تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ 'فاتح' کون ہے؟

فاتح

لائبریرین
ویسے ایک اور "فاتح" صاحب بھی محفل پر موجود ہیں۔
"فاتح الدین بشیرؔ"۔اور یہ بھی شاعر ہیں لیکن یہ "بشیر" تخلص کرتے ہیں۔یوزر نیم ہے "فاتح"
چلیں، اچھا ہوا بشیر کرتے ہیں۔
ہم بشیرؔ اور فاتحؔ دونوں ہی تخلص کرتے ہیں۔ :)
فاتحِؔ عالم، پڑی ہوئی تھی ہوس بھی سالی جھولی میں
 

فاتح

لائبریرین
شروع میں 'منیب' ہی تخلص تھا۔ مگر یہ مجھے مقطع میں بھلا معلوم نہ ہوتا۔ 'فاتح' کی وجہ یہ ہے کہ اول تو اس تخلص کا کوئی دوسرا اردو شاعر میری نظر سے نہیں گزرا۔ دوم یہ لفظ مجھے شاندار معلوم ہوتا ہے اور سوم اس کا معنی فتح کرنے والا، کھولنے والا ہے۔ سو دیکھیے کتنے دل فتح کرتا ہوں اور کتنے شاعری کے نئے ابواب کھولتا ہوں۔
ہمارے علاوہ بھی "فاتح" تخلص کرنے والے ایک اردو شاعر کی ایک دو غزلیں تو ہم نے پڑھی ہوئی ہیں یعنی مزید شعرا بھی موجود ہیں اس تخلص کے ساتھ
 

عسکری

معطل
لو جی ایک فاتح صاحب بھائی انہیں روٹی شوٹی کھلا کر کوئی تعارف کرا لو کہیں یہ ہمارے کوچے کے کسی عہدے پر فٹ تو نہیں ہیں نا
 
خوش آمدید منیب صاحب ،

یہاں فاتح سے آپ کا تعارف تو ہو ہی گیا ہے اور اچھا لگ رہا ہے کہ ایک اور فاتح سے محفل پر ہی ملاقات ہو گئی ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
ہاہا، بھئی یہ تو زیادتی ہے ہم جیسے ایک ہی تخلص کرنے والوں سے۔
یعنی چونکہ اب آپ فاتح تخلص اختیار کر چکے ہیں لہٰذا جن شعرا نے پہلے سے فاتح کا تخلص اختیار کیا ہوا ہے، ان کے ساتھ زیادتی ہے اور پہلے سے فاتح تخلص والے شعرا اس تخلص کو ترک کر دیں۔ :laughing:
 
یعنی چونکہ اب آپ فاتح تخلص اختیار کر چکے ہیں لہٰذا جن شعرا نے پہلے سے فاتح کا تخلص اختیار کیا ہوا ہے، ان کے ساتھ زیادتی ہے اور پہلے سے فاتح تخلص والے شعرا اس تخلص کو ترک کر دیں۔ :laughing:
ترک کرنے میں اچھائی ہے کہ اس طرح آپ کے بھلے اشعار میرے سے اور میرے برے اشعار آپ سے منسوب نہ ہوں گے۔ :)
 
تو دوسروں سے ترک کروانے کی بجائے کیا یہ بہتر نہیں کہ آپ خود ہی ترک کر دیں
ترک آپ کر سکتے ہیں کہ آپ کے پاس تو دو ہیں: بشیر اور فاتح۔ میں بیچارہ ایک ہی کرتا ہوں۔ اسے بھی ترک کروں تو بے تخلص ہو جاؤں۔ :)
لیکن بشیر بھائی، جو کہا از راہِ مذاق تھا۔ آپ بھی جاری رکھئے، میں بھی رکھتا ہوں۔ آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
 

شیزان

لائبریرین
خوش آمدید منیب
امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھاگزرے گا۔
باقی رہے فاتح تو وہ اردومحفل میں ایک ہی ہیں اور رہیں گے۔۔ جنہیں ہم جانتے ہیں۔۔ یعنی فاتح بھائی
ہاں آپ فاتح جونیئر کہلا سکتے ہیں یہاں;):)
 
Top