پتھر کس کو مارو گے جب ان کے سر بھی اپنے ہیں۔ زاہد فخری

فرحت کیانی

لائبریرین
پتھر کس کو مارو گے جب ان کے سر بھی اپنے ہیں
سانجھی ہیں دیواریں سب کی ، سارے گھر بھی اپنے ہیں

ایسی اُلجھی باتیں مت کر ، دیکھ یہ بستی اپنی ہے
خوشبو بن کر دستک دینا ، بام و در بھی اپنے ہیں

جلتے پتھر پر بیٹھے ہو ، گھر کی جانب لوٹ آؤ
شام کے سائے دُور ہیں اور پھر تیرے پر بھی اپنے ہیں

تاریکی کے چَھٹ جانے پر سب کو یہ پچھتاوا ہے
جن کی گھات میں ہم بیٹھے تھے ، وہ لشکر بھی اپنے ہیں

اپنی ہیں وہ بانہیں جن کے وار سہے تھے سینے پر
جن پر ہم نے زخم لگائے وہ پیکر بھی اپنے ہیں

جن آنکھوں نے خواب بُنے ہیں وہ آنکھیں بھی اپنی ہیں
پتھر ہیں جو آنکھیں فخری ، وہ پتھر بھی اپنے ہیں

-زاہد فخری
 
سید زبیر

محفلین
بہت خوب
تاریکی کے چَھٹ جانے پر سب کو یہ پچھتاوا ہے​
جن کی گھات میں ہم بیٹھے تھے ، وہ لشکر بھی اپنے ہیں​
واہ
 
عاطف بٹ

محفلین
اپنی ہیں وہ بانہیں جن کے وار سہے تھے سینے پر
جن پر ہم نے زخم لگائے وہ پیکر بھی اپنے ہیں​
واہ، بہت ہی عمدہ انتخاب ہے۔
شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ فرحت۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوبصورت کلام۔ شیئر کرنے کا شکریہ، لیکن بہنا یہ اردو غزل پنجابی فورم میں کیوں پیش کی ہے؟
بہت شکریہ خلیل بھائی :)-
میں یہ غزل پوسٹ کرتے ہوئے ساتھ ساتھ پنجابی فورم پر بھی کچھ پڑھ رہی تھی۔ بس اسی دوران یہ گڑبڑ کر دی۔ اگر ممکن ہو تو اسے پسندیدہ کلام میں منتقل کر دیں پلیز۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب
تاریکی کے چَھٹ جانے پر سب کو یہ پچھتاوا ہے​
جن کی گھات میں ہم بیٹھے تھے ، وہ لشکر بھی اپنے ہیں​
واہ
اپنی ہیں وہ بانہیں جن کے وار سہے تھے سینے پر​
جن پر ہم نے زخم لگائے وہ پیکر بھی اپنے ہیں​
واہ، بہت ہی عمدہ انتخاب ہے۔
شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ فرحت۔ :)
واہہہہہہہہ
کیا سچا آئینہ دکھایا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت خوب شراکت
پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ سید زبیر انکل ، عاطف بٹ ، حوا کی بیٹی اور نایاب بھائی ! :)

بہت اعلیٰ:applause:
شریک محفل کرنے کا شکریہ:love:
ویسے میری تمام کوششوں کے باوجود مجھے اس میں پنجابی کہیں نہیں ملی:battingeyelashes:
بہت شکریہ محسن۔
:jokingly: کیسے ملتی۔ یہ تو آنے والے الیکشن کے لئے آپ کی عملی تیاری کروائی گئی۔ آپ کو اپنا ووٹ ڈالنے سے پہلے اپنے حلقے کے انتخابی امیدواروں میں کوئی ایک بھی خوبی تلاش کرنے کے لئے اتنی ہی کوشش کرنی پڑے گی۔ سو جتنی جلدی پریکٹس شروع کر دیں گے، بہتر ہو گا :thumbsup:۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایسی اُلجھی باتیں مت کر ، دیکھ یہ بستی اپنی ہے​
خوشبو بن کر دستک دینا ، بام و در بھی اپنے ہیں​

تاریکی کے چَھٹ جانے پر سب کو یہ پچھتاوا ہے​
جن کی گھات میں ہم بیٹھے تھے ، وہ لشکر بھی اپنے ہیں​

بہت عمدہ انتخاب۔۔ زبردست۔۔ (y)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ شیزان ۔ جی یہ وہی زاہد فخری ہیں۔ میں نے ان کا سنجیدہ کلام لندن کی ایک لائبریری میں پڑھا اور اپنے پاس لکھا تھا۔ کچھ اس وقت بھی محفل پر پوسٹ کیا تھا۔ کل کتابوں میں سے وہی ڈائری پھر ملی تو سوچا ایک اور غزل ٹائپ کر دوں۔ :)
 
شیزان

ان کی سنجیدہ شاعری بھی بہت کمال کی ہے:) ۔۔
مزید کے منتظر رہیں گے سس۔۔
 
بہت شکریہ محسن۔
:jokingly: کیسے ملتی۔ یہ تو آنے والے الیکشن کے لئے آپ کی عملی تیاری کروائی گئی۔ آپ کو اپنا ووٹ ڈالنے سے پہلے اپنے حلقے کے انتخابی امیدواروں میں کوئی ایک بھی خوبی تلاش کرنے کے لئے اتنی ہی کوشش کرنی پڑے گی۔ سو جتنی جلدی پریکٹس شروع کر دیں گے، بہتر ہو گا :thumbsup:۔
مشق کرانے کا شکریہ فرحت:)
لیکن میرے لیے یہ یوں بے کار ہے کہ جہاں میرے ووٹ کا اندراج ہے وہاں کے کسی بھی امیدوار کو میں صرف اسی صورت میں ہی ووٹ ڈال سکتا ہوں اگر اس کے غنڈے میرے پیاروں کو گن پوائنٹ پر رکھ لیں:terror:
اور یہاں آئے ہوئے تو مجھے بہت کم وقت ہوا ہے اور میں یہاں کے سیاسی سین سے واقف نہیں:idontknow:
 
Top