پی پی اور پی ٹی ائی کی مخلوط حکومت؟

پی پی اور پی ٹی ائی کی مخلوط حکومت بن سکے گی؟

  • Yes

    Votes: 4 18.2%
  • No

    Votes: 16 72.7%
  • Don't know

    Votes: 2 9.1%

  • Total voters
    22
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

حسان خان

لائبریرین
ن لیگ کے بارے میں بھی بتایئے جو دس جماعتی اتحاد کے ساتھ تین سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے

ن لیگ کی کراچی میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ متحدہ کے جو ووٹ کٹے ہیں، وہ سارے تحریکِ انصاف کو گئے ہیں۔ جبکہ ن لیگ کراچی والوں کی سیاسی ہمدردیاں جلب کر پانے میں بدستور ناکام رہی ہے۔

ایک مزے کی بات بتاتا ہوں۔ محمودآباد سے غلام اسحاق خان کا داماد عرفان اللہ خان مروت ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات کے لیے کھڑا ہوا ہے۔ ایک زمانے میں یہ ن لیگ اور مروت دونوں سیاسی مخالف تھے، کیونکہ مروت کے سسر نے ہی نواز شریف کی حکومت گرائی تھی۔ لیکن اس بار مروت صاحب بھی شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگا رہے ہیں۔

میرے اپنے حلقے سے صوبائی اسمبلی کے لیے ن لیگ کا علی اکبر گجر کھڑا ہوا ہے، جسے پچھلی بار مشکل سے تین ہزار ووٹ ملے تھے۔ اور اس بار بھی کم و بیش اتنے ہی مل پائیں گے۔ بقیہ سارے ووٹ متحدہ اور تحریکِ انصاف کو جائیں گے۔

اندرونِ سندھ میں پیپلز پارٹی کے سامنے اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ ن لیگ بھی کچھ نہیں ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
ن لیگ کی کراچی میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ متحدہ کے جو ووٹ کٹے ہیں، وہ سارے تحریکِ انصاف کو گئے ہیں۔ جبکہ ن لیگ کراچی والوں کی سیاسی ہمدردیاں جلب کر پانے میں بدستور ناکام رہی ہے۔

ایک مزے کی بات بتاتا ہوں۔ محمودآباد سے جنرل اسحاق خان کا داماد عرفان اللہ خان مروت ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات کے لیے کھڑا ہوا ہے۔ ایک زمانے میں یہ ن لیگ اور مروت دونوں سیاسی مخالف تھے، کیونکہ مروت کے سسر نے ہی نواز شریف کی حکومت گرائی تھی۔ لیکن اس بار مروت صاحب بھی شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگا رہے ہیں۔

میرے اپنے حلقے سے صوبائی اسمبلی کے لیے ن لیگ کا علی اکبر گجر کھڑا ہوا ہے، جسے پچھلی بار مشکل سے تین ہزار ووٹ ملے تھے۔ اور اس بار بھی کم و بیش اتنے ہی مل پائیں گے۔ بقیہ سارے ووٹ متحدہ اور تحریکِ انصاف کو جائیں گے۔

اندرونِ سندھ میں پیپلز پارٹی کے سامنے ن لیگ بھی کچھ نہیں ہے۔
حسان پھر تو میرا اندازہ درست ہی ہوا کہ
سندھ میں پی پی پی کے بعد ایم کیو ایم اور پھر تحریکِ انصاف کی مقبولیت ہے
 
حسان خان

لائبریرین
حسان پھر تو میرا اندازہ درست ہی ہوا کہ
سندھ میں پی پی پی کے بعد ایم کیو ایم اور پھر تحریکِ انصاف کی مقبولیت ہے

کراچی میں متحدہ کے بعد یقیناً سب سے مقبول جماعت تحریکِ انصاف ہے۔ اسے نوجوانوں کی تو بجا طور پر مقبول ترین جماعت کہا جا سکتا ہے۔
لیکن پورے سندھ میں تحریکِ انصاف کو تیسرا نمبر دینے پر مجھے ہچکچاہٹ ہے۔ کیونکہ وہاں عمران خان سے زیادہ لوگ نواز شریف سے واقف ہیں۔ پھر قوم پرست جماعتیں بھلے ووٹ بینک نہ رکھتی ہوں، لیکن وہ بھی کئی حلقوں میں کافی مقبول ہیں۔ فنکشنل لیگ اور ق لیگ بھی نشستیں حاصل کرتی آئی ہیں۔ لہذا اندرونِ سندھ میں مقبولیت کے لحاظ سے میں تیسرا نمبر ن لیگ+اتحادی جماعتوں کو دوں گا۔
 
Fawad -

محفلین
عافیہ صدیقی کا سودا کس عوامی مینڈٹ کے تحت ہوا ہے؟؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

حقيقت يہ ہے کہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے عہديداروں کے پاس اس کيس کے فيصلے کے حوالے سے کو‏ئ اختيار نہیں تھا۔ يہ اختيار اس کيس سے متعلق جج کے پاس تھا۔ امريکی حکومت نے اس کيس کی سماعت کے دوران تسلسل کے ساتھ اس موقف کو دہرايا تھا کہ يہ کيس دونوں ممالک کے مابين کوئ سفارتی يا سياسی کيس نہيں تھا۔ ڈاکٹر عافيہ کے خلاف سرکاری چارج شيٹ سے بھی يا واضح ہے کہ ان پر امريکی فوجی پر ہتھيار استعمال کرنے کا الزام لگا تھا اور اسی جرم پر انھيں سزا ہوئ۔ ان کے خلاف نہ ہی دہشت گردی اور نہ ہی سياسی حوالے سے کوئ الزام لگايا گيا تھا۔ ان کے مقدمے کا فيصلہ ملک ميں رائج قوانين کے عين مطابق کمرہ عدالت میں کيا گيا تھا۔

ان کے وکيلوں کے پاس اب بھی اس بات کا حق موجود ہے کہ وہ اپنے خلاف ہونے والے فيصلے کے حوالے سے قانونی دلائل اور شواہد پيش کريں۔

اس کيس ميں امريکی حکومت کی مبينہ مداخلت کے حوالے سے کافی کچھ کہا گيا ہے۔ سوال يہ پيدا ہوتا ہے کہ کچھ مخصوص عناصر دانستہ غلط معلومات کی بنياد پر ايک خالص قانونی مقدمے کی تشہير کرنے پر کيوں بضد ہیں جبکہ اس مقدمے کے اصل فريقين کے پاس يہ آپشن موجود ہے کہ ان کے پاس جو بھی شواہد ہیں وہ انھيں قانون کی عدالت میں پيش کريں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
 
زرقا مفتی

محفلین
کراچی میں متحدہ کے بعد یقیناً سب سے مقبول جماعت تحریکِ انصاف ہے۔ اسے نوجوانوں کی تو بجا طور پر مقبول ترین جماعت کہا جا سکتا ہے۔
لیکن پورے سندھ میں تحریکِ انصاف کو تیسرا نمبر دینے پر مجھے ہچکچاہٹ ہے۔ کیونکہ وہاں عمران خان سے زیادہ لوگ نواز شریف سے واقف ہیں۔ پھر قوم پرست جماعتیں بھلے ووٹ بینک نہ رکھتی ہوں، لیکن وہ بھی کئی حلقوں میں کافی مقبول ہیں۔ فنکشنل لیگ اور ق لیگ بھی نشستیں حاصل کرتی آئی ہیں۔ لہذا اندرونِ سندھ میں مقبولیت کے لحاظ سے میں تیسرا نمبر ن لیگ+اتحادی جماعتوں کو دوں گا۔
حسان یہ دس جماعتی اتحاد سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 نشستوں میں سے کتنی جیتے گا۔
پی پی پی 30-35
ایم کیوایم 10-12
 
حسان خان

لائبریرین
حسان یہ دس جماعتی اتحاد سندھ کی قومی اسمبلی کی 61 نشستوں میں سے کتنی جیتے گا۔

مشکل سے چھ سات۔

متحدہ کی نشستیں محفوظ ہیں۔ پچھلی بار یہ ۱۹ نشتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ اس بار بھی مجھے متحدہ کی نشستوں میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آ رہا۔ صرف ایک حلقہ ۲۵۰ ایسا ہے جہاں ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار یہ نشست متحدہ کے ہاتھوں سے نکل جائے گی۔
 
حسان خان

لائبریرین
میرے حلقے این اے ۲۵۳ سے متعلق کچھ تجزیے:
http://www.pakistantoday.com.pk/201...l-game-in-na-253-lies-with-burger-generation/

http://tribune.com.pk/story/544127/constituency-profile-voters-in-na-253-weigh-their-options/

http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=2013\05\08\story_8-5-2013_pg12_1

http://www.nation.com.pk/pakistan-n...es-nightmare-for-liberal-candidates-in-na-253

آج اپنے محلے کے ایک دوست سے سنا (جو تحریکِ انصاف کا ہی حمایتی ہے) کہ پی ٹی آئی کا محمد اشرف جبار قریشی لینڈ مافیا سے تعلق رکھتا ہے، اس وجہ سے اُس کا پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا دل نہیں کر رہا۔ خدا بہترجانتا ہے کہ قریشی صاحب کی حقیقت کیا ہے۔

یہ بھی قابلِ ذکر بات ہے کہ اسی حلقے سے ۲۰۰۲ میں متحدہ مجلسِ عمل کے اسد اللہ بھٹو نہایت کم مارجن سے متحدہ کو ہرانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ اور یہ اس بار بھی جماعتِ اسلامی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔
 
زرقا مفتی

محفلین
میرے حلقے سے متعلق کچھ تجزیے
http://www.pakistantoday.com.pk/201...l-game-in-na-253-lies-with-burger-generation/

http://tribune.com.pk/story/544127/constituency-profile-voters-in-na-253-weigh-their-options/

http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=2013\05\08\story_8-5-2013_pg12_1

آج اپنے محلے کے ایک دوست سے سنا (جو تحریکِ انصاف کا ہی حمایتی ہے) کہ پی ٹی آئی کا محمد اشرف جبار قریشی لینڈ مافیا سے تعلق رکھتا ہے، اس وجہ سے اُس کا پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا دل نہیں کر رہا۔ خدا بہترجانتا ہے کہ قریشی صاحب کی حقیقت کیا ہے۔

یہ بھی قابلِ ذکر بات ہے کہ اسی حلقے سے ۲۰۰۲ میں متحدہ مجلسِ عمل کے اسد اللہ بھٹو نہایت کم مارجن سے متحدہ کو ہرانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
شکریہ حسان دیکھتے ہیں کل کیا ہوتا ہے
 
حسان خان

لائبریرین

حسان خان

لائبریرین
ابھی جیو نیوز پر ایک پروگرام آ رہا ہے، جس میں اہم نشستوں کے بارے میں ماہرین سے رائے لی جا رہی ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
جیو والے کافی غیر حقیقی تجزیے کر رہے ہیں ۔ اصل حالات کچھ اور ہیں۔ کم از کم پنجاب میں

یہ کہہ رہے ہیں کہ کہ این اے 1 پشاور سے بلور صاحب عمران خان کے مقابلے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ یہ بات بالکل بھی ہضم نہیں ہوئی، کیونکہ کل عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں تو کچھ اور ہی حالات نظر آئے تھے۔ اگر یہاں سے عمران خان کامیاب نہ ہوا تو مجھے واقعی حیرت ہو گی۔
 
حسان خان

لائبریرین
زبیر مرزا بھائی جان، آپ کا تعلق بھی تو این اے ۲۵۳ سے ہے۔ آپ کے اہلِ خانہ کسے ووٹ ڈال رہے ہیں اس بار؟

پس نوشت: جیو کے ماہرین نے بھی این اے ۲۵۰ سے عارف علوی کے جیتنے کی دبے لفظوں میں توقع ظاہر کی ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
یہ کہہ رہے ہیں کہ کہ این اے 1 پشاور سے بلور صاحب عمران خان کے مقابلے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ یہ بات بالکل بھی ہضم نہیں ہوئی، کیونکہ کل عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں تو کچھ اور ہی حالات نظر آئے تھے۔ اگر یہاں سے عمران خان کامیاب نہ ہوا تو مجھے واقعی حیرت ہو گی۔
اسلام آباد کا جلسہ جڑواں شہروں کا فیصلہ دکھا رہا تھا۔ لاہور میں ن لیگ کے چہیتے بڑے بڑے افسران تسلیم کر رہے ہیں کہ ن لیگ 7 نشستیں ہار رہی ہے ہارنے والوں میں شریف فیملی کے ارکان بھی ہونگے ۔ ایل ڈی پلازہ کی آگ بھی یہی کہانی سُنا رہی ہے۔
شوکت خانم کے باہر ہزاروں افراد کی رات دن آمد بھی کچھ بتا رہی ہے ۔ رات پہلے جیو نے کہا کہ نواز شریف اپنی جان کو خطرے کے باعث کسی جلسے سے خطاب نہیں کریں گے۔ مگر ڈی چوک پر کامران خان کے تبصرے کے بعد لاہور کی سیٹیں بچانےسمن آباد پہنچ گئے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
زبیر مرزا بھائی جان، آپ کا تعلق بھی تو این اے ۲۵۳ سے ہے۔ آپ کے اہلِ خانہ کسے ووٹ ڈال رہے ہیں اس بار؟
میرا بھائی اور بھانجا اس قدرپی ٹی آئی کے حامی ہیں کہ ہم تو بھائی ذراسی تنقید مذاق میں بھی نہیں کرسکتے
خان صاحب پر:)- تو سب پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے (نظریاتی حمایت کی وجہ سے)
پی ٹی آئی سے زیادہ مخلص جماعت کوئی اور نہیں نظرآتی پاکستان کے لیے
میں جب واپس آرہا تھا تو میرابھائی مجھے ائیرپورٹ چھوڑنے آتے ہوئے کہہ رہا تھا ان شاء اللہ اب جب تم پاکستان آؤگے
تو مثبت تبدیلیا دیکھوگے نئی حکومت ہوگی اور بہتری آجائے گی اور حسان پاکستان سے آتے ہوئے میرے لبوں پریہی دعا رہی
(یارمیں پاکستان کے لیے اتنا ہی جذباتی اور پُراُمید ہوں "اُمید صبحِ جمال رکھنا" )
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر ای ووٹنگ یا ووٹنگ کا کوئی متبادل نظام فعال ہوتا تو تحریک انصاف کو سب سے زیادہ فائدہ ہونے کا امکان تھا۔مگر افسوس اوور سیز والے حق رائے دہی سے محروم رہے۔:sad3:
 
حسان خان

لائبریرین
میرا بھائی اور بھانجا اس قدرپی ٹی آئی کے حامی ہیں کہ ہم تو بھائی ذراسی تنقید مذاق میں بھی نہیں کرسکتے
خان صاحب پر:)- تو سب پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے (نظریاتی حمایت کی وجہ سے)
پی ٹی آئی سے زیادہ مخلص جماعت کوئی اور نہیں نظرآتی پاکستان کے لیے
میں جب واپس آرہا تھا تو میرابھائی مجھے ائیرپورٹ چھوڑنے آتے ہوئے کہہ رہا تھا ان شاء اللہ اب جب تم پاکستان آؤگے
تو مثبت تبدیلیا دیکھوگے نئی حکومت ہوگی اور بہتری آجائے گی اور حسان پاکستان سے آتے ہوئے میرے لبوں پریہی دعا رہی
(یارمیں پاکستان کے لیے اتنا ہی جذباتی اور پُراُمید ہوں ہو "اُمید صبحِ جمال رکھنا" )

میرا چھوٹا بھائی تو فی الحال ووٹ ڈالنے کی عمر تک نہیں پہنچا، لیکن وہ آج کل مشرف کا بڑا پرزور حمایتی بنا ہوا ہے۔ اگر وہ ووٹ ڈالتا، اور مشرف کو انتخابات لڑنے کی اجازت ہوتی، تو وہ مشرف کو ووٹ ڈالتا۔ البتہ میری والدہ اور والد اس بار عمران خان کو ہی ووٹ ڈالیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میری والدہ پچھلے انتخابات تک پیپلز پارٹی اور بے نظیر کی بڑی حامی رہی ہیں، لیکن اس بار وہ بھی تحریکِ انصاف کو ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔ :)
 
09_10.gif
 
Fawad -

محفلین
یہ آپ کے ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ڈپارٹمنٹ سے لے کر اسپانسرڈ میڈیا اور پپٹ اینکرز تک کے ذریعے جو تاثر اور جو فضا آپ کا ملک قائم کرنا چاہتا ہے صرف وہ قائم ہوتی ہے۔ اگر کہیں امریکی مخالفت زوروں پر ہے تو وہ بھی آپ کے ملکی ایجنڈے کا حصہ ہے،

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی حکومت کو پاکستانی ميڈيا کے کسی چينل کے نشری مواد کے اوپر کوئ دسترس يا کنٹرول حاصل نہيں ہے۔ امريکی حکومتی عہديداروں اور سفارت کاروں کی يہ ذمہ داری نہيں ہے کہ وہ بيرونی ممالک کی ميڈيا کمپنيوں کے ساتھ لين دين اور معاملات طے کر کے يہ فيصلہ سازی کريں کہ کس قسم کا مواد وہاں کی عوام کو دکھايا جا رہا ہے۔

علاوہ ازيں کيا يہ درست نہيں ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران سوشل ميڈيا اور سياسی فورمز پر جو امريکہ مخالف کہانياں، سازشی تھيوريز اور جذباتيت پر مبنی نقطہ نظر زير بحث رہے ہيں ان ميں سے اکثر کا محور اور بنياد وہی مواد ہے پاکستان کے ٹی وی چينلز پر دکھايا گيا ہے؟

يہ بھی ايک حقيقت ہے پاکستان کے قريب تمام ميڈيا نيٹ ورکس پر تواتر کے ساتھ ايسے پروگرامز، ٹاک شوز اور دستاويزی فلميں دکھائ جاتی ہيں جن ميں امريکی حکومت کی پاليسيوں پر يکطرفہ تنقید کی جاتی ہے۔ ميں نے بذات خود ايسے بےشمار سوالات اور کہانيوں کا جواب مختلف فورمز پر ديا ہے جن کا آغاز انھی ٹی وی چينلز پر ہوا تھا۔

آپ نے يہ الزام بھی دھرا ہے کہ بعض اوقات امريکہ دانستہ بڑے مقاصد کے ليے پاکستانی ميڈيا پر امريکہ مخالف مواد کی تشہير کی اجازت ديتا ہے۔ کيا آپ واضح کر سکتے ہيں کہ دانستہ اپنے شہريوں کی زندگيوں کو خطرات سے دوچار کر کے اور خطے ميں اپنے سب سے اہم اتحادی سے اپنے تعلقات ميں تناؤ ڈال کر ہميں کيا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
https://vimeo.com/65222477
 
Top