چارلس ڈارون کی یاد میں

طالوت

محفلین
397px-Charles_Darwin_by_G._Richmond.jpg

CharlesDarwin.jpg

گزشتہ روز نظریہ ارتقاء کے خالق چارلس ڈارون کی 200 ویں سالگرہ تھی ۔۔ دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑنے والے ڈارون کا نظریہ اگرچہ ہنوز ثبوتوں سے محروم ہے مگر اس نظریے سے دلچسپی کا عالم اب بھی وہی ہے ۔۔ اس نظریے کی سب سے دلچسپ بات انسان کے جد امجد ہیں ۔۔ ڈارون کے مطابق انسان ارتقائی منزلیں طے کرتا کرتا پہلے بندر بنا اور پھر مزید ترقی کرتے ہوئے موجودہ شکل و عقل کے ساتھ موجود ہے ۔۔ تو ذرا ان سے ملاقات تو کریں

funny_monkey_pictures.jpg

مسکرانا صحت کے لیے مفید ہے

funny-monkey.jpg

ہاہ ہ ہ ہ ! اے کیی کیتا

constipated-monkey.jpg

حکیم جی یہ دوا ہے کہ زہر

funny_monkey.jpg

میری توبہ ماسٹر جی اب سبق یاد کر کے آؤں گا

funny-monkey-ape-picture1.jpg

لنگر عام کی خبر سننے کے بعد​
 
طالوت

محفلین
funny_341.jpg

غم کے مارے دو دوست

proboscis0925b.jpg

ہم نے زندگی بھر ناک نہیں کٹنے دی

Funny%20Monkey.jpg

آہ ہا ! عمر گزر گئی کلرکی کرتے کرتے

c071125-0503-c1-0w.jpg

بلا تبصرہ

Davidmonkey2.jpg

بس کھل جائے ، 50 ڈالر تو پکے ہیں

2205589456_6e2c535eb2.jpg

قومی ترانہ

angry-monkey-739979.jpg

منڈے واپس آ جا نہیں تو ٹانگیں توڑ دوں گا۔۔

vervet-monkey-05a09077.jpg

کیسے دن جیون میں آئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔​
-------------
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
کہا منصور نے خدا ہوں میں
ڈارون بولا بوزنہ ہوں میں

تو یہ وہی حضرت ہیں دوسرے مصرعے والے۔
 
زیک

مسافر
گزشتہ روز نظریہ ارتقاء کے خالق چارلس ڈارون کی 200 ویں سالگرہ تھی ۔۔ دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑنے والے ڈارون کا نظریہ اگرچہ ہنوز ثبوتوں سے محروم ہے

غلط۔ آپ کو ثبوتوں کا علم نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ثبوت ہی نہیں ہیں۔ :grin:
 
نوید صادق

محفلین
دیکھیں صاحب! ہمیں تباہ کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ ایسی ہی باتوں کا ہے۔ مولانا! آپ ذرا ڈارون کی تھیوری کا خلاصہ بھی تو آپ کو اپلوڈ کر دیں۔ تا کہ ہم بھی تو واقفیت حاصل کر سکیں۔
یہ وہ اصحاب ہیں جن کی کاوشوں سے علم کو وسعتیں نصیب ہوئیں۔ چلو ان تہذیبوں نے ڈارون جیسے لوگ پیداس کیے، فرائڈ جیسے۔ ہم آج تک اپنی تہذیب سے کیا نکال پائے ہیں۔سرسید اھمد خان کی عقلیت، اکبر کا طنز، زرداری کی کمیشن پروری،جماعتِ اسلامی کا انقلاب۔ اپنے ہاں کسی ایک علمی شخصیت کا نام بتا دیجیے۔
 
"بہشتی زیور " اور "موت کا منظر" اسے آپ علمی کاوش نہیں سمجھتے ;)
خیر یہ تو ہماری احساس کمتری ہے کہ ہمیں اپنے یہاں علمی شخصیات نظر نہیں آتیں ، ویسے یہ نظریہ چارلس سے بہت پہلے ابن سکویہ پیش کر چکے ہیں ، باقی مولویت کی زبردستی ہے کہ وہ ہمیں اس ضمن میں کام نہیں کرنے دیتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تصویروں کا دھاگہ ہے ، یہ بحث یہاں ممنوع قرار دی جا سکتی ہے :)
وسلام
 
نوید صادق

محفلین
"موت کا منظر" ضعیف روایت پر مشتمل ہے۔ اور قطعا" علمی کام کے زمرے میں نہیں آتی۔ بلکہ اسے پڑھنے کے بعد بہت دنوں تک یہی احساس ہوتا رہا ہے کہ دنیا بے کار چیز ہے۔ارے وہ کتاب تو محض ایک ہارر سیریز ہے۔
"بہشتی زیور" بھی آپ نے خوب کہی۔مولانا تھانوی نے رہن سہن اور بنیادی مسائل کا بیان فرمایا ہے۔
مجھے ایک بات بتائیں----- کیا آپ فرائڈ کی تھیوری میں مقابلے میں اس کتاب کو رکھیں گے۔ ارسطو ، سقراط، افلاطون، ینگ وغیرہ کے سامنے بہشت زیور اور موت کا منظر رکھیں گے۔ سبحان اللہ۔
بھائی!
قرآن پاک میں ارشادَ باری تعٰالیٰ ہے۔
" اور یہ لوگ زمین پر گھوم پھر کر نہیں دیکھتے، کیا ان کی موت آ گئی ہے"" باقی آپ علم والے ہیں۔
تھیوری کی تائید یا تردید بعد کی بات ہے، پہلے تو یہ دیکھنا ہے کہ نئی تھیوری کوئی معمولی چیز نہیں ہوتی۔
 
نوید آپ تو سنجیدہ ہو رہے ہیں ، میں نے تو ازراہ مذاق کہا تھا ۔۔ ہمارے ہاں ایک مخصوص اکثریتی طبقہ جب علمی کاوشوں کی بات کرتا ہے تو وہ اس قسم کی کتابوں کو سامنے لاتا ہے ۔۔
باقی یہ باتیں موضوع سے ہٹ کر ہیں اور میں اپنے ناقص علم کی مناسبت سے ان پر بحث سے گریز کرتا ہوں۔۔
وسلام
 
نوید صادق

محفلین
ہمیں چاہیے کہ ہم علم سے محبت کریں۔ ماننا نہ ماننا ایک الگ بات ہے۔ لیکن کسی کی کٹ لگانے سے پہلے اس کو دیکھ لیں ، پڑھ لیں۔ ڈارون کا تعلق بنیادی طور پر حیاتیاتی سائنس ((Biology) سے ہے۔ میرا شعبہ انجینئرنگ ہے۔ اس کی صحیح قدر و قیمت تو ایک ماہرَ حیاتیات ہی جان سکتا ہے۔لیکن جتنا ہم نے اسے پڑھا، اس کے پیچھے سالہاسال کی کاشس دکھائی دیتی ہے۔
آپ اس کی theory of life sciences ہی دیکھ لیں۔
خیر برا نہیں منانا۔

ا
 
طالوت

محفلین

زیک

مسافر
آپ ابن مسكوویہ کی بات کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر حمیداللہ کی کتاب سے اقتباس بھی ہے وکی‌پیڈیا کے اسی صفحے پر۔

خیال رہے کہ جاندار ایک ہی جان سے بنے ہیں یہ خیال نیا نہیں بلکہ یونانی فلسفیوں کے زمانے سے ہے۔ ڈارون کی contribution یہ خیال نہ تھا بلکہ اس کا mechanism صحیح تشخیص کرنا تھا یعنی natural selection۔
 
طالوت

محفلین
اردو کی کوئی اچھی سی کتاب ڈھونڈتا ہوں ، تاکہ اسے ٹھیک سے سمجھ سکوں ، اپنی انگریزی کے بارے میں تو میں پہلے بھی کئی دفعہ ذکر کر چکا ہوں ۔۔۔ اور سائنسی اصطلاحوں میں تو یہ باتیں مزید پیچیدہ ہو جاتی ہیں۔
آپ کے علم میں کوئی ایسی کتاب (اردو میں)ہو تو بتائے تاکہ میں اسے نوٹ کر لوں ۔۔
وسلام
 
فرخ منظور

کسی زمانے میں شاید دانیال پبلشرز کراچی نے ایک کتاب چھاپی تھی "انسان بڑا کیسے بنا" آپ صرف وہی کتاب پڑھ لیں گے تو کافی باتیں واضح ہوجائیں گی۔
 
Top