پروگرامر کا خواب از نیرنگ خیال

نیرنگ خیال

لائبریرین
پروگرامر کا خواب
(گلزار سے معذرت کے ساتھ)

صبح صبح اک Email کی دستک پر Computer کھولا

دیکھا تو Testers نے کچھ Bugs بھیجے تھے

صورت سے منحوس تھے سارے

Description سارے سنے سنائے تھے

Code کھولا، Debugger لگائے

Process ساتھ Attach کروائے

ساتھ ہی کہیں کہیں، کچھ موٹے موٹے Message Box لگائے

Description میں وہ Bug میرے

کچھ ان دیکھے Environments کی Log لائے تھے

کوڈ لکھا، Compile کیا

پھر دیکھا تو Semicolon نہیں لگا تھا

آنکھ کھلی تو دیکھا کمپیوٹر پر کوئی نہیں تھا

Mouse ہلا کر دیکھا تو Auto Lock ابھی ہوا نہیں تھا

خواب تھا شاید

خواب ہی ہوگا

میٹنگ میں کل رات سنا ہے ہوئی تھی گوشمالی

میٹنگ میں کل رات سنا ہے

کچھ Bugs کی فہرست بنی ہے
پس نوشت: ابھی ابھی مجھ سے یہ گستاخی سرزرد ہوگئی۔ شاعری کے زمرے میں اس لیے نہیں پوسٹ کیا کہ وہاں "بحروبن" کے مسائل ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:
نیرو میاں ہم تو ابھی ابھی جاوا اسکرپٹ کی سیکڑوں لائنیں لکھ کر بیٹھے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہر "اچھے" پروگرامر کی طرح ہم نے ٹیسٹنگ کو بالائے طاق رکھا اور اب تک اسی خوش فہمی میں ہیں کہ سب کچھ بالکل درست ہوگا۔ لطف کی بات یہ ہے کہ کوئی سنٹیکس ایرر بھی نہیں ہے، ہاں لاجک میں کہیں ایک فنکشن سے دوسرے پر جست لگاتے ہوئے یا کاپی پیسٹ کرنے میں کچھ رہ گیا ہو تو بات اور ہے۔ خیر گھنٹوں کی ایسی ذہنی جمناسٹک کے بعد ایسا کوئی بائنری کلام نظروں کے سامنے آ جائے تو اس کی لذت کا عالم کفار کیا جانیں! :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت ہی اعلٰی۔۔۔ ۔۔ ہم کمپوٹر پروگرامرز کے خواب۔۔۔ ۔ :crying3:
ہاہاہاہااااا :)

واہ واہ۔ چند ایک پراگرام تو میں نے خواب میں ہی لکھے ہیں۔ :LOL:
یہ بھی ایک عجب صورتحال ہوتی ہے۔۔۔۔۔ کوئی مسئلہ سر پر سوار ہوجاتا ہے۔۔۔ اور پھر بس ہر جگہ وہی۔۔۔۔ محبوب کی صورت کی طرح۔۔۔۔ :p

بلی کو چھیچھڑوں کے خواب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ہنسا دیا محترم بھائی
بہت دعائیں
ہاہاہاہاہاااا۔۔۔۔ سچ کہا نایاب بھائی :)
شکریہ :)

نیرو میاں ہم تو ابھی ابھی جاوا اسکرپٹ کی سیکڑوں لائنیں لکھ کر بیٹھے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہر "اچھے" پروگرامر کی طرح ہم نے ٹیسٹنگ کو بالائے طاق رکھا اور اب تک اسی خوش فہمی میں ہیں کہ سب کچھ بالکل درست ہوگا۔ لطف کی بات یہ ہے کہ کوئی سنٹیکس ایرر بھی نہیں ہے، ہاں لاجک میں کہیں ایک فنکشن سے دوسرے پر جست لگاتے ہوئے یا کاپی پیسٹ کرنے میں کچھ رہ گیا ہو تو بات اور ہے۔ خیر گھنٹوں کی ایسی ذہنی جمناسٹک کے بعد ایسا کوئی بائنری کلام نظروں کے سامنے آ جائے تو اس کی لذت کا عالم کفار کیا جانیں! :) :) :)
ہاہاہاہاہااااااا۔۔۔۔۔ سر آپ تو پکے پکے" کوڈر" ہیں۔۔۔ یہ تو ہم جیسے طفل مکتب کے لیے ہے۔۔۔ :)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
پروگرامر کا خواب
(گلزار سے معذرت کے ساتھ)

صبح صبح اک Bug کی دستک پر دروازہ کھولا
دیکھا تو Testers نے کچھ مہماں بھیجے تھے
صورت سے منحوس تھے سارے
Description سارے سنے سنائے تھے
Code کھولا، Debugger لگائے
Process ساتھ Attach کروائے
ساتھ ہی کہیں کہیں، کچھ موٹے موٹے Message Box لگائے
Description میں وہ Bug میرے
کچھ ان دیکھے Environments کی Log لائے تھے
کوڈ لکھا، Compile کیا
پھر دیکھا تو Semicolon نہیں لگا تھا
آنکھ کھلی تو دیکھا کمپیوٹر پر کوئی نہیں تھا
Mouse ہلا کر دیکھا تو Auto Lock ابھی ہوا نہیں تھا​
نیرنگ بھائی
السلام علیکم
بھائی آپ چیز کیا ہیں ؟
پروگرامر،
کمپائلر،
ٹیسٹر،
ہیکر،
بگ
یا شاعر
بہر حال آپ جو کچھ بھی ہیں،
مزہ آگیا، کافی دیر تک ہنستے رہے،
اگر ہم نے بھی کمپیوٹر سائنس کی کتابیں، نہ پڑھی ہوتیں۔
ایم۔سی۔ ایس۔ ای۔ ؛ ڈپلوما ان ای کامرس اور سی۔سی۔سی جیسے
کمپیوٹر کورسز نہ کیے ہوتے تو شاید آپ کے نزدیک ہم بھی معتوب ٹھہرتے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اس کو کہتے ہیں ٹرخانا۔۔۔۔۔ :cautious:

:) :) :)

ہاہاہاہا
پروگرمانگگگگگگگ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ مزہ آ گیا
اچھی خاصی ایکسر سائز ہی ثابت ہوتی ہے پروگرامنگ
معلوم نہیں۔۔۔ کبھی پروگرامر بنے تو بتائیں گے۔ :D

نیرنگ بھائی
السلام علیکم
بھائی آپ چیز کیا ہیں ؟
پروگرامر،
کمپائلر،
ٹیسٹر،
ہیکر،
بگ
یا شاعر
بہر حال آپ جو کچھ بھی ہیں،
مزہ آگیا، کافی دیر تک ہنستے رہے،
اگر ہم نے بھی کمپیوٹر سائنس کی کتابیں، نہ پڑھی ہوتیں۔
ایم۔سی۔ ایس۔ ای۔ ؛ ڈپلوما ان ای کامرس اور سی۔سی۔سی جیسے
کمپیوٹر کورسز نہ کیے ہوتے تو شاید آپ کے نزدیک ہم بھی معتوب ٹھہرتے۔
ہاہاہاہاہاااااااا۔۔۔۔ سر ہم تو ان میں سے کچھ بھی نہیں۔۔۔۔ بس خاکسار ہیں۔۔۔ :)

یعنی کہ کم از کم یہاں سب ہی پروگرامر ہیں،،،، میرے سوا
متغیر کی گردان سے پک سا گیا تھا میں
میرے سوا سب پروگرامر ٹھہرے تھے :tongue:

بہت عمدہ۔ ویسے اسے پروگرامر کا خواب نہ کہیں، یہ تو روز مرہ کا معمول ہے، یعنی Nightmare :-P
ہی ہی ہی۔۔۔۔۔ اب تو عادت سی ہے۔۔۔۔۔ :laughing3:

اوہ یہ تو میری بہن کی کہانی ہے۔۔۔ سچی کہانی :p
یعنی آپ کی بہن کی سماجی زندگی کوئی نہیں ہے۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
 
فرخ

محفلین
یہ نیرنگ بھائی چیز ہیں؟۔۔۔ میں ابھی تک انہیں انسان ہی سمجھتا رہا تھا۔۔۔ :):timeout:

نیرنگ بھائی
السلام علیکم
بھائی آپ چیز کیا ہیں ؟
پروگرامر،
کمپائلر،
ٹیسٹر،
ہیکر،
بگ
یا شاعر
بہر حال آپ جو کچھ بھی ہیں،
مزہ آگیا، کافی دیر تک ہنستے رہے،
اگر ہم نے بھی کمپیوٹر سائنس کی کتابیں، نہ پڑھی ہوتیں۔
ایم۔سی۔ ایس۔ ای۔ ؛ ڈپلوما ان ای کامرس اور سی۔سی۔سی جیسے
کمپیوٹر کورسز نہ کیے ہوتے تو شاید آپ کے نزدیک ہم بھی معتوب ٹھہرتے۔
 
اوشو

لائبریرین
پہلے پروگرامنگ کا شوق تھا تو میرا بھی یہی عالم تھا۔
اب خواتین کے ملبوسات کی آرائش کے شعبہ سے وابستہ ہوئے ہیں تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ خواب میں کیا کیا آتا ہو گا۔ ;)
یہ بتا دیتا ہوں کہ کیا نہیں آتا
وہ یہ پروگرامنگ والے خواب:p

خوب لکھا نیرنگ خیال جی
 
یعنی آپ تو اب خوابوں کے انتظار میں رہتے ہیں۔۔۔ :p

شکریہ ملک صاحب :)
 
اوشو

لائبریرین
یعنی آپ تو اب خوابوں کے انتظار میں رہتے ہیں۔۔۔ :p

شکریہ ملک صاحب :)

ہم تو خواب نگر کے باسی ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ

آنکھوں میں جو بھر لو گے تو کانٹوں سے چبھیں گے
یہ خواب تو پلکوں پہ سجانے کے لئے ہیں

آپ کا بھی شکریہ :)
 
Top