پیغامات میں نزولی ترتیب

منہاجین

محفلین
طویل ویب صفحات کے پورا کھلنے کا اِنتظار پاکستان کی اِنٹرنیٹ سپیڈ کے ساتھ خاصا صبر آزما ہوتا ہے۔ اِس سے بچنے کے لئے اگر محفل کے پیغامات کو صعودی کی بجائے نزولی ترتیب میں ظاہر کیا جائے تو آپ کا کیا خیال ہے؟ وہ اِس طرح کہ ہر نیا پیغام اوپر نظر آئے، جیسا کہ جواب دیتے وقت پری ویو میں نظر آتا ہے۔ اِس سے صارفین کو تازہ ترین جواب صفحے کے اُوپری حصے میں ہی مل جائے گا اور اُنہیں صفحے کے پورا کھلنے کا اِنتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
 

Mani

محفلین
پیغامات میں ترتیب نزولی کی ضرورت

میں منہاجین بھائی کی بھرپور تائید کرتا ہوں ۔

واقعی پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کچھوا کلومیٹر فی سال ہے
لہذا تمام پیغامات کے بعد آخری پیغام پر جانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ۔

اگر اس محفل کے منتظم اعلیٰ کی طبیعت پر گراں نہ گزرے تو آخری پیغام کو سب سے پہلے ظاہر کر کے مشکور فرمائیں۔

والسلام
مانی بھائی
 

نبیل

تکنیکی معاون
مانی، آپ اگر دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ تجویز پوسٹ کرنے والے خود منتظم اعلٰی ہیں۔
 

Mani

محفلین
نبیل نے کہا:
مانی، آپ اگر دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ تجویز پوسٹ کرنے والے خود منتظم اعلٰی ہیں۔


ویسے مجھےتو صرف نبیل، قدیر اور زکریا ہی کا پتہ تھا۔ زکریا کے کسی پیغام میں تعارف پڑھا تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ موصوف خود بھی منتظم اعلی ہیں۔

موصوف کے نام کے ساتھ صرف مشاق لکھا آ رہا ہے۔ اب میرے جیسے بندے کو کیا معلوم کہ وہ منتظم اعلی ہیں۔

ویسے اگر مجھے آپ صرف ناظم اعلی ہی بنا دیں تو میں یہ کام کر سکتا ہوں۔

مانی بھائی
 

منہاجین

محفلین
مزید آراء کا اِنتظار

نبیل نے کہا:
مانی، آپ اگر دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ تجویز پوسٹ کرنے والے خود منتظم اعلٰی ہیں۔

بہت خوب، اِس کا مطلب ہے کہ نبیل بھائی کی رائے بھی ساتھ مِل گئی۔ ویسے میں نے تو صرف رائے ہی مانگی تھی، مبادا میں بغیر پوچھے کچھ کر گزروں اور دوسروں کو ناگوار گزرے۔

ابھی فوری عملدرآمد کی بجائے ذرا کچھ اور لوگوں کی آرا بھی آ جائیں تو بہتر ہوگا، کیا خیال ہے آپ کا؟
 
مناسب نہیں

میرے خیال سے پاکستانیوں کے لئے سعودی ترتیب مناسب نہیں۔
:)

مگر مذاق سے ہٹ کر، ہم عموماً پڑھنے کی اسی ترتیب کے عادی ہیں اس لئے میرے خیال سے ایسا کرنے سے دقت ہوگی۔
 

جہانزیب

محفلین
عموما ہر فورم پر پروفائل والے حصہ میں ارکان کو اس بات کی انتخاب کی اجازت ہوتی ہے کہ آیا وہ پیغامات کو صعودی ترتیب سے دیکھنا پسند کرین گے یا نزولی ترتیب کے حساب سے۔۔ PHPbb کے بارے ميں مجھے پتا نہيں ھے ديکھ کے بتاتا ھوں ۔۔ ميرے خيال ميں اگر يہاں بھي انتخاب کي سہولت ہے تو يہ ارکان پر چھوڑ دينا چاہيے ہے۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے الٹا پڑھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر ہر رکن کو اپنی مرضی سے سیٹ کرنے کی option ہو تو ٹھیک ہے ورنہ اسی طرح رہنے دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں منہاجین نے جس مسئلے کی نشاندہی کی ہے اصل میں اس کا تعلق اس ویب سائٹ کی نیویگیشن سے ہے۔ فورم پر پیغامات کی تعداد اور ان کا سائز بڑھنے کے ساتھ ساتھ فورم کی نیویگیشن کے سقم سامنے آ رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہاں کی نیویگیشن کو بہتر بنانے کے لیے بھی تجاویز اکٹھی کرنی چاہییں۔ ان میں سے جو قابل عمل ہوں گی میں فورم میں ان کے مطابق تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا۔ چلیں میں ہی اس سلسلے میں تجاویز اکٹھی کرنے کا آغاز کرتا ہوں۔

1.صفحہ اول پر تازہ ترین پیغامات کا خلاصہ
2. صفحہ اول پر ایک vertical menu میں اکٹھے کیے گئے فورم کے اہم روابط
 
جی بلکل صحیح فرمایا آپ نے نبیل صاحب،

سائیٹ پر مواد کا اضافہ لازمی طور پر اسکی رفتار میں کمی کا باعث بنتا ہے خاص طور پر پاکستان میں اسکا احساس شدت کے ساتھ ہوتا ہے اسکی وجہ انٹر نیٹ کے ڈائیل اپ موڈیم کا استعمال، سپیڈ کی کمی، پرانے اور نسبتاُ سست رفتار کمپیوٹرز کا استعمال ہیں۔

اسکا شاید ایک ہی حل ہے کہ جس طرح دوسرے فورمز اور سائیٹس پر سے پرانے اور غیر متحرک موضوعات کو ختم کردیا جاتا ہے۔ تو یہاں بھی اسی طریق سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

یہاں پر مبتدی ہونے کی نسبت مجھے انتظامی امور میں مداخلت کرنے کا حق تو حاصل نہیں مگر آپ دوستوں کی پذیرائ سے حوصلہ ہوا ہے-
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، یہ مبتدی تو محض اس فورم کا رینک ہے اس سے کسی کی تحقیر مقصود نہیں ہے۔ آپ ہماری فورم کے قابل قدر رکن ہیں، جی کھول کے اس کے معاملات میں ٹانگ اڑائیے۔ :D
 

جیسبادی

محفلین
اس طرح کے فورم کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ گوگل تلاش میں کسی موضوع پر معلومات مل سکتی ہیں۔ اس لیے پرانے پیغامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنے کی تجویز مناسب نہیں۔ پیغامات کو ایک زمرے سے دوسرے میں ڈالتے رہنے سے بھی گوگل متاثر ہوتا ہے۔ آجکل جو چیز گوگل کو بری لگے ٹھیک نہیں سمجھی جا سکتی۔
 
ٹانگ اڑانا

نبیل نے کہا:
ڈاکٹر صاحب، یہ مبتدی تو محض اس فورم کا رینک ہے اس سے کسی کی تحقیر مقصود نہیں ہے۔ آپ ہماری فورم کے قابل قدر رکن ہیں، جی کھول کے اس کے معاملات میں ٹانگ اڑائیے۔ :D


خیر سے ٹانگ اڑائی کا مظاہرہ تو آپ نےدیکھ ہی لیا ہوگا۔ اب آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا،

اور اگر معاملہ گوگل صاحب کو برا لگنے کا ہے تو ہم کیا کہ سکتے ہیں۔
 

اجنبی

محفلین
نزولی ترتیب بالکل ٹھیک نہیں ہے ، ہمیں صعودی ترتیب میں پڑھنے کے عادت ہے اس لیے یہی ٹھیک ہے اور مناسب بھی لگتا ہے ۔

فورم کے صفحہ اول پر تازہ پیغامات کے روابط دینے کی تجویز اچھی ہے مگر دیکھ لیجیے کہ پہلے ہی سرورق کافی دراز ہو گیا ہے ، مزید اشیا ڈالنے سے بھی صفحے کے لوڈنگ میں فرق آئے گا
 
Top