چائے پئیں

فہیم

لائبریرین
اقبال کو کتنا پڑھا ہے آپ نے؟ فیسبک اور نصابی کتب کے علاوہ
بہت زیادہ نہیں۔ تبھی وارث بھائی کو مدد کے لیے کہا
اور ان کا جواب میری بات کی نفی نہیں کرتا:)
مے کو استعارے یا پھر شعر برائے شعر کے لیے بہت سے شعرا نے استعمال کیا ہے۔ اصل مے نوش شاعر تو خیر گنتی ہی کے ہیں، اردو کی بات کریں تو غالب، جوش، مجاز، عدم وغیرہ۔ :)
شکریہ وارث بھائی:)
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا آپ نے شیخ باقر علی چرکین کر پڑھا ہے وارث بھائی:oops:
نہیں باقاعدہ تو نہیں پڑھا، ہاں تذکروں وغیرہ میں ان کا ذکر اور کچھ منتخب کلام نظر سے گزرتا رہا ہے۔ عنیقہ ناز مرحومہ یاد آ گئیں، انہوں نے چرکین پر ایک بلاگ لکھا تھا کبھی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت زیادہ نہیں۔ تبھی وارث بھائی کو مدد کے لیے کہا
اور ان کا جواب میری بات کی نفی نہیں کرتا:)

شکریہ وارث بھائی:)
اس سے مجھے ایک بات یاد آ گئی۔ خواجہ حافظ شیرازی کی شاعری میں مے کا بہت ذکر ہے ،مولانا شبلی نعمانی کی تحقیق کے مطابق وہ اصل مے نوش تھے جب کہ برصغیر کے صوفیوں میں انکی مے استعارے کے طور پر لی گئی ہے اور اس سے مراد وہ بے خودی اور عرفان لیتے ہیں اور ا ن کی غزلوں پر مبنی قوالیوں پر سر دھنتے اور حال کھیلتے ہیں یا کھیلتے تھے کہ اب تو فارسی کا وہ چلن نہیں رہا۔ علامہ اقبال کی شروع کی شاعری اس "بے خودی" کے خلاف تھی سو انہوں نے "اسرار و رموز" مثنویوں میں حافظ پر کھل کر تنقید کی اور اس استعاراتی مے کو نشانے پر رکھ لیا۔ یہ تنقید کرنا تھی کہ ہندوستان کے صوفی خواجہ حسن نظامی کی قیادت میں اقبال کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور پورے ملک میں ایک ادبی آگ لگ گئی۔ کتاب کے اگلے ایڈیشن میں اقبال نے سخت شعر نکال دیے۔ کہا جاتا ہے کہ آخری عمر میں اقبال خود اسی "تصوف" کا شکار ہو گئے تھے جس کے خلاف وہ لکھتے رہے تھے۔

باقی رہی اقبال کی اصل مے نوشی تو یہ بھی مشہور ہے کہ وہ "سوشل ڈرنکر" تھے، واللہ اعلم بالصواب۔ :)
 
عباس اعوان

محفلین

مزاح کے امام یوسفی صاحب مرحوم کا ایک جملہ یاد آگیا۔۔۔۔۔۔
 
نور وجدان

مزید تفصیل سے لکھتے، اچھا لگا پڑھ کے. یہ سوشل ڈرنکر، کیا ہوتا
 
محمد وارث

لائبریرین
مزاح کے امام یوسفی صاحب مرحوم کا ایک جملہ یاد آگیا۔۔۔۔۔۔
ہمیں بھی بتائیں قبلہ۔ :)

مزید تفصیل سے لکھتے، اچھا لگا پڑھ کے. یہ سوشل ڈرنکر، کیا ہوتا
اس کی تفصیل بہت عرصہ پہلے یہیں محفل پر کہیں لکھی تھی اب یاد نہیں کہاں۔
social drinker
noun
noun: social drinker; plural noun: social drinkers
a person who drinks alcohol chiefly on social occasions and only in moderate quantities.
 
سیما علی

لائبریرین
بہت خوب! بہت داد!
آپ اشعار یاد کرتی ہیں یا کہ ہر دلچسپ شعر حفظ ہوجاتا ہے؟ حافظہ تو بہت اچھا ہے آپکا، ذہانت و عقل میں کیا فرق ہوگا؟

یہ عادت ہمیں زمانہُُِ طالبِ علمی سے جو شعر اچھا لگا وہ یاد ہو جاتا ہے ۔حافظہ شاید اب اتنا اچھا نہیں رہا لیکن ہم نے بیت بازی بہت کھیلی ہے تو شعر یاد رہنا اور بر محل کہنا کچھ مشکل نہ تھا ۔اور ہمارا زمانہ کتابوں کو ہاتھ میں لیکر پڑھنے کا زمانہ تھا اس لئیے۔پڑھ کے یاد رکھنا ۔ہماری نسل کا خاصہ تھا ۔ اب تو ہر چیز گوگل حاضر کر دیتا ہے ۔پر لوگ اُسکی بھی وہ درگت بناتے ہیں کہ پڑھیے اور سر دھُنیے۔۔۔۔۔۔تو بس نوری بٹیا جب سے اِس محفل میں آمد ہوئی آپ کے گرویدہ ہیں۔۔۔۔۔اور نور سے زیادہ وجدان کے کیو نکہ شاعری کا تعلق الہام و وجدان سے ہے۔اور آپ میں
وجدان کی ساری خصوصیا ت بہ درجہ اتم :):)

QUOTE="نور وجدان, post: 2272423, member: 8633"]انداز دلفریب ہے آپکا:) آگہی کی تعریف جاننا ہے یا باریک بینی کہیے. آپ اس کو کیسے متعارف کروائیں گی تجرباتِ زندگی کی روشنی میں
؀
لیکن یہ حال سب دل آگہی پہ کھل گیا
انسان کے جسم میں سب سے زیادہ طاقتور چیز انسانی ذہن ہے اور ہم بطور انسان اس طاقتور شے کو قابو کرنا چاہتے ہیں ذہن ایک وقت میں دس جگہ لگا ہوتاہے دماغ جو سوچتا ہے ۔

جب شعور کسی کے ماحول اور جسم اور طرز زندگی سے آگاہ ہے ، خود آگاہی اس شعور کی پہچان ہے۔ خود آگاہی یہ ہے کہ فرد شعوری طور پر کس طرح اپنے کردار ، احساسات ، محرکات ، اور ان کو سمجھتا ہو۔۔۔۔
ڈبوئے دیتا ہے خود آگہی کا بار مجھے ۔۔۔
جہاں یہ ایک انسانی ذہن کے لئیے بہت بہترین بات ہے ۔ دوسری طرف یہ مشکلات کا باعث بنتی ہے ۔۔۔۔
دراصل ہر شخص خواہ وہ کسی بھی ماحول میں ہو مثلاً گھر پر بازار میں آفس میں وغیرہ وغیرہ اس کا ذہن یا لاشعور اپنے ماحول کے حساب سے طرزِ عمل کو متعیّن کرتا ہے۔
یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارا عمل جوکہ ایک معّین وقت میں ظاہر ہوتا ہے دراصل وہ نتیجہ ہوتا ہے ماحول کو جذب کرنے کا۔۔۔
اس خود آگہی کے ہاتھوں ہم نے بڑے عذاب جھیلے ذاتی زندگی میں بھی اور پروفیشنل زندگی میں بھی۔۔۔۔۔
جب ہم اپنے کام کی جگہ پر پہنچتے ہیں تو آفس میں داخل ہوتے ہی تمام ذہنی رویّے بالکل نیا روپ دھار لیتے ہیں۔۔۔۔اور ہم مشینی ہو جاتے ہیں۔ہم اپنے سیمنارز میں منیر نیازی صاحب کا ایک شعر بہت پڑھا کرتے وہ آپ کے گوش گذار ہے ؀

چاہتا ہوں میں منیرؔ اس عمر کے انجام پر!!
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو

نوری بٹیا ۔۔۔ابھی اسی تھوڑے لکھے کو بہت جانیے آہستہ آہستہ آپ کے سب سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔۔:):)
آپ کا پروفیشن کیا رہا؟ کب کیرئر کا آغاز کیا؟ کب اسکا اختتام ہوا؟ کیا سیکھا اس زندگی سے؟

آپ نے کتنے ممالک کی سیر کی؟ کونسی جگہیں پسند آئیں ..کچھ تصاویر شئر کیجیے گا

ہم نے پروفیشنل کیرئر کا آغاز بہت کم عمری سے کیا انٹر پاس کرنے بعد ۔بی اے پارٹ ون میں داخلہ لیا ۔لیکن کچھ حالات ایسے ہوئے کہ

Graduation پرائیوٹ کرنا پڑا۔میں نے اپنے گھر میں ایک نام بہت سنا ۔وہ نام آغا حسن عابدی صاحب کا تھا پاکستان کے ممتاز بینکار جنکا نام بینکا ری کی دنیا میں ایک بڑا نام تھا ۔ لیکن ہمارے گھر میں اس لئیے لیا جاتا کہ وہ انڈیا میں میری والدہ کے پڑوسی تھے اور میری والدہ اور خالہ سے آغا صا حب کی بہن کی بہت گہری دوستی تھی۔ اور میں اُنکی تعریفیں سن سن کے بے حد متاثر اور ہر وقت بینکار بننے کے خواب دیکھتی، میرے دو ماموں بینکار تھے ۔ایک یو بی ایل او ر دوسرے انڈسڑیل بینک میں ،اُن سے بھی معلومات حاصل ہوتی رہتیں ۔
پھر اللّہ کا نام لیکر پاکستان کے سب بڑے بینک میں اپلائی کیا ،اُمید کے بر خلاف ،انڑویو کال آگئی۔۔۔
ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔
بفضل باری تعالیٰ ہمارا سلکشن ہوگیا۔اب یہ حال کہ؀
آجکل پاؤں زمین پر نہیں پڑتے میرے
اتنی خوشی کہ بیان سے باہر کہ ہم نےاپنی سروس کا آغاز ملک کے سب سے بڑے بینک سے کیا۔۔اور اُس وقت پاکستان کی سب بڑی بلڈنگ تھی ۔یعنی حبیب بینک پلازہ۔۔
اب باقی باتیں
کل ان شاء اللّہ
شب بخیر
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی جی !!!!!
ضرور پڑھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔۔۔
ڈھیر ساری دعائیں :in-love:
118840566_2065473656919151_1171146351254528569_o.jpg

آخر کار!!!
 
Top