پھل اور انکے فائدے اور نقصانات

بنت آدم

محفلین

تربوز

i87535_plateofwatermelon856.jpg




سرد تر پھل ہے گرمی خشکی صفرا اور پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ جوش خون کو رفع کرتا ہے۔

گرم مزاجوں کو اور گرمی سے کمزور مریضوں کو افاقہ بخشتا ہے۔ گرمی کے بخار میں مفید ہے تربوز بلغم پیدا کرتا ہے۔

سردی کے وقت کھانے سے جوڑوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ دیرپا ہضم ہوتا ہے۔​
 

بنت آدم

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

مسمی

i87537_MusamiMaltayMusamiOrange.jpg



ذائقے میں شیریں مزاج میں سرد تر ہے زود ہضم اور طاقت بخش ہے خون پیدا کرتی ہے ملریا بخار میں مفید ہے
 

بنت آدم

محفلین
میٹھا

طاقت بخشتا ہے۔ گرمی اور بادی دور کرتا ہے، گلے کی بیماریوں اور جوش خون میں مفید ہے پیاس قے بدہضمی ملریا اور گرمی کے بخار میں کونین کا کام کرتا ہے​
 

بنت آدم

محفلین
آمرود

i87542_guavas.jpgw480.jpg


سرد تر میوہ ہے فرحت اور طاقت بخشتا ہے دل دماگ اور معدے کو طاقت دیتا ہے اسے نمک او سیاہ مرچ چھڑک کر کھانا زیادہ مفید ہے

اس طرح بھوک بڑھتی ہے کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال مضر ہے قبض پیدا کرتا ہے

لیکن کچے امرود حکمت سے جڑے افراد کھانے کو کہتے ہیں کہ قبض دور ہو۔ اس کے بیج نہایت سخت ہوتے ہیں جو ہضم نہیں ہوتے

اس لیے کھاتے وقت نکال دینے چاہیں

i87543_32835748071def3de92d.jpg
 

بنت آدم

محفلین
گنا

i87556_tumblrlk0g99CRXV1qeg2tbo1400.jpg


تاثیر سرد تر ہئ۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پیشاب کھول کر لاتا ہے۔ پیٹ کی گرمی اور جلن کو مٹاتا ہے۔ جریاں خون سے روکتا ہے۔ قدرے بھاری ہوتا ہے۔ بادی اور بلگم کی زیادتی میں اس کا استعمال مضر ہے اس کا رس دیر ہضم ہے۔

اسے دانتوں سے چوسنا مفید ہے۔ اس طرح لعاب دہن شامل ہو جاتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تصویر مالٹے کی ہے۔ موسمی بھی مالٹے جیسی ہی ہوتی ہے لیکن اس کی پہچان یہ ہے کہ اس کے نیچے ایک گول دائرہ سا بنا ہوتا ہے تقریباً انگلی کی ایک پور کے برابر۔
 

بنت آدم

محفلین
انگور


i87559_grapes.jpg

گرم تر قبض کشا طاقت بخش ہے۔ دماغ اور آنکھوں کے واسطے نایاب ہے۔ جو مریض بہت کمزور ہو گیا ہو اسے انگور کا تازہ رس دینا بہت مفید ہے۔ خون بہت پیدا کرتا ہے

i87560_20090811FrozenGrapes.jpg
 

بنت آدم

محفلین
ناشپاتی

i87561_peardoyenneducomice.jpg

سرد تر اور قبض کشا پھل ہے۔ یہ دل دماغ جگر اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ چھلکے سمیت کھانے سے ہضم ہو جاتی ہے۔ کشمیری ناشپاتی اور بگو گوشے کے بھی یہی اوصاف ہیں
 

بنت آدم

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

گاجر

i87689_carrot.jpg


سرد تر کشا اور وٹمن کی زیادتی کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ گرمی بادی بلگم کی بیماریاں تیز دل کی دھڑکن میں مفید ہے۔ خون پیدا کرتی ہے۔ دماغ اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ گاجر کئی طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔ کچی ترکاری اچار مربہ حلوہ کی صورت میں برتی جاتی ہے۔ گاجر کا مربہ دل دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ گاجر ابال کر حسب شوق نمک یا میٹھا ڈال کر کھانا صحت کے لیے بہتریں ہے۔ رات کو پانی میں ابال کر رکھیں صبح چھلکا اور گھٹلی نکال کر کھائیں بہتریں ہے
 

بنت آدم

محفلین


بیر


i87691_Plumfruit.png


سرد خشک خون صاف کرتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔سوکھا بیر بہت مفید ہے ہلکا ہاضم تکان اور پیےاس مٹانے والا ہے۔ بچے کو کڑوی دؤائی کھلانے سے پہلے بیر کے چند پتے چبا لیں اس سے دوائی کا کڑوہ پن معلوم نہیں ہوتا​
 
Top