چاند پر جانے کا امریکی دعویٰ جھوٹ نکلا ۔۔۔۔!

زیک

مسافر
ان کنسپریسی تھیوریز پر وقت ضائع کرنے کی بجائے وہ وقت اپنے نستعلیق فونٹ پر لگائیں تا کہ آپ کا بھی بھلا ہو اور باقیوں کا بھی۔
نستعلیق فونٹ ایک سازشی تھیوری ہے جس کا مقصد پاکستانیوں کو الو بنانا ہے تاکہ وہ نیٹ اور کمپیوٹر پر آنے سے گریز کریں۔ اس فونٹ کا کوئی وجود نہیں
 
زیک ، یار کیا بات کررہے ہو؟ چاند پر جانے کا امریکی دعوی ا ہی جھوٹ نہیں بلکہ یہ بھی جھوٹ ہے کہ امریکہ کا کوئی وجود ہے؟ صاحب امریکہ کا بھی کوئی وجود نہیں ہے، یہ بھی کسی کہانی ساز کے دماغ کی اختراع ہے ۔ ۔ خوا مخواہ کا ہلڑ ہے جو اخباروں اور کہانی گروں نے پیسے کمانے کے لئے بنایا ہوا ہے۔ :)
 
یہ آپ کا دم اتنا کچا ہے کہ بڑهیا کی کوئی جوان کڑی اس کا توڑ کر لے گی۔:eek:
ہلا:unsure:
سنگل نال بن کے ٹوریو سو ۔۔۔ جے کوئی رولا ہویا تے کهچ لئیو:LOL:
میرا دم کوئی کچا نہیں ویسے احتیاط تو اچھی چیز ہے نال ہو سکدا اے کڑی کیسے وڈے پیر دی مریدنی ہوئے...
سنگل کتھوں لے کے آئیےایڈھا لمبا:p
 
arifkarim

معطل
در اصل یہ جھنڈا انگریزی کے ایل شکل کے ڈنڈے پر فکس کیا ہوا ہے اس کے لیے لہرانے پھیلانے کے لیے کسی ہوائی اٹموسفئیر کی ضرورت نہیں نہ ہی کسی مومینٹم کی ۔
خواہ مخواہ کے دلائل سے کچھ اورہی ظاہر ہو جاتا ہے ۔سائنس سے زیادہ سائنس کے وفادار۔لول:rollingonthefloor:
ایل شکل میں اسلئے تاکہ کھڑا رہے۔ لہرانے کیلئے مومنٹم کی ضرورت بہرحال ہے۔
 
arifkarim

معطل
سوال یہ بھی ہے کہ ۔۔۔ " انسان دوبارہ چاند پر کیوں نہیں گیا ؟" ۔۔
حجور، امریکہ چاند پر بندوں کیساتھ ایک بار نہیں پورے 6 بار گیا ہے۔ یعنی اسنے آپ کو 6 دفعہ بیوقوف بنایا اور آپ ہیں کہ پہلی لینڈنگ کو ہی جھوٹ سمجھ رہے ہیں:
b975.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ایل شکل میں اسلئے تاکہ کھڑا رہے۔ لہرانے کیلئے مومنٹم کی ضرورت بہرحال ہے۔
عارف ! مومینٹم وہ چیز ہو تی ہے جو کسی چیز کو حرکت کرتے وقت حاصل ہو جاتی ہے ۔ مومینٹم کو حرکت کی ضرورت نہیں کہا جاسکتاخاصیت کہہ سکتے ہیں ۔۔۔ اسے سادہ شکل میں ماس اور ولاسٹی کو ضرب دینے سے حاصل کیا جاتا ہے۔
البتہ حرکت کے لیے مومینٹم نہیں " قوت یا فورس " کی ضرورت ہو تی ہے ۔ ویسے یہ جھنڈا گتےّ کا لے کر جانا چاہیئے تھا کہ اسے لہرانا تو ہے نہیں کھڑے ہی رہنا ہے ۔ نہ ہوا نہ آندھی نہ پانی نہ بجلی نہ چڑیا نہ کوا، رہی سہی ایک بڑھیا ہے جو بیٹھی بیٹھیاسے تکا کرتی۔ یا زیادہ سے زیادہ اپنا کاتا ہوا سوت ٹانک دیتی۔
 
متلاشی

محفلین
حجور، امریکہ چاند پر بندوں کیساتھ ایک بار نہیں پورے 6 بار گیا ہے۔ یعنی اسنے آپ کو 6 دفعہ بیوقوف بنایا اور آپ ہیں کہ پہلی لینڈنگ کو ہی جھوٹ سمجھ رہے ہیں:
b975.gif
حجور باقی اشکالات کے جوابات بھی دے دیں تو نوازش ہو گی ۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
حجور باقی اشکالات کے جوابات بھی دے دیں تو نوازش ہو گی ۔۔۔
آپ پہلے کامیاب مشن اپالو 11 کو لیکر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ امریکہ اپالو 12، 14، 15 اور 17 کو لیکر بھی چاند پر اترا۔ اسوقت امریکہ کا سب بڑاحریف اور عالمی قوت سوویت یونین ان تمام چاند لینڈنگز کو مانیٹر کر رہاتھا۔ اگر امریکی وہاں کبھی گئے ہی نہیں اور محض ڈرامہ کیا، تو اس کا سب سے پہلا بھانڈا روسیوں نے پھوڑنا تھا۔
 
فاتح

لائبریرین
حجور باقی اشکالات کے جوابات بھی دے دیں تو نوازش ہو گی ۔۔۔
باقی اشکالاتوں کے لیے آپ سے عرض کیا تھا کہ گوگل کو زحمت دے لیں یا یو ٹیوب کو۔ تمام سوالاتوں و اشکالاتوں وغیرہنّ کے جواباتوں کے ڈھیرات مل جائیں گے لیکن لگتا ہے آپ اپنے کام دوسروں سے کروانا چاہتے ہیں۔ :)
 
متلاشی

محفلین
آپ پہلے کامیاب مشن اپالو 11 کو لیکر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ امریکہ اپالو 12، 14، 15 اور 17 کو لیکر بھی چاند پر اترا۔ اسوقت امریکہ کا سب بڑاحریف اور عالمی قوت سوویت یونین ان تمام چاند لینڈنگز کو مانیٹر کر رہاتھا۔ اگر امریکی وہاں کبھی گئے ہی نہیں اور محض ڈرامہ کیا، تو اس کا سب سے پہلا بھانڈا روسیوں نے پھوڑنا تھا۔
اور جناب روسی یہ بھانڈا کئی دفعہ پھوڑ چکے ہیں ۔۔۔ مگر امریکہ کو خدا سمجھنے والے یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں
 
متلاشی

محفلین
باقی اشکالاتوں کے لیے آپ سے عرض کیا تھا کہ گوگل کو زحمت دے لیں یا یو ٹیوب کو۔ تمام سوالاتوں و اشکالاتوں وغیرہنّ کے جواباتوں کے ڈھیرات مل جائیں گے لیکن لگتا ہے آپ اپنے کام دوسروں سے کروانا چاہتے ہیں۔ :)
میرے محترم دورانِ بحث دلائل خود دئیے جاتے ہیں یہ نہیں کہا جاتا کہ فلاں کتاب میں لکھا ہوا ہے وہاں سے جا کر پڑھ لیں :) اورآپ کو بحث کا پہلا اصول تو یاد ہی ہو گا کہ آپ مدعی ہیں اور دلائل مدعی کے ذمہ ہوتے ہیں ۔۔۔!
 
arifkarim

معطل
اور جناب روسی یہ بھانڈا کئی دفعہ پھوڑ چکے ہیں ۔۔۔ مگر امریکہ کو خدا سمجھنے والے یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں
1960، 1970 کی دہائی میں کیا سانپ سونگھ گیا تھا جب روس اپنی طاقت کی چوٹی پر تھا اور امریکہ دھڑا دھڑ اپنے لوگ چاند پر اتار رہاتھا۔ 20، 30 سال بعد بھانڈے پھوڑنے کا کیا فائدہ؟
 
فاتح

لائبریرین
میرے محترم دورانِ بحث دلائل خود دئیے جاتے ہیں یہ نہیں کہا جاتا کہ فلاں کتاب میں لکھا ہوا ہے وہاں سے جا کر پڑھ لیں :) اورآپ کو بحث کا پہلا اصول تو یاد ہی ہو گا کہ آپ مدعی ہیں اور دلائل مدعی کے ذمہ ہوتے ہیں ۔۔۔!
مدعی ہم نہیں ہیں، مدعی تو آپ ہیں یا وہ خلا نورد اور ناسا والے ہیں جن پر آپ الزام عائد کر رہے ہیں یا شاید وہ ملزم ہوں گے۔ یہ سوالات یقیناً آپ کے ذہن میں تو آنے سے رہے، یہ تو آپ نے کسی اور کے سوالات اٹھا کے کاپی کیے ہیں گوگل کی مدد سے تو میرے بھائی اسی گوگل کو مزید زحمت دے لیں تو دوسری جانب کے نکتۂ نظر سے بھی واقف ہو جائیں گے۔ :)
میں نے تو اسی دھاگے میں یہ لکھا تھا کہ اچھا بابا نہیں گئے چاند پر تو لالہ موسیٰ گئے ہوں گے، آپ خوش ہو جائیں۔
 
arifkarim

معطل
میرے محترم دورانِ بحث دلائل خود دئیے جاتے ہیں یہ نہیں کہا جاتا کہ فلاں کتاب میں لکھا ہوا ہے وہاں سے جا کر پڑھ لیں :) اورآپ کو بحث کا پہلا اصول تو یاد ہی ہو گا کہ آپ مدعی ہیں اور دلائل مدعی کے ذمہ ہوتے ہیں ۔۔۔!
آپ شاید بھول رہے ہیں کہ اس دھاگے کا آغاز آپ نے مدعی کی حیثیت سے امریکہ کیخلاف بہتان تراشیوں سے شروع کیا تھا :)
 
متلاشی

محفلین
1960، 1970 کی دہائی میں کیا سانپ سونگھ گیا تھا جب روس اپنی طاقت کی چوٹی پر تھا اور امریکہ دھڑا دھڑ اپنے لوگ چاند پر اتار رہاتھا۔ 20، 30 سال بعد بھانڈے پھوڑنے کا کیا فائدہ؟
ویسے 1972 سے اب تک کتنے سال بنتے ہیں؟ اس دوران امریکہ چاند پر کیوں نہیں گیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top