پی ٹی ائی کی تحلیل؟

کیا پی ٹی ائی 2018 تک تحلیل ہوجائے گی؟


  • Total voters
    28
ایچ اے خان صاحب آپ اپنی کلاس کا بھی ذرا نام رکھ لیں تاکہ ہم اُسی نام سے آپ کو پکاریں اور اگر نہ رکھ سکیں تو معاشرتی طبقات میں تنافر پھیلانا بند کریں

ہمار ی کلاس عوامی کلاس ہے
اسی نام سے ہماری کلاس کو پکاریں
 
میں نے کب کہامحترم، یہ سب نام میں نے استعارا استعمال کیے تھے مگر آپ آگے سے آگے ہی جا رہے ہیں، میں نے علاقے میں رہنا بھی ہے اصل نام لے کر کیوں اپنا آنا جانا خراب کروں ہو سکتا ہے اتفاقا کسی کو پتہ چل ہی جائے جائے کہ یہ نقوی کا کارنامہ ہے :LOL:

یہ نقوی اپ کا اصل نام ہے؟
 
عوامی کلاس نہیں سری پائے کلاس یا پھجا کلاس ایسا ہی کوئی نام رکھیئے جیسے آپ دوسروں کے رکھتے ہیں

ہا ہا ہا
برگر کلاس تو میں نے نہیں رکھا۔ یہ تو اس کلاس کی حرکتوں کی وجہ پڑا ہے
ویسے ایم کیوایم کے لیڈر حیدر عباس رضوی نے اپنی کلاس کو "بن کباب" کلاس بتلایا ہے۔ یہ چلے گا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک خیال ہے کہ شہباز شریف کی کارکردگی دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نون لیگ کی حکومت کی کارکردگی بھی بہت زبردست رہے گی۔کراچی سمیت سندھ،پنجاب ، بلوچستان میں ترقی کی لہر ائے گی اور دنیا کے نقشے میں پاکستان کا مقام اگے ہوگا۔ امید یہ بھی ہے کہ پاکستان میں بلدیاتی انتخاب ہونگے جس میں بھی حکومت کی کارکردی بہتر ہوگی۔

اس کے برعکس پی ٹی ائی کی کارکردگی خصوصاکےپی کے میں ناکامی سے دوچار رہے گی۔ اس کی پارٹی میں دھڑے بندی ہوجائے گی اور حکومت میں نہ ہونے کی وجہ سے بااثر لوگ پی ٹی ائی کو چھوڑ جائیں گے۔ یہ پارٹی 2018 تک تحلیل ہوجائے گی۔
یعنی وفاق میں شہباز شریف پھر سے بائیس وزارتیں لئے بیٹھے ہوں گے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
نہیں پنجاب کا تخت بھی سنبھالیں گے اور وفاق میں بھی پنگے لیں گے ۔ کیونکہ اُن کے بھائی کا راج ہے
میں نے سنا ہے کہ شہباز شریف اس بار قومی اسمبلی کے لئے الیکشن لڑے ہیں اور پنجاب کو حمزہ شہباز کے حوالے کر دیا گیا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ کی اس بات سے تو میں سینٹ پر سینٹ متفق ہوں جناب، ہمارے حلقے میں دیکھ لیں، مجھے بیس سال ہو گئے ہیں اس علاقے میں رہتے ہوئے، علاقے کے جتنے لوفر لفنگے بدمعاش ہیں ملک ابرار(ن لیگ) کے سپورٹر ہیں، ہر پینا فلیکس پر انھیں کی تصویریں لگی ہوئی ہیں۔۔۔ ۔۔۔ ، بندو خان، ٹنڈا خان، فاجا شاہ بلا بلا، میری پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ پی ٹی آئی کے بندے کم از کم شکل سے اور کیریکٹر کے حساب سے پڑھے لکھے ہیں اور دادا گیری کی روایات سے ہٹ کر ہیں۔۔۔ ۔!

ایک آدھ نام اور بھی ہوگا ذرا ذہن پر زور دیجے۔ :)
 

زرقا مفتی

محفلین
کیوں نہیں پارٹی بدلوں؟ جب کوئی اچھا کام کرے گا تو اس کے ساتھ۔ جب کوئی برا کرے تو اس کی برائی
اسی کو جہموریت کہتے ہیں
ہا ہا ہا
برگر کلاس تو میں نے نہیں رکھا۔ یہ تو اس کلاس کی حرکتوں کی وجہ پڑا ہے
ویسے ایم کیوایم کے لیڈر حیدر عباس رضوی نے اپنی کلاس کو "بن کباب" کلاس بتلایا ہے۔ یہ چلے گا؟

بریکنگ نیوز ایچ اے خان صاحب ایم کیو ایم کے بن کباب ہوگئے
 
بریکنگ نیوز ایچ اے خان صاحب ایم کیو ایم کے بن کباب ہوگئے

یہ تو اپ ذاتی دشمنی پر اتر ائیں ہیں
میرا تعلق کراچی سے ضرور ہے مگر ایم کیو ایم سے نہیں۔ ہاں بن کباب سے اپ کا اشارہ عوامی کلاس ہے تو پھر یقین رکھیں کہ میں عوامی کلاس سے ہی ہوں
 
اگر وجیہ الدین کے کمیشن کی رپورٹ کو مدنظر رکھا جائے تو ظاہر ہو رہا ہے کہ پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ بہت خرابی کا شکار ہے۔

تنظیمی ڈھانچہ تو شاید کمزور ہے ہی۔ خود پی ٹی ائی کے لوگ مخمصے کا شکار ہیں۔ کہ تحریک انصاف میں نہ کوئی تحریک ہے نہ انصاف
درست ہے کہ پاکستان کو ایک اور اچھی پارٹی اور لیڈرشپ کا انتظار ہے
 
Top