پینٹنگ

بنی ٹھنی کو تلاش کر رہا تھا کہ اس مغل شہزادی کی چونچ جیسی نوک اور منحنی سے ہونٹ نے پریشان کیا، میں نے کچھ تبدیلی کی ہے اس میں :) بائیں والی اصل ہے :)
comparison_zpseypltsmb.png
خرم بھائی! ایک تو اس لڑی میں گھر کی دیواروں کی تصاویر اور ان سے منسوب کہانیاں چاہئیں ہمیں!!!
اور دوسرا یہ کہ مندرجہ بالا تصویر کو موڈیفائی کس سوفٹویر میں کیا ہے؟ :)
 
جاسمن

لائبریرین
یقین کیجیے مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت اس بے کار کوشش کو دیا۔
شرمندہ

ایک عرصے سے آپ کو اردو محفل پر پڑھتا آرہا تھا لیکن کبھی بات نہیں ہوئی تھی۔ سینیر ممبرز میں سے بہت کم سے میری یہاں بات ہوتی ہے
کیا سینیرز بہت خطرناک ہیں؟
 
جاسمن

لائبریرین
زیک !
اراکین کی فہرست تو مراسلوں کی تعداد کے لحاظ سے ہے۔
یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون محفلین زیادہ عرصہ سے ہیں یہاں؟
آپ نے تو بنیاد رکھی تو آپ اور نبیل سینیرز ہوئے۔
 
زیک

مسافر

ہر رکن کا ایک نمبر ہے جو محفل پر رجسٹر ہونے کی ترتیب سے ہے۔ میرا نمبر 16 ہے کہ میں محفل شروع ہونے کے دس دن بعد رجسٹر ہوا تھا
 
خرم بھائی! ایک تو اس لڑی میں گھر کی دیواروں کی تصاویر اور ان سے منسوب کہانیاں چاہئیں ہمیں!!!
اور دوسرا یہ کہ مندرجہ بالا تصویر کو موڈیفائی کس سوفٹویر میں کیا ہے؟ :)
چلئیے اب آپ کو اپنے کمرے کی دوسری دیوار کی کہانی سناتا ہوں۔ میں چاہتا تھا کہ میرے کمرے کی ایک دیوار ایسی ہو جس کے سامنے کھڑے ہو کر لوگ سیلفی لینے میں خوشی محسوس کریں۔ اس کے لیے میرے دماغ میں اسے نہایت سیاہ کرکے اس پر پینٹ کے چھینٹے مارنے کا تصور تھا۔ اس لیے کوری دیوار کو سیاہ کرنے کے لیے پہلے سفید سیمنٹ کا کوٹ کیا، پھر ڈسٹمبر کا کوٹ پھر سیاہ رنگ ملا ایک کوٹ لیکن اس سے دیوار بالکل بھی اچھی نہیں لگی۔دوکوٹ اور کیے لیکن سیاہ میٹ ٹائپ بنتا تھا شائننگ نہیں بنتا تھا۔ اب پریشانی لاحق ہوئی کہ کیا کیا جائے۔اس کے لیے اسے پینٹ کرنےکا سوچا لیکن پینٹ نہیں کرنا چاہتا تھا۔ فوراً ایک پینٹر دوست سے رابطہ کیا اور ان کے مشورے سے پہلے اس پر لیکرا پھیرا اور پھر پھیرا پھر اس پر سیاہ کلر کا کوٹ کیا تو مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے۔ اس پر پھر مختلف رنگوں کے (پینٹ) میں افشاں ملا کر چھینٹے مارے اور اب ہماری سیاہ جگمگاتی دیوار تیار تھی ۔ دوسری بات یہ کہ یہ بہت معمولی ایڈیٹنگ ہے جو میں نے اڈوب میں کی ہے۔ چونکہ ماوس لیپ ٹاپ والا ہی تھا اس لیے ایڈیٹنگ میں کافی کمی رہ گئی ہے البتہ چونچ جیسی ناک اور منحنی ہونٹوں کا کچھ متبادل ہوگیا ہے۔
 
دیوار کی تصویر۔۔۔
اور آپ تو بہت محنتی ہیں بھئی ماشاءاللہ۔
 
دیوار کی تصویر۔۔۔
اور آپ تو بہت محنتی ہیں بھئی ماشاءاللہ۔
گھر کا بٹوارہ ہوا اور میں وہاں سے رخصت ہوا اور کچھ ایسی مشکل صورتِ حال میں کہ کوئی بھی تصویر نہ لے سکا۔ جس شب میری مکان سے رخصتی تھی اس سے اگلے دن چھوٹی بہن کی بارات تھی۔ جہیز کا سامان اٹھواتے ہوئے چھت سے گرا اور دائیں پاوں کی تین ہڈیاں ٹوٹیں اس لیے نئے گھر میں ڈیڑھ ماہ بستر پر پڑا رہا۔۔۔اس دوران باقی گھروالوں نےبھی مکان چھوڑا اور جسے بیچا تھا اس کے سپرد کر کے اپنے اپنے گھر کے ہوئے۔ میں نے اپنے کمرے کی ایک ایک دیوار کو بہت محنت اور محبت سے سجایا تھا۔ افسوس ایک بھی تصویر میسر نہیں البتہ کمرے میں لی گئی فیملی تصاویر میں دیواروں کی جھلک آتی ہے۔ ان میں سے کوئی مناسب ہوئی تو انشا اللہ ضرور شئیر کروں گا۔
 
Top