن بنا لیتا ہے، پھر آہ و زاری سے ، اشکوں کی نمی سے اس کو ہرا رکھتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت شاندار گل یاسمین بیٹا بہت شاندار۔ ان مناظر کے پیچھے بیشک انتھک محنت اور صبر آزما انتظار پوشیدہ ہے ۔
بہت شکریہ بھائی۔
محنت تو بہت ہے لیکن انتظار کے لمحات زیادہ گراں نہیں گزرتے، کیونکہ جب برف ہٹنا شروع ہوتی ہے تو نیچے سے سبزے کے ساتھ سفید اور پیلے پھول بھی نکلتے ہیں اور کچھ کاسنی بھی۔ پھر دسمبر تک ہر قسم کے پودوں پر اپنی اپنی باری میں پھول کھلتے رہتے ہیں۔ کچھ پودے پورا سال سبز ہی رہتے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور ہاں یاد آیا آپ باغیچے کے لیے کونسی کھاد استعمال کرتی ہیں. اور سپرے وغیرہ
یہاں کی زمین ریتلی ہے تو مٹی لانی ہوتی ہے اور کھاد اسی میں ملی ہوتی ہے۔ الگ سے نہیں کرتے ابھی تک تو۔
البتہ گلابوں کو وٹامن کبھی کبھار پانی میں ملا کر۔۔ نام دیکھ کر ہی بتا سکتے ہیں۔
 

سید رافع

محفلین
چمن تم سے عبارت ہے بہاریں تم سے زندہ ہیں
تمہارے سامنے پھولوں سے مرجھایا نہیں جاتا
اس سے پہلے کہ اب کے برس کی بہار عروج پر ہو، ہم اپنی پچھلے برس کی محنت کو آپ سب کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔ دعا کیجئے گا کہ اس برس بھی بہت سارے پھول کھلیں پودوں پر بھی اور دلوں میں بھی۔
صرف ہمارے ہی نہیں، آپ سب کے دلوں میں بھی مسرتوں کے پھول کھلیں اور کھلتے رہیں۔



پھول بہت خوشمنا ہیں۔ ماشاء اللہ۔
 
Top