کاشفی

محفلین
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی دوسرے روز بھی ہڑتال
203586_80089167.jpg

پشاور میں سینئر ڈاکٹر امجد تقویم کے اغواء کے خلاف لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آج دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔

پشاور: (دنیا نیوز) سینئر ڈاکٹر امجد تقویم کو منگل کی شب حیات آباد سے اغواء کیا گیا تھا جس کیخلاف لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے گزشتہ روز او پی ڈی اور تمام وارڈز میں کام بند کر دیا۔ اغوا کیخلاف آج دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد تقویم کی بازیابی تک ہڑتال جاری رہے گی۔
 

سید ذیشان

محفلین
پشاور میں اغوا ہونا تو بہت ہی عام سی بات بن گئی ہے۔ یہ سب طالبان کی کمائی کا ایک زریعہ ہے۔ یہ لوگ ہمارے معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کر رہے ہیں۔
 
Top