چائے کے نقصانات۔

عباس اعوان

محفلین
اعوان صاحب آپ نے اس فہرست میں ام الخبائث کا ذکر شریف نہیں فرمایا، کیا سمجھیں ہم! :)
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
وارث صاحب، یہاں پر اُم الخبائث ہمارے آم کے خواب یعنی "آم ہوں اور عام ہوں" کی کُھلی ڈُلی تعبیر ہے۔ساری اعلیٰ درجے کی ولایتی اور بعض اوقات مفت میں اور جتنی مرضی پی سکیں۔ جرعہ جرعہ یا پھر بلانوشی۔ جوپئیں اور جتنی پئیں کوئی روک ٹوک نہیں۔
الحمد للہ تعالیٰ اس سے بھی اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا ہوا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث صاحب، یہاں پر اُم الخبائث ہمارے آم کے خواب یعنی "آم ہوں اور عام ہوں" کی کُھلی ڈُلی تعبیر ہے۔ساری اعلیٰ درجے کی ولایتی اور بعض اوقات مفت میں اور جتنی مرضی پی سکیں۔ جرعہ جرعہ یا پھر بلانوشی۔ جوپئیں اور جتنی پئیں کوئی روک ٹوک نہیں۔
ہمارے مرشد شریف حضرت غالب زندہ ہوتے تو حج کا ثواب آپ کی نذر کر دیتے! :)
 
آئسڈ ٹی کا یہاں ذکر نہیں ہوا جو ہمارے یہاں عام ہے
آئیسڈ ٹی کے بارے میں کیا خیال ہے؟
IMG_3028.jpg
 
ابن توقیر

محفلین
ایک اور مزے کی بات یہ ہے کہ کم از کم پنجاب کی حد تک، چائے کے شوقین اصل میں دودھ کے شوقین ہیں۔ میں چائے پیتا ضرور ہوں لیکن اس میں دودھ انتہائی کم ہوتا ہے، جب کہ پنجاب میں "ددھ پتی" چائے کی خاص الخاص قسم ہے جس میں بہت سارا دودھ لے کر اس میں چائے کی پتی ڈالتے ہیں اور پھر اسے جوش دلا کر نوش کرتے ہیں۔ :)
جی جی،ہم تو "باہر والے" کو آواز بھی یہی لگاتے ہیں کہ "اسپیشل دُدھ پتی" لانی ہے۔خیر لاتا تو وہ "گرم پانی " ہی ہے پر نام ہوجاتا ہے۔سمائلس
اپنی بات کروں تو میں دودھ میں برائے نام پتی ڈال کرپینا پسند کرتا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہاں مجھے کرنل محمد خان کا مضمون،"قدرِ ایاز" بھی یاد آ رہا ہے جس میں ماسٹر صاحب اپنے میزبان سے چائے کی فرمائش کر دیتے ہیں اور دوڑدھوپ کے بعد وہ ایک حکیم صاحب کے ہاں سے بطور دوا ملتی ہے! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جی جی،ہم تو "باہر والے" کو آواز بھی یہی لگاتے ہیں کہ "اسپیشل دُدھ پتی" لانی ہے۔خیر لاتا تو وہ "گرم پانی " ہی ہے پر نام ہوجاتا ہے۔سمائلس
اپنی بات کروں تو میں دودھ میں برائے نام پتی ڈال کرپینا پسند کرتا ہوں۔
میرے والدین کی محبوب تھی یہ ددھ پتی، خاص طور پر والد صاحب مرحوم کی۔ بچپن کے دن یاد آ گئے جب سردیوں کی صبح ہم سب کئی سارے بھائی (اب صحیح یاد نہیں اس وقت کتنے ہوتے تھے :))چولھے کے گرد بوریاں ڈال کر بیٹھ جاتے تھے اور والدہ پراٹھے اور ددھ پتی کا ناشتہ کرواتی تھیں۔ چونکہ ہم کافی سارے بھائی ہوتے تھے سو ددھ پتی کی تیاری میں والد صاحب کا حصہ بھی ہوتا تھا۔ :in-love:

جوان ہوا تو مجھے سگریٹ کے ساتھ چائے کی وہ قسم پسند آئی جسے "ٹرک ڈرائیوروں کی چائے" کہا جاتا ہے۔ :)
 
Top