پیارا سا نام

پاکستانی

محفلین
السلام علیکم!
میں اپنے بیٹے کا ایک اچھا، پیارا اور خوبصورت سا نام رکھنا چاہتا ہوں جو انشاءاللہ چند دنوں میں ہی اس دنیا میں آنے والے ہے۔ آپ تمام اراکین پیارے سے نام بتائیں، ان ناموں میں سے چند اچھے لیکر ایک بڑی ہستی کے سامنے رکھے جائیں پھر جو نام وہ کہیں گے وہی نام اس ننھی جان کا رکھ لیا جائے گا۔
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ
اللہ اس کے نصیب اچھے کرے۔
عبد الرحمٰن بہت اچھا نام ہے۔ اگرچہ میں اللہ کریم کے ناموں پر بچوں کے نام رکھنے سے اور پھر ان کو بگاڑ کر پکارنے سے بڑا عاجز ہوں لیکن عبد الرحمٰن بہت خوبصورت نام ہے میرے خیال میں۔
رحمٰن یعن نہایت مہربان جس کا کوئی بھی متبادل انگریزی میں موجود نہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
پاکستانی بھیا مبارک ہو ایڈوانس میں۔ اللہ کرے کہ یہ مرحلہ خیر و عافیت سے سر ہو۔

مجھے تو ایک نام بہت پسند ہے

پسندیدگی کی وجوہ یہ ہیں

لکھنے پڑھنے میں آسان ہے
بولنے پکارنے میں کانوں کو بھلا لگے ( کم از کم میرے)
اتنا عام بھی نہیں یہ نام ( کم از کم پاکستان میں)
ایک صحابی کا نام ہے
ایسے صحابی جو رسول کریم (ص) کے پسندیدہ اور محبوب تھے۔
ایسے واحد صحابی جن کا نام قرآنِ مجید میں آیا ہے۔

اور وہ نام ہے۔۔۔۔۔۔

زید
 

الف عین

لائبریرین
لیکن پاکستا نی آّپ نے یہ کیسے فرض کر لیا کہ بیٹا ہی ہوگا؟
میری پسند کا ایک نام
سعدی
 

زیک

مسافر
مبارک ہو پاکستانی۔ دو تجاویز:

طلحہ
دانیال

اعجاز صاحب: میں نے سنا ہے کہ انڈیا میں بچے کی جنس معلوم کرنے پر پابندی ہے مگر پاکستان میں نہیں ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ہاں زکریا یہاں تو پابندی ہے۔ لیکن پھر بھی اگر جنس کا پتہ چل جائے تب بھی معاملہ تو پیدائش تک اللہ کے ہاتھ ہی رہتا ہے۔
اور پاکستانی تمھیں مبارکباد دینا تو بھول ہی گیا پیشگی۔۔
 

امن ایمان

محفلین
ویسے تو سب کے بتائے ہوے نام بہت اچھے ہیں ۔۔۔مجھے یہ نام بہت اچھے لگتے ہیں۔۔


ایان ۔۔۔۔۔اللہ کا تحفہ

ہنزلہ ۔۔۔ یہ بھی ایک صحابی کا نام ہے

حارث ۔۔۔۔ شیر


اور اگر بیٹی محترمہ تشریف لائیں تو۔۔۔۔۔ان کے لیے بھی بہت اچھے نام ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
رمیض :- صابر، پارسا، نیک، دانا، برکت کا باعث

ریعان :- بہتر، افضل، عروج، بلند

معیذ :- مددگار، ساتھی ہمدرد

مہلب :- خوبصورت، پرکشش
 

پاکستانی

محفلین
محمد شاکر عزیز، جیہ بہن، اعجاز اختر، زکریا، امن ایمان بہن اور ماوراء بہن آپ سب کا بہت بہت شکریہ
یہ تمام نام غور ہیں اگر کوئی اور نام آپ کے ذہن میں ہوں تو ضرور لکھیئے گا اور دعا کیجیئے کہ یہ تمام مرحلہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم بخیر و خوبی انجام پائے۔

اعجاز اختر صاحب زکریا بھائی کی بات بلکل درست ہے، پاکستان میں ایسی کوئی پابندی نہیں اور آپ نے بھی درست کہا ہے کہ ‘یہ معاملہ پیدائش تک اللہ کے ہاتھ ہی رہتا ہے۔‘ بیشک اللہ تعالٰی قادر مطلعق ہے اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش ہی نہیں مگر ہمارے ہاں کی بڑی بوڑھیاں حاملہ عورت کے اٹھتے قدم کو دیکھ کر بتا دیتی ہیں کہ کوکھ میں پلنے والا بیٹا ہے یا بیٹی اور پھر کچھ دن پہلے ہم ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لئے گئے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ مزید کتنے دن انتظار کرنا ہے تو اس نے الٹراساؤنڈ کرنے کے بعد کہا کہ مزید دس پندرہ دن آپ کو انتظار کرنا ہوں، فیس ادا کرنے کے بعد واپس مڑتے ہوئے پیچھے سے ڈاکٹر کی آواز آئی ‘ہے بھی بیٹا‘
الحمداللہ بیٹا ہو یا بیٹی سب اسی کا مال ہے وہ جو بھی دے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی بھائی، بہت بہت مبارک ہو۔ اگر کوئی لیڈی ڈاکٹر صاحبہ واقف نہ ہوں تو سول ہسپتال کے سامنے، بلخ‌سرور سٹی میں مریم میٹرنٹی کلینک جو کہ لیڈی ڈاکٹر مسرت ممتاز کے زیرٍ انتظام ہے، وہاں تشریف لے جائیں۔

فیس وہ پوری لیں گی، لیکن میرا حوالہ کافی رہے گا۔ یہ بتا دیجئے گا کہ منصور (ڈاکٹر شفیع قیصرانی صاحب کا بیٹا) جو کہ آج کل فن لینڈ میں ہوتا ہے، وہ میرا دوست ہے :)

اگر کسی لیڈی ڈاکٹر صاحبہ سے پہلے سے اپوائنٹ منٹ ہو تو ان ڈاکٹر صاحبہ کا نام بتا دیں۔ میں کوشش کروں گا کہ باجی سے کہ دوں۔ وہ فون کر دیں گی
 

پاکستانی

محفلین
بہت شکریہ قیصرانی بھائی، آپ کا اتنا کہنا بھی بہت ہے۔

باقی رہی لیڈی ڈاکٹر صاحبہ کی بات تو آپ تو جانتے ہی ہیں ڈی جی خان میں وہی ہی ایک کام کا میٹرنٹی کلینک ہے، اس لئے ہم وہی ہی جاتے ہیں اور میری بیٹی کا جنم بھی لیڈی ڈاکٹر مسرت ممتاز کے مریم میٹرنٹی کلینک میں ہی ہوا تھا۔
 
Top