چمن تم سے عبارت ہے

حسرت جاوید

محفلین
زبردست۔ بہت محنت طلب کام ہے یہ۔ پھول مجھے تو صرف دیکھنے کی حد تک خوبصورت لگتے ہیں، ان پہ محنت ایک بور کام لگتا ہے لیکن آپ کی محنت کو ڈھیروں داد۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاء اللہ ،ماشاء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یونہی کھلا رہے چمن یہ تیری حیات کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوبصورت شئیرنگ ہے۔اللہ آپ کے باغیچے کو آپ کو ہمیشہ مسکراتا اور مہکتا رکھے۔آمین
ثم آمین
یہ پچھلے سال کے ہیں۔ اس سال کے ان شا ء اللہ جلد دکھائیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبردست۔ بہت محنت طلب کام ہے یہ۔ پھول مجھے تو صرف دیکھنے کی حد تک خوبصورت لگتے ہیں، ان پہ محنت ایک بور کام لگتا ہے لیکن آپ کی محنت کو ڈھیروں داد۔
ہمیں بھی شروع میں بور ہی سا لگا تھا لیکن اب دلچسپ لگتا ہے۔
ہاں محنت خوب کرنی پڑتی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وعلیکم السلام-

بہت خوبصورت پھول ہیں ما شاءالله - خواہ بیلجیم ہو کہ پاکستان گل سب جگہ کے ایک ہی جیسے ہوتے ہیں اور ہر جگہ خوبصورتی ان کے اختلاف سے ہے -بقول ذوق :

گل ہائے رنگ رنگ سے ہے زینتِ چمن
اے ذوق اس جہاں کو ہے زیب اختلاف سے

الله آپ کے چمن کو پھلتا پھولتا رکھے -آمین
ثم آمین

خوش رہئیے ہمیشہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبردست!

اس سیزن کا انتظار ہے۔ پرانی قسطیں تو پرانی ہی ہوتی ہیں
بہت شکریہ

جی ان شاء اللہ۔ جلدی دیکھنے کو ملیں گے اس سال کے پھول۔ بہت ساری کلیاں بنی ہیں گلابوں پر ماشاءاللہ۔ لیکن اس سے پہلے ٹیولپس کے کھلنے کی باری ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن اتنے (ملٹیٹیوڈ) گل ہائے رنگ رنگ میں گل یاسمین نظر نہ آیا بھئی ۔
ہے نا وہ بھی۔ صبح دکھاتے ہیں ان شاء اللہ۔ ابھی باہر اندھیرا۔
پچھلے سال کی بہت سی تصاویر دوسرے موبائل میں ہیں۔ ابھی جو ایک فولڈر میں تھیں، وہ شئیر کر دیں۔
گلِ یاسمین کے علاوہ کالا گلاب بھی ہے ، کاسنی اور پیلا بھی۔ لیکن ملی ہی نہیں تصاویر۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈھیروں کلیاں بنی ہیں گلابوں کی ٹہنیوں پر۔۔ ابھی بنائی تصویر۔

نئے دور کے نئے خواب ہیں نئے موسموں کے گلاب ہیں
یہ محبتوں کے چراغ ہیں انہیں نفرتوں کی ہوا نہ دے
بشیر بدر

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور یہ والے ڈبل شیڈ میں ہیں۔ اندر سے گہرا رنگ ہے پنکھڑیوں کا ۔ اور باہر سے ہلکا۔ ہمارے بہت پسندیدہ ہیں۔

آخری تدوین:

حسرت جاوید

محفلین
زبردست۔ ان پھولوں کی تروتازگی اور خوبصورتی کو دیکھ کر تو ہم بھی سوچ رہے ہیں کیوں نا اپنے گھر کے فرنٹ اور چھت کو بھی پھولوں سے آراستہ کیا جائے۔ جی تروتازہ ہو گیا ہے۔ شاندار!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبردست۔ ان پھولوں کی تروتازگی اور خوبصورتی کو دیکھ کر تو ہم بھی سوچ رہے ہیں کیوں نا اپنے گھر کے فرنٹ اور چھت کو بھی پھولوں سے آراستہ کیا جائے۔ جی تروتازہ ہو گیا ہے۔ شاندار!
ایسے کام کرنے کے لئے سوچنا نہیں چاہئیے۔۔۔ کدال اور بیج لیجئے اور شروع ہو جائیے۔
بہت دلفریب اور خوبصورت نظارے لگتے ہیں پھولوں کے، خاص طور پر جب آپ نے دن رات محنت کی ہو۔
 
حسرت جاوید

محفلین
ایسے کام کرنے کے لئے سوچنا نہیں چاہئیے۔۔۔ کدال اور بیج لیجئے اور شروع ہو جائیے۔
بہت دلفریب اور خوبصورت نظارے لگتے ہیں پھولوں کے، خاص طور پر جب آپ نے دن رات محنت کی ہو۔
آپ کی بات اپنی جگہ بجا ہے لیکن ہم زندگی کے جن پیسیو لمحات سے گزر رہے ہیں، اب تو پانی پینے کے لیے بھی اٹھنے کے لیے پہلے موڈ بنانا پڑتا ہے۔ :D
 
Top