پھل اور انکے فائدے اور نقصانات

بنت آدم

محفلین
شکر قندی

i87692_sweetpotato21.jpg


گرم تر قابض اور پھپھڑوں کو طاقت دیتی ہے۔ اس میں نشاستہ بہت ہوتا ہے۔ لہازا محنت مزدوری والوں کو بہت فائدہ دیتی ہے۔ شکر قندی کے بعد سونف چبا لینا چاہیے بہت مفید ہوتا ہے
 

بنت آدم

محفلین
سردا

i87693_cantaloupe.jpg


معتدل تر دل اور دماغ گردے اور مثانے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ جسم میں رطوبت بڑھاتا ہے۔ پیشاب آور اور پیشاب کی جلن میں سود مند ہے
 

بنت آدم

محفلین
جامن

i87696_jamun.jpg


سرد خشک ہے۔ دانتوں کو مضبوط اور خون صاف کرتا ہے۔ معدہ جگر کو قوت بخشتا ہے۔ گرم مزاجوں کیلیے مفید ہے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی مثانے کی کمزوری کیلیے فائدہ مند ہے۔ جامن قدرے قابض ہوتے ہیں


i87697_javaplumjambul.jpg


 

بنت آدم

محفلین


خوبانی

i87698_apricoticecream1.jpg


گرم ہے۔ قبض کشا ہے جسم کو طاقت بخشتی ہے۔ پیاس کی شدت بخار بواسیر اور آنتوں کے سترے در کرتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے ہلاک کرتی ہے
 

بنت آدم

محفلین
ٹماٹر

i87702_slicedtomatoes624.jpg


معتدل خشک بھوک لگاتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت اور فرحت بخشتا ہے۔ موٹاپہ اور شوگر کے مریض زیادہ استعمال کریں قبض کشا ہے۔ اپھارہ دور کرتا ہے۔ کچا ابال کر چھلکا اتار کر کھانا زیادہ مفید ہے۔ زیادہ گھی پڑی ترکاری کھانے سے ٹماٹر کے فائدے کم ہو جاتے ہیں ی سب فائدے کچے ٹماٹر میں ہی ہوتے ہیں

i87703_articlephoto1.jpgfull600.jpg


 

بنت آدم

محفلین
یہ لاسٹ شئیرنگ تھی اب میری زندگی ہوئی تو انشا اللہ مزید شئیرنگ سبزیوں کے حوالے سے کروں گی مطلب شئیرنگ سبزیاں فائدے اور نقصانات ہوں گی

اللہ حافظ
 

بنت آدم

محفلین
ہیں پھلوں میں سبزیوں کی شئیرنگ کیوں ہیں؟ پلز یہ ٹنڈے کے بعد جتنی شئیرنگکز سب سبزیوں والے تھریڈ میں موو کر دیں
 

بنت آدم

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

انار

i87926_anar.jpg


سرد تر اور قدرے قابض ہے۔ معدے اور جگر کی کمزوری دور کر کے طاقت بخشتا ہے۔ خون بکثر ت پیدا کرتا ہے۔ خون کو صاف اور جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ بے چینی دور اور پیشاب لاتا ہے۔ قے اور دست روکتا ہے۔ شربت انار قے اور دست روکتا ہے۔ پیشاب کی جلن دور کرتا ہے۔ سوزاک مین مفید ہے۔ البتہ گلے کے لیے مضر ہے۔ اور بلغم کو بگارتا ہے انار دانہ قابض مقوی معدہ اور اشتہا آور ہے

i87927_just4imran.jpg



 

شمشاد

لائبریرین
ٹماٹر کے متعلق میرا اپنا خیال یہ ہے کہ سبزی میں بھی شمار ہوتا ہے اور پھلوں میں بھی۔
 
Top