تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ 'فاتح' کون ہے؟

میرا نام منیب احمد ہے اور تخلص 'فاتح'۔ عمر بیس برس۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے بی اے آنرز (اردو) کر رہا ہوں۔ غزل گوئی سے خاص شغف ہے۔ چودہ برس کی عمر سے شعر کہتا ہوں لیکن ابھی تک کسی استاد کی صحبت یا نظر سے بیگانہ رہا ہوں۔ سو جو کہتا ہوں خود کے بھروسے پر کہتا ہوں۔ امید ہے یہاں پر اساتذہ کرام سے ملاقات ہو سکے گی اور اصلاح کا سلسلہ شروع ہو سکے گا۔
محترم وارث صاحب کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے یہاں کا ایڈریس دیا۔
 
KwULv.png

فاتح ہمارے ملنگ بھائی بلکہ ملنگ استاد ہیں۔۔۔:D
آپ انہیں استاد بنا لیں۔۔۔:bighug:
 
ویسے ایک اور "فاتح" صاحب بھی محفل پر موجود ہیں۔
"فاتح الدین بشیرؔ"۔اور یہ بھی شاعر ہیں لیکن یہ "بشیر" تخلص کرتے ہیں۔یوزر نیم ہے "فاتح"
 

تلمیذ

لائبریرین
خًوش آمدید! منیب صاحب، یہاں پر آپ کو کئی استاد ملیں گے جن سے آپ اپنے کلام میں اصلاح لے سکتے ہیںؕ۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم منیب احمد " فاتح " صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
اگر برا نہ لگے تو آگہی دیں کہ "فاتح " تخلص رکھنے کی کوئی خاص وجہ ؟
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
رجوع کرنے یا تائب ہونے والے !!برسات کے موسم کے بڑے بڑے قطروں کی بارِش!!! کا اُردو محفل میں گرم جوشی کے ساتھ ہم اِستقبال کرتے ہیں۔ خوش آمدید منیب احمد فاتح۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدہد فاتح میاں، تمہاری غزل پر تو اظہار رائے کر ہی چکا ہوں۔ تفصیلی گفتگو بعد میں۔ فی الحال تو یہاں سواگت کر لوں
 
محترم منیب احمد " فاتح " صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
اگر برا نہ لگے تو آگہی دیں کہ "فاتح " تخلص رکھنے کی کوئی خاص وجہ ؟
شروع میں 'منیب' ہی تخلص تھا۔ مگر یہ مجھے مقطع میں بھلا معلوم نہ ہوتا۔ 'فاتح' کی وجہ یہ ہے کہ اول تو اس تخلص کا کوئی دوسرا اردو شاعر میری نظر سے نہیں گزرا۔ دوم یہ لفظ مجھے شاندار معلوم ہوتا ہے اور سوم اس کا معنی فتح کرنے والا، کھولنے والا ہے۔ سو دیکھیے کتنے دل فتح کرتا ہوں اور کتنے شاعری کے نئے ابواب کھولتا ہوں۔
 
Top