کشور کمار پھولوں کا تاروں کا، سب کا کہنا ہے۔۔ ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے

نبیل

تکنیکی معاون


پھولوں کا تاروں کا، سب کا کہنا ہے
ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے
ساری عمر ہمیں سنگ رہنا ہے
پھولوں کا تاروں کا، سب کا کہنا ہے
ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے

جب سے میری آنکھوں سے ہو گئی تو دور
تب سے سارے جیون کے سپنے ہیں چور
جب سے میری آنکھوں سے ہو گئی تو دور
تب سے سارے جیون کے سپنے ہیں چور
آنکھوں میں نیند، نا من میں چینا ہے
ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے
ساری عمر ہمیں سنگ رہنا ہے
پھولوں کا تاروں کا، سب کا کہنا ہے

دیکھو ہم تم دنوں ہیں اک ڈالی کے پھول
میں نا بھولا تو مجھ کو کیسے گئی بھول
دیکھو ہم تم دنوں ہیں اک ڈالی کے پھول
میں نا بھولا تو مجھ کو کیسے گئی بھول
آ میرے پاس آ، کہہ جو کہنا ہے
ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے
ساری عمر ہمیں سنگ رہنا ہے
پھولوں کا تاروں کا، سب کا کہنا ہے

جیون کے دکھوں سے یوں ڈرتے نہیں ہیں
ایسے بچ کے سچ سے گزرتے نہیں ہیں
جیون کے دکھوں سے یوں ڈرتے نہیں ہیں
ایسے بچ کے سچ سے گزرتے نہیں ہیں
سکھ کی ہے چاہت تو دکھ بھی سہنا ہے
ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے
ساری عمر ہمیں سنگ رہنا ہے
پھولوں کا تاروں کا، سب کا کہنا ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت اچھا گانا ہے - بہت شکریہ نبیل! مزے کی بات یہ ہے کہ میں‌ بچپن میں اسے گود میں اٹھا کر یہی گیت گایا کرتا تھا یعنی اپنی بیوی کو ;)

موسیقی آرڈی برمن لیکن فلم کا نام ذہن سے نکل گیا -
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ اتنا اچھا گانا ہے کہ مجھے بھی انتہائی بہت پسند رہا ہے باوجود اسکے کہ میری کوئی بہن نہیں تھی :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ تفسیر۔
میں نے بھی یہ گانا کسی کو گاتے سنا تھا اور مجھے بہت پسند آیا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تعبیر، کئی مرتبہ مجھے لطیفہ سننے کے ایک دن بعد اس پر قہقہے لگانے یاد آتے ہیں۔ :grin:
دراصل رکشا سے میرا ذہن رکشا ٹیکسی کی جانب چلا گیا تھا۔ :laugh:
 
Top