پروٹیز بمقابلہ کینگروز: ٹیسٹ سیریز

دلچسپ ترین بات یہ ہے کہ افریقہ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد یہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلی سیریز اپنے نام کرے گا-
 

یاز

محفلین
میچ کے چوتھے روز جنوںی افریقہ کی برتری 483 رنز ہو چکی یے۔ فاف ڈوپلیسی 92 پہ ناٹ آؤٹ۔
میرے خیال میں سنچری مکمل ہوتے ہی پروٹیز اننگز ڈکلیئر کر دیں گے۔
 
برتری 566 رنز کی ہو چُکی ہے-
جبکہ آج اور کل کےمجموعی طور 140 اوورز کا کھیل باقی ہے-
اور غالباً بُری روشنی بھی آڑے آئے تو سمجھ نہیں آ رہی اب فیف اینڈ کمپنی کرنا کیا چاہوت ہیں-
 

محمد وارث

لائبریرین
برتری 566 رنز کی ہو چُکی ہے-
جبکہ آج اور کل کےمجموعی طور 140 اوورز کا کھیل باقی ہے-
اور غالباً بُری روشنی بھی آڑے آئے تو سمجھ نہیں آ رہی اب فیف اینڈ کمپنی کرنا کیا چاہوت ہیں-
اس کے لیے پنجابی میں "پدانا" کا لفظ استعمال ہوتا ہے، یعنی فیلڈ میں رگڑا دینا، کیا مزے کی سچویشن ہوتی ہے یہ! :)
 

یاز

محفلین
آج کے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کا سکور 3 وکٹ کے نقصان پر 88 رنز۔
بظاہر میچ جنوبی افریقہ کے حق میں ہے، تاہم آسٹریلیا کی جانب سے کسی غیرمعمولی پرفارمنس کی صورت میں میچ ڈرا ہو سکتا ہے۔
 

یاز

محفلین
آسٹریلیا کے سامنے 612 کا ہدف
کیا یہ ٹیسٹ کرکٹ کا اب تک کا سب سے برا ہدف ہے

ہمیں تو 600 سے اوپر کا ایک ہی ٹارگٹ یاد ہے۔ پاکستان نے انڈیا کو 2006 کی ہوم سیریز کے آخری میچ میں 607 کا ٹارگٹ دیا تھا۔
1939 کے ٹائم لیس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 700 کے قریب کا ٹارگٹ دیا تھا۔ انگلینڈ وہ بھی چیز کرنے والا تھا کہ بحری جہاز کے شیڈول کی وجہ سے ان کو 5 وکٹ پہ 654 رنز کے سکور پہ میچ کو ختم کرنا پڑا۔
 
ہمیں تو 600 سے اوپر کا ایک ہی ٹارگٹ یاد ہے۔ پاکستان نے انڈیا کو 2006 کی ہوم سیریز کے آخری میچ میں 607 کا ٹارگٹ دیا تھا۔

اور اس میچ سے محمد آصف دودھی کا ستارہ چمکا تھا-
اور 12 سال گزرنے کے بعد آج بھی فیصل اقبال اس اننگ جے چلتے ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کا اہل سمجھتے ہیں خود کو!!
 

یاز

محفلین
آسٹریلین بلے بازوں کو بھی نیوزی لینڈ سے سبق اور ہمت سیکھنی چاہئے، اور ڈرا کی کوشش کرنی چاہئے۔
 
Top