1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $418.00
    اعلان ختم کریں

پینٹنگ

مریم افتخار نے 'مشاغل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 30, 2018

  1. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,506
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    خرم بھائی! ایک تو اس لڑی میں گھر کی دیواروں کی تصاویر اور ان سے منسوب کہانیاں چاہئیں ہمیں!!!
    اور دوسرا یہ کہ مندرجہ بالا تصویر کو موڈیفائی کس سوفٹویر میں کیا ہے؟ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,971
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    شکریہ خرم کہ آپ نے میرے چند الفاظ کو اہمیت دی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,971
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    شرمندہ

    کیا سینیرز بہت خطرناک ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,165
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    سینیر تو بہت خطرناک ہوتے ہیں خاص طور پر وہ پندرہ جو مجھ سے سینیر ہیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,971
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    موبائل سے لکھ رہی ہوں تو کچھ مشکل محسوس ہورہی ہے ورنہ سینیرز کے لفظ کے نیچے میں نے زیک کا لنک دینا تھا۔:D
    اب پندرہ خطرناک دیکھتی ہوں جاکر۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,971
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    زیک !
    اراکین کی فہرست تو مراسلوں کی تعداد کے لحاظ سے ہے۔
    یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون محفلین زیادہ عرصہ سے ہیں یہاں؟
    آپ نے تو بنیاد رکھی تو آپ اور نبیل سینیرز ہوئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,165
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    ہر رکن کا ایک نمبر ہے جو محفل پر رجسٹر ہونے کی ترتیب سے ہے۔ میرا نمبر 16 ہے کہ میں محفل شروع ہونے کے دس دن بعد رجسٹر ہوا تھا
     
  8. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,971
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    یہ نمبر کہاں پہ دیکھا جاسکتا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,165
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    آپ کی پروفائل کے یو آر ایل میں آپ کے نام کے ساتھ۔ مثلاً آپ کا 8111 ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,971
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    جزاک اللہ خیرا۔
    لیکن اگر ہم شروع کے پندرہ محفلین کے بارے میں جاننا چاہیں تو؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,165
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    تو یوآرایل میں خود سے نمبر بدل لیں
     
  12. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,971
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
  13. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,971
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
  14. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین محفلین

    مراسلے:
    2,070
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہاہاہا۔ ایسی بات نہیں۔ بس ہمیشہ سے سینئرز کے سامنے مودب رہنے کی پختہ عادت رہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین محفلین

    مراسلے:
    2,070
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    چلئیے اب آپ کو اپنے کمرے کی دوسری دیوار کی کہانی سناتا ہوں۔ میں چاہتا تھا کہ میرے کمرے کی ایک دیوار ایسی ہو جس کے سامنے کھڑے ہو کر لوگ سیلفی لینے میں خوشی محسوس کریں۔ اس کے لیے میرے دماغ میں اسے نہایت سیاہ کرکے اس پر پینٹ کے چھینٹے مارنے کا تصور تھا۔ اس لیے کوری دیوار کو سیاہ کرنے کے لیے پہلے سفید سیمنٹ کا کوٹ کیا، پھر ڈسٹمبر کا کوٹ پھر سیاہ رنگ ملا ایک کوٹ لیکن اس سے دیوار بالکل بھی اچھی نہیں لگی۔دوکوٹ اور کیے لیکن سیاہ میٹ ٹائپ بنتا تھا شائننگ نہیں بنتا تھا۔ اب پریشانی لاحق ہوئی کہ کیا کیا جائے۔اس کے لیے اسے پینٹ کرنےکا سوچا لیکن پینٹ نہیں کرنا چاہتا تھا۔ فوراً ایک پینٹر دوست سے رابطہ کیا اور ان کے مشورے سے پہلے اس پر لیکرا پھیرا اور پھر پھیرا پھر اس پر سیاہ کلر کا کوٹ کیا تو مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے۔ اس پر پھر مختلف رنگوں کے (پینٹ) میں افشاں ملا کر چھینٹے مارے اور اب ہماری سیاہ جگمگاتی دیوار تیار تھی ۔ دوسری بات یہ کہ یہ بہت معمولی ایڈیٹنگ ہے جو میں نے اڈوب میں کی ہے۔ چونکہ ماوس لیپ ٹاپ والا ہی تھا اس لیے ایڈیٹنگ میں کافی کمی رہ گئی ہے البتہ چونچ جیسی ناک اور منحنی ہونٹوں کا کچھ متبادل ہوگیا ہے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  16. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین محفلین

    مراسلے:
    2,070
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اب لگتا ہے کہ آپ سے پہلے پندرہ کے بعد ہی خطرناک کی فہرست شروع ہوتی ہے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,758
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ سے پہلے والے ممبرز میں سے صرف نبیل بھائی ہی ایکٹو ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  18. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,165
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    کچھ باتیں ڈھکے چھپے الفاظ ہی میں اچھی لگتی ہیں۔ اب میرے خلاف ایکشن ہو گیا تو کون ذمہ دار ہو گا؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  19. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,971
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    دیوار کی تصویر۔۔۔
    اور آپ تو بہت محنتی ہیں بھئی ماشاءاللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. محمد خرم یاسین

    محمد خرم یاسین محفلین

    مراسلے:
    2,070
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    گھر کا بٹوارہ ہوا اور میں وہاں سے رخصت ہوا اور کچھ ایسی مشکل صورتِ حال میں کہ کوئی بھی تصویر نہ لے سکا۔ جس شب میری مکان سے رخصتی تھی اس سے اگلے دن چھوٹی بہن کی بارات تھی۔ جہیز کا سامان اٹھواتے ہوئے چھت سے گرا اور دائیں پاوں کی تین ہڈیاں ٹوٹیں اس لیے نئے گھر میں ڈیڑھ ماہ بستر پر پڑا رہا۔۔۔اس دوران باقی گھروالوں نےبھی مکان چھوڑا اور جسے بیچا تھا اس کے سپرد کر کے اپنے اپنے گھر کے ہوئے۔ میں نے اپنے کمرے کی ایک ایک دیوار کو بہت محنت اور محبت سے سجایا تھا۔ افسوس ایک بھی تصویر میسر نہیں البتہ کمرے میں لی گئی فیملی تصاویر میں دیواروں کی جھلک آتی ہے۔ ان میں سے کوئی مناسب ہوئی تو انشا اللہ ضرور شئیر کروں گا۔
     
    • غمناک غمناک × 2

اس صفحے کی تشہیر