پی پی اور پی ٹی ائی کی مخلوط حکومت؟

پی پی اور پی ٹی ائی کی مخلوط حکومت بن سکے گی؟

  • Yes

    Votes: 4 18.2%
  • No

    Votes: 16 72.7%
  • Don't know

    Votes: 2 9.1%

  • Total voters
    22
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

ساجد

محفلین
فریقین تحمل سے کام لیں اور سخت الفاظ کے استعمال سے پرہیز کریں خاص طور پر ان کے بارے میں جو اس بحث میں شریک ہی نہیں ہیں۔
 
Fawad -

محفلین
سننے میں تو یہ آیا ہے کہ انکل ٹام یعنی امریکہ بہادر نے نواز شریف سے زرداری اور کیانی صاحب کو نہ چھیڑنے کی شرط پہ اگلی حکومت کی وعید دی ہے، لیکن اس سلسلے میں میاں صاحب کا اونٹ کسی طرف بیٹھ نہیں پایا ابھی تک۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

پاکستانی سياست ميں مخالفين پر "امريکی کٹھ پتلی" کا الزام عائد کرنا ايک روايتی عمل ہے۔ اس ضمن ميں امريکہ پر نواز شريف کی سرپرستی کا دعوی ايک طے شدہ اور مخصوص سوچ اور تاثر کی غمازی ہے جس پر کافی کچھ کہا جا چکا ہے۔

اگر آپ کی عجيب وغريب منطق کو سمجھا جائے تو اس کے مطابق تو نا صرف يہ کہ پاک فوج کے سربراہ اور صدر امريکی مفادات کے تحفظ پر مامور ہيں بلکہ نواز شريف بھی ہمارے ايماء پر کام کرنے کے ليے تيار ہيں۔ ليکن ان لغو الزامات کے ذريعےنا صرف يہ کہ دراصل آپ جمہوری اور عسکری اداروں کی توہين کر رہے ہيں بلکہ پاکستان کے عوام کے مينڈيٹ اور ان کے فيصلے کو بھی نظر انداز اور بے وقعت قرار دے رہے ہيں جو ان افراد کو مختلف اداروں کی نمايندگی کے ليے منتخب کرتے ہيں۔ آپ کی سوچ کی بنيادی اساس يہ بنتی ہے کہ عمومی طور پر پاکستان کی عوام ايک غير ملک کی خواہشات کی تکميل پر مامور ہيں۔

ايسی تاويل نا صرف يہ کہ ناقابل يقين بلکہ دانش سے عاری بھی ہے۔

پاکستان سميت دنيا کے کسی بھی ملک کے منتخب نمايندے صرف اپنی عوام کے سامنے جواب دہ ہوتے ہيں۔ صرف پاکستان کے لوگوں کو يہ استحقاق حاصل ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی قوت اور اختيار کو برو‎ئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی کسی بھی سياسی قوت کے نظريے يا منشور کو قبوليت کا شرف بخشيں يا اسے مسترد کر ديں۔

ميرا مشورہ ہے کہ آپ اپنے ہم وطنوں کی قوت فيصلہ پر بھروسہ کريں اور اس جمہوری نظام کو تسليم کريں جس کے توسط سے منتخب نمايندوں کو فيصلہ سازی کے اختيارات ديے جاتے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
 
فواد صاحب ایک جواب تو آپ پر پہلے سے ادھار ہے۔ طالبان سے متعلق کچھ باتوں پہ آپ کا ابھی تک جواب نہیں آیا وہاں لیکن شاید وہ مراسلہ ہی بند کر دیا گیا ہے۔

آپ نرسری رئیمز پڑھتے پڑھتے ڈائریکٹ تو اس جاب پر لگے نہیں ہوں گے۔ تو کیوں ان بچوں کی طرح باتیں کر رہے ہیں جو کیمسٹری، میتھ، فزکس اور سوشیالوجی وغیرہ کی کتابیں پڑھتے پڑھتے اچانک پریکٹیکل لائف میں کتابوں کے برعکس کسی حقیقت کے سامنے آنے پہ ماننے سے انکار کر دیتا ہے اور اپنی کتاب کے حوالے دیتا ہے۔

یہ آپ کے ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ڈپارٹمنٹ سے لے کر اسپانسرڈ میڈیا اور پپٹ اینکرز تک کے ذریعے جو تاثر اور جو فضا آپ کا ملک قائم کرنا چاہتا ہے صرف وہ قائم ہوتی ہے۔ اگر کہیں امریکی مخالفت زوروں پر ہے تو وہ بھی آپ کے ملکی ایجنڈے کا حصہ ہے، اور جہاں تک بات ہے ہمارے مینڈٹ کی تو وہ تو آپ رہنے ہی دیں۔ نہ ہم عوام ہیں نہ ہم قوم ہیں جو ہمارا مینڈٹ دیکھا جائے ، ہم دلال ہیں، ہم اپنی ماں کا سودا بھی کر دیا کرتے ہیں ڈالرز کے لیے کیا ایسا بیان آن ریکارڈ نہیں کسی امریکی عہدے دار کا؟
ٹھیک کہا تھا اس نے اور غلط کہہ رہے ہیں آپ،
عوام کا مینڈٹ ہوتا تو یہاں سے ایمل کانسی اغوا ہو کر امریکہ کی جھولی میں نہ ڈالا جاتا،
عافیہ صدیقی کا سودا کس عوامی مینڈٹ کے تحت ہوا ہے؟؟
ریمنڈ ڈیوس کون سی پاکستانی عوام کے مینڈٹ کے تحت پاکستانی سرزمین پر پاکستانیوں کا قتل کر کے باعزت یہاں سے گیا ہے؟؟؟
امریکہ کو افغان لڑائی کے لیے پاکستانی حدود کے استعمال، اس کے اڈوں اور سڑکوں کے استعمال کی اجازت کون سے عوامی مینڈٹ کے تحت ملی ہے؟؟؟
افغان جنگ میں ہم نے امریکی وردی کتنے پرسنٹ عوامی مینڈٹ کے تحت پہنی؟؟؟
آپ کا ملک پاکستانی حدود میں پاکستانی عوام پر ڈرون حملے امریکی عوام کے مینڈٹ کے تحت کر رہا ہے یا پاکستانی عوام کے مینڈٹ کے تحت؟؟؟
آپ پاکستانی عوام کا کتنا مینڈٹ حاصل کر کے پاکستانی علاقوں پر فوجی آپریشن کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں؟؟؟

یہ ایک ہزار سے پندرہ ہزار لوگ خرید کر آپ پورے اٹھارہ کروڑ عوام کی تقدیر کے مالک ہیں فخر سے مانیں اس بات کو۔
جو برسرِ اقتدار رہ چکے ہیں اور جو ہیں اور جو آنے والے ہیں سب کے سب آپ کے غلام ہیں اور ہمارے آقا۔ ہماری تقدیر ان کے ہاتھوں میں ہے اور ان کی تقدیر آپ کے ہاتھوں میں۔ پاکستانی عوام نے جس طرح بلک بلک کر یہ پانچ سال اور اس سے پچھلی دہائی جس طرح لہو لہو گزاری ہے زیادہ پرانی نہیں۔ ہر زخم پہ چرکہ امریکی چھری کا لگا ہوا ہے۔ تم امریکی قاتل ہو پاکستانی عوام کے، ہمارے جذبات کے، ہمارے اچھے مستقبل کے۔ تم سارا میڈیا خرید لو اور ہزاروں آؤٹ ریچ ٹیمز بنا لو پر نفرت کو پھول نہیں ملیں گے سازش کو سلیوٹ نہیں ملے گا، اور غدار شہید نہیں ہو گا۔
تم پاکستانی عوام کو ان میڈیا کمپینز کے ذریعے بیوقوف بنا کر کیا سمجھتے ہو گھاس چر لی۔ غلط ہو حضور، ہم تو تقدیر کا لکھا جان کر قبول کر چکے ہیں تمہاری پڑ غلامی۔ پر ہمارے اس وقت کے آقا ہیں تمہارے غلام، ہماری بھوک ہے تمہاری غلام، ہماری ناتمام حسرتیں ہیں تمہاری غلام لیکن ہمارا دل تمہاری نفرت کی دبیز تہوں سے اَٹا ہوا۔
تم نفرت چھوڑو ہم پھول دیں گے، تم سازش چھوڑو ہم سلیوٹ کریں گے، تم غداری چھوڑو ہم تمہارے ہر ایک کی موت کی بھی شہادت کہیں گے۔
پر اس سب کے بیچ ایک نفرت کا گہرا سمندر ہے جسے تم پاٹنا نہیں چاہتے اور ہماری ہمت نہیں۔
 
رات الیکشن مہم کی نواز شریف کی زبردست تقریر اور بیمار عمران کی تھکی ہوئی تقریر کے بعد پارٹی پوزیشن میں تبدیلی کا امکان ہے۔ نئی پوزیشن یہ ہوسکتی ہے

اس
ec2.jpg
؎

اس وقت بھی امکان یہی ہے کہ اگر ٹی ائی حکومت بنانے کو سوچے تو پی پی کے بغیر چارہ نہ ہوگا۔
 
آج صبح جیو پر حامدمیر اور اس کے ایکسپرٹ وہی بات کررہے تھے جو میں نے یہاں کی ہے۔ حیرت انگیز طور پر سب متفق تھے کہ پی پی اور ٹی ائی کی مخلوط حکومت کے بہت زیادہ چانسز ہیں اگر ہنگ پارلیمنٹ وجود میں ائی۔ بلکہ ایک مبصر کے مطابق منظور وٹو یہ فرماچکے ہیں کہ انھیں عمران بطور وزیر اعظم قبول ہے
 
اگر پی ٹی آئی کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ مخلوط حکومت میں شامل ہو گی تو قوم کے ساتھ کئے گئے ڈرامے کا پتہ چل جائے گا۔ اسے اب اپنے اصولوں اور وعدوں پر قائم رہتے ہوئے غیر روایتی سیاست اور تبدیلی کے کئے کام کرنا چاہئیے تا کہ "نیا پاکستان" بنا سکے۔
 
پردیسی

نیا پاکستان
:laughing: :laughing: :laughing:
پاء جی مجھیں مجھوں کی بہنیں ہوتی ہیں
 
ساجد

محفلین
نیا پاکستان
:laughing: :laughing: :laughing:
پاء جی مجھیں مجھوں کی بہنیں ہوتی ہیں
تبھی تو ملکی سیاست گندے تالاب کی مانند کر دی ہے ان مَجھوں نے ۔ اب اگر کسی "مَجھ" نے اس روایت کو توڑنے کا اعلان کیا ہے تو میری خواہش ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم رہے۔:)
 
اگر پی ٹی آئی کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ مخلوط حکومت میں شامل ہو گی تو قوم کے ساتھ کئے گئے ڈرامے کا پتہ چل جائے گا۔ اسے اب اپنے اصولوں اور وعدوں پر قائم رہتے ہوئے غیر روایتی سیاست اور تبدیلی کے کئے کام کرنا چاہئیے تا کہ "نیا پاکستان" بنا سکے۔

یہ بات میں کہے دیتا ہوں کہ اگر ٹی ائی اقتدار میں نہ ائی تو کوئی بھی فلورکراسنگ کا قانون بھی موثر نہ ہوسکے گا۔ یار لوگ اپنی ٹی ائی بنالیں گے یہ بات کپتان اچھی طرح جانتا ہے۔

نیا پاکستان نہیں بلکہ روشن پاکستان وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بہت قریب ہے بس ن کو 130 سے زائد سیٹز درکار ہیں
 
برادر آپ کے '' ٹی آئی '' کہنے سے مجھے بچپن میں پنڈ کے بچے یاد آجاتے ہیں جو رفع حاجت کے وقت اپنی امی کو کچھ یوں زور سے آواز دیتے نظر آتے تھے ۔۔۔امی ۔۔۔ٹ ۔۔ٹی آئی ۔۔اے
بحرحال یہ تو ایک مذاق کی بات تھی ۔۔۔باقی جہاں تک نون لیگ کی سیٹوں کا مسلہ ہے تو اب تک میرے موکل 110 کی آواز دے چکے ہیں۔۔۔ رات تک اور کل صبح اس میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے :p
 
برادر آپ کے '' ٹی آئی '' کہنے سے مجھے بچپن میں پنڈ کے بچے یاد آجاتے ہیں جو رفع حاجت کے وقت اپنی امی کو کچھ یوں زور سے آواز دیتے نظر آتے تھے ۔۔۔ امی ۔۔۔ ٹ ۔۔ٹی آئی ۔۔اے
بحرحال یہ تو ایک مذاق کی بات تھی ۔۔۔ باقی جہاں تک نون لیگ کی سیٹوں کا مسلہ ہے تو اب تک میرے موکل 110 کی آواز دے چکے ہیں۔۔۔ رات تک اور کل صبح اس میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے :p

اب اپ کو ٹی ائی پر اعتراج ہے
پہلے میں پٹی ائی کہتا تھا تو اس پر بھی کسی کو اعتراض تھا کہ اس کے رہنما جمعت سے پٹتے ائے ہیں۔
ایک مخفف پی ٹی ائی بھی ہے پر یہ جب بھی لکھتا ہوں تو اپنے اسکول کا پی ٹی ائی (پی ٹی استاد) یاد اجاتا ہے جو ریٹائرڈ فوجی تھا اور بچے اس کے اشاروں پر چلتے تھے ۔مجھے یہ مخفف پسند نہیں ہے کہ ٹی ائی کے بچے مجھے پی ٹی ائی کے اشاروں پرچلتے لگتے ہیں
چلیں اج سے پ ت ا لکھ دوں گا۔ اب درست ہے؟

پاکستان کو بچانے کے لیے کم ازکم ن لیگ کو 135 سیٹز درکار ہیں
 
بھرا جی مجھے اعتراج بالکل بھی نہیں ہے ۔۔ آپ جو جی چاہے کہیں ۔۔پی ٹی آئی ویسے بھی روشن خیال جماعت ہے اور میرا خیال ہے ان کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔۔

باقی کل شام کو مل ملا کے (ہمدردوں کی سیٹ) آپ کی خواہش پوری ہونے کی امید ہے
 
نواز لیگ 90 سے 100 کے درمیان
پی پی پی 40 سے 50 کے درمیان
پی ٹی آئی ۔پہلے 25 سے 30 تھیں۔۔اب ہمدردی کے بعد ۔۔ 40 سے 50 کے درمیان
جماعت اسلامی 15 سے 25 کے درمیان
ایم کیو ایم 7 سے 12 کے درمیان
اے این پی 5 سے 7 کے درمیان

میرے خیال میں ان اعداد و شمار میں پی پی پی اور اے این پی پر خصوصی مہربانی کی گئی ہے۔ میرے خیال میں پی ٹی آئی ففٹی تو آسانی سے کر جائے گی بلکہ شاید اس سے بھی زیادہ ۔ پی پی ، ایم کیو ایم اور اے این پی کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔
ہاًں اگر فرشتے ان کی نصرت کو قطار اندر قطار نازل ہو گئے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔
 
فرشتے اس بار سوئے پڑے ہیں ۔۔۔ میدان کھلا ہے
 
آدم کا بیٹا

محفلین
اگر ن لیگ ووٹ کی تقسیم کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی حکومت آجانے سے حقیقتا خوفزدہ ہے تو اسے چا ہیے کہ تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو جائے۔۔۔۔ !
:)
 
اگر ن لیگ ووٹ کی تقسیم کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی حکومت آجانے سے حقیقتا خوفزدہ ہے تو اسے چا ہیے کہ تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو جائے۔۔۔ ۔ !
:)

یہ مسئلہ نہیں
بات یہ ہے کہ پ ت ا کو ووٹ ڈالنا غلط انتخاب ہے۔ جس کا نتیجہ غلط نکلےگا۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
اگر ن لیگ ووٹ کی تقسیم کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی حکومت آجانے سے حقیقتا خوفزدہ ہے تو اسے چا ہیے کہ تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو جائے۔۔۔ ۔ !
:)
واہ کیا خوب فرمایا آپ نے ہاہاہاہا، ن لیگ اور دستبرداری اور وہ بھی عمران کے حق میں، نہ بابا نہ، یہ تو برسوں سے باری کے انتظار میں بیٹھے ہیں پی پی پی فطری اتحادی ہیں بس وزارت عظمٰی کہیں نہ جائے:)
 
S. H. Naqvi

محفلین
آزمائے کو آزمانا جہل ہے;) حکومت کے اسرار رموز ان دنوں بھی چل رہے ہیں جب پنشن والے بابا جی حکومت میں ہیں ضروری نہیں ویسے بھی شیر کی حکومت تو نمائشی ہوتی ہے جنگل میں:p
 
آزمائے کو آزمانا جہل ہے;) حکومت کے اسرار رموز ان دنوں بھی چل رہے ہیں جب پنشن والے بابا جی حکومت میں ہیں ضروری نہیں ویسے بھی شیر کی حکومت تو نمائشی ہوتی ہے جنگل میں:p

جہل تو یہ تھا کہ گیارہ گیارہ سال تک فوجی حکومتیں ازماتے رہے
اور تین تین بار پی پی کو ازماتے رہے

اب بھی وہ لوگ پ ت ا میں ہیں جو ازمائے ہوئے ہیں۔ اگر اپ کی بات مان لی جائے تو جہل ہی ہوگا اگر پ ت ا کو ازمایا۔
 
چلیں آپ کی بات تسلیم کی جائے توبھی یہ والا فیکٹر ہر پارٹی میں ہے۔۔۔ یوں کریں کہ اس مرتبہ نیا لیڈر آزما لیں۔ :)
 
Top