چائے تو رسم عام ہے ساقی شراب لا!

ویسے کل لیاقت علی عاصم صاحب اور بھائی میم میم مغل صاحب سے ملاقات ہوئی کافی عرصے بعد۔ لطف آیا۔
ارے جناب کل مشاعرہ ہے حلقہ ارباب ذوق کا۔ آرٹس کانسل کیوں تشریف نہیں لاتے؟ ملاقات بھی ہوجائے گی اور دو اچھے شعر بھی سن لیں گے کیوں؟!
 
محمداحمد

لائبریرین

ارے ہم کون سے باقاعدہ شاعر ہیں جو مشاعروں میں جائیں۔ ہاں ملاقات البتہ ضرور ہونی چاہیے۔ کل تو کافی مصروف ہوں پھر کسی دن ملاقات رکھیں گے۔
 
جناب کل کافی احباب سے یک جا ملاقات ہو جائے گی اس واسطے کہتے ہیں۔ خود مغزل بھی احتمالاً تشریف لائیں گے ساتھ اور احباب بھی ہوں گے۔ بسمل بھی اگر مصروف نہ ہوئے تو انہیں بھی کھینچ لے جاؤں گا! :)
 
ویسے کل دوپہر میں زبیر بھائی سے ملاقات طے پائی ہے چاہیں تو آپ بھی آ جائیں۔ میں اور مغل بھائی ہوں گے۔

شام میں کچھ مشکل ہو جائے گا کہ کچھ کام اس کے بعد نمٹانے ضروری ہیں۔
 
ہم تو زبیر بھائی سے یوں بھی شرفیاب ہو چکے ہیں۔ کل دوپہر میں مصروفیات ہیں۔ ٹھیک ہے تو پھر کبھی ملاقاتی برنامہ ڈالتے ہیں بشرط وقت! :)
 
محمداحمد

لائبریرین
گر غیر خالص آپ کا مقصود تھا حضور
پھر آپ کو نیت پہ ہی کرنی تھی اکتفا!

دار و مدارِ رختِ عمل نیتوں پہ ہے
چلیے حضور! چھوڑیے !
چائے کہاں پہ ہے؟

چائے کے انتظار میں نیند آنے لگی ہے
اور آ کے اِک ادا سے یہ فرمانے لگی ہے
رہنے دیں اُن کی چائے، نہ پائے تھکائیے
چلیے حضور، چھوڑیے بستر پہ آئیے :):D:p
 
زبیر مرزا

محفلین
کل چائے کے جو دور مغل بھائی کی صدارت میں چلے ان کا نشہ ابھی تک باقی ہے :)
جہاں سرور میسر تھا جام ومے کے بغیر
وہ چائے کے ہوٹل ہماری نظرسے گذرے ہیں :)
 
آخری تدوین:
Top