پروٹیز بمقابلہ کینگروز: ٹیسٹ سیریز

یاز

محفلین
وہاں دبانے کا رواج نہیں ہے۔ اس لیے سب ہی ابھر آتے ہیں۔
چاہے یہاں سے گیا ہوا عمران طاہر ہی کیوں نہ ہو۔
چنیدہ ٹیلنٹ کو دبانے کا رواج تو یہاں بھی نہیں ہے۔ جیسے احمد شہزاد، عمران فرحت، حفیظ، خرم منظور وغیرہ کو ابتدا میں ہی دبا دیا جانا چاہئے تھا، تاہم رواج نہ ہونے کی وجہ سے ان کو نہ دبایا جا سکا۔
 
چنیدہ ٹیلنٹ کو دبانے کا رواج تو یہاں بھی نہیں ہے۔ جیسے احمد شہزاد، عمران فرحت، حفیظ، خرم منظور وغیرہ کو ابتدا میں ہی دبا دیا جانا چاہئے تھا، تاہم رواج نہ ہونے کی وجہ سے ان کو نہ دبایا جا سکا۔
ٹیلنٹ دبایا جا سکتا ہے۔ بیکٹیریا نہیں۔
 
یاز

محفلین
ڈی ویلیئرز نے ابھی ہاتھ کھولا ہی تھا کہ مارکرم آؤٹ ہو گیا۔ 152 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ 247 رنز 3 آؤٹ۔
 
اے بی کی لیون کو مار پیٹ کے بعد کمنز نے یکے بعد دیگرے مارکرم اور فیف کو پویلین بھیج دیا-
کینگروز 247-4

ہیٹ ٹرک بال--------- لوڈنگ!!!
ٹی باووما کریز پر!!
 
یاز

محفلین
اے بی کی لیون کو مار پیٹ کے بعد کمنز نے یکے بعد دیگرے مارکرم اور فیف کو پویلین بھیج دیا-
کینگروز 247-4

ہیٹ ٹرک بال--------- لوڈنگ!!!
ٹی باووما کریز پر!!
اوور کی آخری دو گیندوں پہ وکٹس لینا ہمیں چنداں پسند نہیں کہ پھر ہیٹ ٹرک بال کے لئے لمبا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
 
یاز

محفلین
کمنز نے اس سیریز میں بہت شاندار باؤلنگ کی ہے اور سٹارک کے اس سیریز میں پھسڈی پن کو کافی حد تک کور کیا ہے۔
 
یعنی یہ ازم علاقائیت کا شکار ہے کوہلی ازم جیسا آفاقی نہیں ہے

ویسا آفاقی تو ناممکن جی-
تھوڑا بہت آفاق اسٹیو سوپر اسمتھ جی میں پایا جاتا تھا- اب وی بھی نہ رہے- تو اب کوہلی جی ایک لمبے مارجن سے "ازم" میں بہت آگے چل رہے ہیں-
 
Top