پیاسا کوا - جدید

عباس اعوان

محفلین
یہ بات غلط ہے۔۔۔ گھڑے پر موجود کوا دوسرے کوؤں کو پاس نہیں آنے دے گا۔ اس کے لیے اس کو دیگر کم پیاسے کوؤں سے اتحاد بھی کرنا پڑا تو کر لے گا۔ گھڑا ٹوٹ گیا تو کوئی کوا باقی نہیں بچے گا۔ گھڑے پر موجود کوے کا بیان۔۔۔ :p
پہلے سے موجود کوے کو کسی کا فون آیا :onthephone: ا ور اس نے باقی سارے کوؤں کو گھڑے پر چڑھائی کر کے اسے گرانے کا حکم دے دیا۔:rockon:
ایک اکیلے کوے کی پریس کانفرنس
:thinking2:
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
پہلے سے موجود کوے کو کسی کا فون آیا :onthephone: ا ور اس نے باقی سارے کوں کو گھڑے پر چڑھائی کر کے اس گرانے کا حکم دے دیا۔:rockon:
ایک اکیلے کوے کی پریس کانفرنس
:thinking2:
گھڑا توڑنا سکرپٹ کا حصہ تھا۔۔۔۔ o_O

گھڑا بچاؤ۔۔۔ چند گھڑے کے سر والے کوؤں کی پریس کانفرس۔۔۔ :biggrin:
 

عباس اعوان

محفلین
گھڑا توڑنا سکرپٹ کا حصہ تھا۔۔۔۔ o_O

گھڑا بچاؤ۔۔۔ چند گھڑے کے سر والے کوؤں کی پریس کانفرس۔۔۔ :biggrin:
پہلے چند بُوٹوں والوں نے گھڑے کی بجائے کوؤں کو واٹر کُولر فراہم کیا تھا، لیکن گھڑا بہترین انتقام ہے، لہٰذا گھڑے پر جان بھی قربان۔
نوٹ: زندہ ہے کوا زندہ ہے۔
:baringteeth:
 
مگر ہم نے تو یہ سنا تھا، ایک سے زیادہ کوؤں نے زور لگا کر گھڑا ہی گرا لیا اور بہتے پانی سے پیاس بجھا لی۔۔۔۔۔اس دور میں بھی دھرنے ہوا کرتے تھے۔۔۔
مزید تحقیق کرنا بلکل منع نہیں ہے۔ ویسے کووں کو اتحاد کرتے کم ہی دیکھا ہے
ابن انشاء نے اردو کی پہلی کتاب میں یہ حکایت اسی طرح بیان کی ہے۔
معلوماتی
سوال یہ ہے کہ۔۔۔۔
لفافہ قسم کے پروفیسر مطلب؟
یعنی جو ، پیسہ اور مراعات وغیرہ لیکر سیاہ کو ایسے سفید ثابت کر دے کہ سب انگشت بدنداں ہو جائیں
پہلے چند بُوٹوں والوں نے گھڑے کی بجائے کوؤں کو واٹر کُولر فراہم کیا تھا، لیکن گھڑا بہترین انتقام ہے، لہٰذا گھڑے پر جان بھی قربان۔
نوٹ: زندہ ہے کوا زندہ ہے۔
:baringteeth:
ویسے کوئی اندازہ ہے کہ یہ کوا کب تک زندہ ہی رہے گا
 

arifkarim

معطل
مجھے بہت افسوس ہوا کہ عبدالقیوم چوہدری جیسے اعلیٰ پایہ کے لکھاری جدید کوے کی مبینہ دھاندلی سے پردہ اٹھانا بھول گئے کہ کہیں اسٹیبلشمنٹ اور بیروکریسی کے اسٹرا کا نام نہ آجائے :)
3424778096_f218b408a4.jpg

منقب سید
 

منقب سید

محفلین
مجھے بہت افسوس ہوا کہ عبدالقیوم چوہدری جیسے اعلیٰ پایہ کے لکھاری جدید کوے کی مبینہ دھاندلی سے پردہ اٹھانا بھول گئے کہ کہیں اسٹیبلشمنٹ اور بیروکریسی کے اسٹرا کا نام نہ آجائے :)
3424778096_f218b408a4.jpg

منقب سید
چوہدری صاحب نے نہی بے نقاب کیا تو کوئی مسئلہ نہیں ویسے بھی اب نئے پاکستان کے عوام کو شعور اور آگہی مل چکے ہیں۔ :p
 

منقب سید

محفلین
چوہدری صاحب کوئی ایک کوا مار کر گھر کی چھت پر کسی بانس کے ساتھ لٹکا دیں پھر دیکھیں ان کا اتفاق۔ مرحوم کے جسد کو اتارنے تک ان کا ہوائی دھرنا جاری رہے گا۔
پتہ نہیں۔۔۔معصوم طالبعلموں کو کتنی صدیاں اور اس پر لکھ لکھ کر نمبر لینے پڑیں گے۔۔۔۔ اس پیاسے کوے کو ہی لٹکانا پڑے گا۔۔۔:cool2:
نا رہے گا ۔۔۔نہ بجے گی :winking:
 

منقب سید

محفلین
پتہ نہیں۔۔۔معصوم طالبعلموں کو کتنی صدیاں اور اس پر لکھ لکھ کر نمبر لینے پڑیں گے۔۔۔۔ اس پیاسے کوے کو ہی لٹکانا پڑے گا۔۔۔:cool2:
نا رہے گا ۔۔۔نہ بجے گی :winking:
کوا گیا تو گدھ آجائے گا۔
شمالی پنجاب کے ایک بزرگ نے مجھ سے پوچھا تھا ایک مرتبہ کہ بیٹا پہلے اکثر گدھ نظر آجایا کرتے تھے اب کیا ہوا کہاں گئے؟ میں نے تب بے ساختہ کہا تھا کہ اسمبلیوں میں چلے گئے۔ وہ بزرگ تو سمجھ نہیں سکے آپ احباب سمجھ گئے ہوں گے۔
 
کوا گیا تو گدھ آجائے گا۔
شمالی پنجاب کے ایک بزرگ نے مجھ سے پوچھا تھا ایک مرتبہ کہ بیٹا پہلے اکثر گدھ نظر آجایا کرتے تھے اب کیا ہوا کہاں گئے؟ میں نے تب بے ساختہ کہا تھا کہ اسمبلیوں میں چلے گئے۔ وہ بزرگ تو سمجھ نہیں سکے آپ احباب سمجھ گئے ہوں گے۔
:ROFLMAO:
یعنی آنیاں جانیاں انھی کی چلتی رہیں گی:(
ساڈے حصے کی آووے گا ؟ نیا گھڑا یا ٹوٹا ہوا گھڑا !!!:confused1:
 

نظام الدین

محفلین
افواہ ہے کہ کسی زمانے میں....ایک کوا تھا.....جو بہت پیاسا تھا- وہ ادھر ادھر اڑا لیکن پانی نہ ملا (حکومت کی نالائقی کی وجہ سے).......اسے ایک باغ نظر آیا ...........اس باغ میں ایک گھڑا پڑا تھا (حکومت آج تک پینے کا صاف پانی مہیا نہ کر سکی)...گھڑے میں پانی تھا لیکن بہت کم....(کرپشن عروج پر تھی......... ماشکی پیسے پورے لیکر پانی آدھا ڈالتا تھا)........اس نے پانی پینے کی بہت کوشش کی لیکن اس کی چونچ پانی تک نہ پہنچ سکی (اس زمانے میں نجی ٹی وی چینلز نہیں کھلے تھے..چنانچہ کوؤں کی چونچیں بہت چھوٹی ہوتی تھیں......آج کل تو گز گز کی ہیں......)

آخر کوے کے دماغ میں ایک ترکیب آئی...(اس زمانے میں کوؤں کا دماغ بھی ہوتا تھا)اس نے ادھر ادھر سے بہت سی کنکریاں اکٹھی کر کے گھڑے میں ڈالنی شروع کردیں...اور ڈالتا گیا....ڈالتا گیا....ڈالتا گیا....

تو ساتھیو!!!!!
یہاں تک کی کہانی پر تو جملہء احباب دانشوراں کا سوفیصد اتفاق ہے.....اس سے آگے محققین آپس میں.....شدید دست و گریبان ہیں....... مثلا.....

سوشل سائنس کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر "ایف جے ڈگلس " اپنی مشہور تصنیف (Crow n Hawks) میں لکھتے ہیں کہ کنکریاں ڈالتے ہی پانی اوپر آگیا.....کوے نے سیر ہوکر پیا....پھر باغ کی مزید سیر کرتے ہوئے...دوچار آم کھائے اور کائیں کائیں کرتا اڑ گیا- (ڈاکٹر ڈگلس "لفافہ" قسم کے پروفیسر تھے- اور ہمیشہ کوؤں کے حق میں ہی تحقیق کیا کرتے تھے)

لیکن طبیعات کے پروفیسر "رابرٹ ڈی چارلی" اپنی کتاب ( Hawks about Kawwa ) میں رقم طراز ہیں کہ ایک اوسط گھڑے کا پانی پچاس فیصد سے پچھتر فی صد تک بڑھانے کے لیے کم وبیش 250 گرام نارمل سائز کی کنکریاں درکار ہوتی ہیں...جبکہ ایک صحت مند کوا 100 گرام سے زیادہ وزن نہیں اٹھا سکتا.....اور ایک مریل پیاسے کوے سے تو یہ امید بھی نہیں کی جاسکتی - اس لیے قصہ مذکورہ من گھڑت اور بے بنیاد ہے- اور اگرایسا ہوا بھی.... تو کوا یقینا کارِ کنکریاں کے دوران ہی فوت ہو گیا ہوگا........

پروفیسر " تھامسن ایل براؤن" اپنی مشہور تحقیق (Kain Kain Fish) میں یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ جب کوا دن دیہاڑے قانون کی دھجیاں بکھیر رہا تھا تو باغ کا مالی کیوں بھنگ پی کے سویا رہا....... مالی نے اس دخل در معقولات پر "ہش" کر کے اسے اڑایا کیوں نہیں.....ان کے مطابق اگرچہ تاریخی وجغرافیائی ثبوت اس بات کے شاہد ہیں کہ کوا واقعی بہت پیاسا تھا....اور اس نے کائیں کائیں بھی خوب کی........لیکن کوا پانی پینے سے کیوں محروم رہا..... طبیعاتی سائنس اس کا کوئی معقول جواز پیش کرنے سے بہرحال قاصر ہے -

تھامس براؤن اپنی کتاب میں یہ حیرت انگیز انکشاف بھی کرتے ہیں کہ کوے کی موجودہ کائیں کائیں دراصل اس ناکامی پر پردہ ڈالنے کی لاشعوری کوشش ہے جو اسے پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی تھی....ان کے مطابق اگر ہر "ایرا غیرا" کوا وقت دن دیہاڑے باغ کے گھڑوں میں کنکریاں ڈالنا شروع کر دے تو باغ کا "جمہوری نظام " ہی تلپٹ ہو جائے گا...........اور باقی صرف "کائیں کائیں" رہ جائے گی.....اس سنجیدہ موضوع پر محققین کی تحقیق سے لائبریریاں بھری پڑی ہیں...لیکن وارث شاہ جی نے ایک مصرعہ لکھ کر کوے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے

آکھے کاواں دے کدی نہ ڈھور مو ئے ۔۔۔۔ شیر مکھیاں توں نئیں ہاردے نی
۔۔۔


از انجئینر ظفر اعوان
دوہا، قطر
بہت خوب۔۔۔۔ ہلکے پھلکے طنز و مزاح پر مبنی تحریر پسند آئی۔
 

عبدالمغیث

محفلین
بریکنگ نیوز۔ ایک موٹے کوے کا گھڑا پھوٹنے پر تمام کوے اپنے اپنے گھڑوں کو بچانے کے فکر میں لگ کئے جس کی وجہ سے کووں اور گھڑوں پر مزید تحقیق میں تاخیر کا شدید امکان۔
 
بریکنگ نیوز۔ ایک موٹے کوے کا گھڑا پھوٹنے پر تمام کوے اپنے اپنے گھڑوں کو بچانے کے فکر میں لگ کئے جس کی وجہ سے کووں اور گھڑوں پر مزید تحقیق میں تاخیر کا شدید امکان۔
سچی۔۔؟
میرا خیال ہے ابھی دراڑ کے امکانات پیدا ہوئے ہیں، پھوٹا نہیں
 

عبدالمغیث

محفلین
سچی۔۔؟
میرا خیال ہے ابھی دراڑ کے امکانات پیدا ہوئے ہیں، پھوٹا نہیں
چوہدری صاحب گھڑا ہر صاحبِ تدبر کے لیے نہ صرف اب پھوٹا ہے بلکہ پہلے بھی کئی بار پھوٹ چکا ہے لیکن مُردار کھانے والے اور خون سے رنگے پنجوں والے کوے اِس ڈر سے کہ کہیں اِس کے بعد اُن کے گھڑے کی باری نہ آ جائے بڑی مہارت سے اِس پھوٹے گھڑے کی لِپائی شروع کر دیتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top