اظہرالحق

محفلین
دوستو مجھے برقی ڈاک سے ملی ہے یہ نظم ۔ ۔ ۔ اچھی لگی سو حاضر ہے ۔ ۔
-------------------------------------------------------------------
یہ ڈاکومنٹ، یہ میٹنگ، یہ فیچر کی دنیا
یہ انساں کی دشمن ، یہ کرسرز کی دنیا
یہ ڈیڈ لائن کی بھوکی ، منیجمنٹ کی دنیا
یہ پروڈکٹ اگر بن بھی جائے تو کیا ہے ؟

یہاں اک کھلونا ہے ، پروگرامر کی ھستی
یہ بستی ہے مردہ، بگ فکسرز کی بستی
یہاں پر ریزز ہے ، انفلیشن سے سستی
یہ ریویو اگر ہو بھی جائے تو کیاہے ؟

ہر اک کی بورڈ گھائل ، ہر لوگ ان ہے پیاسی
ایکسل میں الجھن ، ون ورڈ میں ہے اداسی
یہ آفس ہے یا ،عالم ہے مائکرو سوفٹ کی
یہ ریلز اگر ہوبھی جائے تو کیا ہے؟

جلا دو اسے ، پھونک دو یہ مانیٹر
سامنے سے ہٹا دو یہ موڈیم کا شر
تمہارا ہے ، تمہی سنبھالو کمپیوٹر
یہ ڈبہ چل بھی جائے تو کیا ہے ؟

گھڑی بھر ہمیں بھی انسان جانو
پروگرام سے نہیں نام سے پہچانو
ہم پہ نہ شیڈیول تم یوں یہ تانو
پاور بھی اگر جائے تو کیا ہے ؟
 

اظہرالحق

محفلین
محب علوی نے کہا:
بہت عمدہ اظہر

کہاں ہو آجکل مصروف لگتے ہو

شکریہ محب ۔ ۔ ۔ ہاں پچھلے دنوں کافی مصروف رہا اپنی پیشہ ورانہ خدمات میں ۔ ۔ ۔ اب کچھ موقع ملا ہے تو ادھر آتا ہوں ۔ ۔ ۔ شاید اس لئے کہ

مجھے چھوڑ کہ کچھ “پکا“ رہے ہوں آپ
لے کہ خالی پیٹ یہ ، پھر آ گیا ہوں میں :twisted:
 

الف عین

لائبریرین
کم از کم 3 سال قبل یہ روم ن م یں کسکی کمپیوٹر رسالے کے ہیومر پیج پر پڑھی تھی یہ۔
 
Top