پوسٹ پیج پر نفیس رقعہ فونٹ کی آپشن دستیاب!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے فورم پر ٹیکسٹ فارمیٹنگ کی آپشنز میں نفیس رقعہ (Nafees Riqa) بھی شامل کر لیا ہے۔ مجھے یہ فونٹ بہت خوبصورت لگا ہے۔ اگر آپ کے سسٹم میں نفیس رقعہ انسٹالڈ ہے تو آپ کو ذیل کا شعر اس فونٹ میں نظر آئے گا:

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پر گزری ہے رقم کرتے رہیں گے

نفیس رقعہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کریں

والسلام
 

ساجداقبال

محفلین
فونٹ تو خوب ہے لیکن زیادہ بڑے سائز پر اچھا لگتا ہے۔ عنوانات کیلیے اچھا رہیگا۔ شامل کرنے کا شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے نفیس رقعہ فونٹ کی ڈاؤنلوڈ کا ربط اوپر والی پوسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
 

میم نون

محفلین
السلام علیکم،
کیا کوی مجھے اردو فونٹس (جو کہ اس فورم میں استعمال ہوتے ہیں) کے ڈاؤنلوڈ لنکس دے سکتا ہے؟ شکریہ
 
Top