پاک نستعلیق ورژن 1۔1 جاری کر دیا گیا۔

MUNKASHIF

محفلین
هندوستان ميں تيار کيا گيا پهلا لاهورى اُردونستعليق فونٹ
[لاهورى نستعلبيق خط کمپيوٹر پر کام کرنے کے لئے تيار

هندوستان ميں تيار کيا گيا پهلا اُردو لاهورى فونٹ
خط فيض لاهورى نستعليق
فن خطاطى هر دور ميں اپنى

عالمگيرى شهرت کى بنا پر هميشه مقبول عام رها هے ۔

اس فن کى رعنائياں قرطاس سے ليکر محلات، مساجد اور

مقابر کے خوبصورت محرابوں ميں هر جگه اپنے حسن

وزيبائى کى کائنات سجائے هوئے هيں ۔ اس کے اعلىٰ

نمونے قرآن پاک کے قديم نسخوں، قلمى تحريروں ،

تاريخى عمارتوں اور اپنے دور کے اعلىٰ ترين خطاطوں

کى ناياب وصيلوں ميں آج بھى ديکھنے کو ملتے هيں جو

اپنے حسن کى جھلک دکھا کر آج بھى توجه کھينچ ليتے

هيں۔
خط نستعليق آج کے دور ميں کافى مقبوليت حاصل کرچکا

هے ۔ در اصل يه ايرانى خط هے جو نسخ اور تعليق نامى

دو خطوں سے مل کر بنا هے ۔ اس خط کو بعد ميں مختلف

مراحل پر الگ الگ اساتذه نے اپنے اپنے ڈھنگ اور اپنے

طرز پر لکھنے کى سعى کى جس ميں وه کامياب بھى

هوئے اور اس کے ساتھ هى اس خط ميں نکھار پيدا هوتا

گيا۔
نستعليق کو جديد طريقے سے

سجانے سنوارنے کا سهرا استاد الخطاط منشى عبد المجيد

پروين رقم لاهورى کے سرجاتا هے جنهوں نے اصل

ايرانى طرز ِنستعليق کو ليکراس ميں کچھ تصريف کى تمام

حروف کو قدرے دلکش انداز ميں لکھ کر اس کے

دائروںکو بيضاوى شکل دے کر ان ميں مزيد نزاکت پيدا

کى ۔يه دائرے کچھ سمٹے هوئے لهر دار نزاکت لئے

هوئے مخروطى بنائے گئے هيں ۔ گويا لگتا تھا که کسى

مصور نے اپنے قلم سے ايک حسين مجسمه کو بنا کر

اس ميں جان ڈال دى هے۔ يهى نستعليق خط لاهورى طرز

کے نام سے مشهور هوگيا۔ بعد ميں منشى پروين رقم کے

ديگر تلامذه اس خط ميں جهاں جهاںاورجب ضرورت

محسوس کى تبديلياں کرتے گئے ۔ ان ميں مشهور خطاط

تاج الدين زريں رقم لاهورى نے بهت هى محنت مشقت کے

بعد اس خط کو تراش خراش کر اور بھى خوبصورت اور

دلکش بنا ديا۔
فيض مجدد لاهورى منشى

عبد المجيد پروين رقم لاهورى سے بهت زياده متاثر تھے

انھيں کو اپنا استاد مانتے تھے بعد ميں انھوں نے باقاعده

تاج الدين زريں رقم لاهورى سے اصلاح لى اور خط

لاهورى کے ماهر خطاطوں ميں شمار هوگئے۔ ان کے نام

کى دھوم لاهور سے بمبئى تک هونے لگى ۔ 1928ء مين

فيض مجدد لاهورى بمبئى تشريف لائے يهاں آکر انھوں

نے اپنے فن کا مظاهره کيا تو خطاطى کى دنيا ميں ايک

هلچل مچ گئى بمبئى والوں نے انھيں اتنا سراها که وه

يهيں کے هورهے اور آخرى دم تک بمبئى ميں هى بسے

رهے ۔
فيض صاحب کے لکھنے کا

اپنا الگ اسٹائل هے اس اسٹائل ميں انفراديت بھى هے اور

کمال فن کا ثبوت بھى ۔انهوں نے خط لاهورى کے بيضوى

دائروں اور ديگر حروف کو مزيد لچکدار اور ان کے نارک

جوڑوں کو آرٹسٹک انداز ميں بنا کر ان ميں نفاست اور

دلکشى پيدا کردى ۔ فيض مجدد لاهورى کا يه انفرادى طرز

تحرير اس قدر مقبول عام هوا که هر صاحب کتاب کى

خواهش هوتى که وه فيض صاحب سے هى اپنى کتاب کا

سرورق لکھوائے ۔ فيض صاحب ايک اعلىٰ خطاط هونے

کے ساتھ ساتھ مانے هوئے مصور بھى تھے ۔ذهن ميں

نزاکت تھى نفاست تھى وه حروف بناتے وقت ان ميں

مصورى کا حسن بھى بھر ديتے تھے اسى لئے انهوںنے

طرز لاهورى ميں مصورى کے وه رموز و نکات بھى

شامل کئے جو ايک بار ان کے لکھے طغرے يا ٹائيٹل کو

ديکھنے پر بار بار ديکھنے کى خواهش پيدا هوتى تھى

اور ايسا لگتا گويا که کسى حسين مجسم کو ديکھ رهے

هيں ۔
1982ء ميں فيض مجدد

لاهورى کے شاگرد اسلم کرتپورى نے لاهورى خطاطى کے

قواعد و ضوابط پر مبنى کتاب ’’مرقع فيض’’ شائع کى ۔

جس ميں وه تمام تقطيعات شامل تھيں جو انھوں نے اسلم

کرتپورى کو لکھ کر دى تھيں ۔ اس کتاب ميں خطاطى کے

وه نقطے بھى سکھائے گئے تھے جو عام خطاط جانے

انجانے ميں نظر انداز کرديا کرتے تھے ۔ هندوستان ميں

لاهورى طرز کى يه واحد کتاب هے جس ميں فيض صاحب

کے لکھے هوئے مختلف کتابوں اور اخبارات کے ٹائيٹل

اور ان کى وه ناياب وصلياں شامل هيں جو فنى اعتبار سے

ايک شاهکار کى حيثيت رکھتى هيں اور نئے لکھنے والوں

کى مددگار ثابت هوئيں هيں ۔
آج کے نئے دور ميں جبکه

کمپيوٹر پورى دنيا ميں اپنى گرفت مضبوط کر چکا هے

خطاطى کو بھى نئے انداز ميں نورى نستعليق کے نام سے

کمپيوٹر کے ذريعه روشناس کرايا جا چکا هے هندوستان

ميں اردو ان پيج سافٹ ويئر نے کافى مقبوليت حاصل کى ۔

بيشک ان پيج اس دور کا ايک مکمل اردو پبليشر سافٹ

وير هے چونکه اس ميں طرز نستعليق کے بطور صرف

ايک هى خط هے جسے عرف عام ميں دهلوى خط کها جاتا

هے ۔ايک هى طرح کا خط ديکھتے ديکھتے لوگ اوب

چکے تھے اور چاهتے تھے که اس اسلوب تحرير ميں

کچھ هٹ کر ديکھنے کو ملے اسى تبديلى کى خواهش نے

لاهورى خط کو کمپيوٹرس ميں ديکھنے کى تمنا کو روز

بروز پروان چڑھايا۔
بمبئى ميں ایکسس کمپيوٹرس کے روح رواں سيدمنظر

اردو کے نت نئے فونٹ بنانے اورجديد طرزتحرير کے

طغروں کو کمپيوٹر کے ذريعه پيش کرنے ميں کافى

مهارت رکھتے هيں- انھوں نے فيض مجدد لاهورى کے

شاگرد خاص اسلم کرتپورى سے رابطه قائم کيا اور

لاهورى نستعليق کا فونٹ ڈيولپ کرنے کى خواهش ظاهر

کى ۔ اسلم کرتپورى نے اپنے شاگرد ڈاکٹر ريحان انصارى

کو اس کام کى ذمه دارى سونپى اور اپنےساتھ شامل كيا۔
ڈاکٹر ريحان انصارى پيشه

سے ڈاکٹر ليکن ايک اچھے خطاط و آرٹسٹ هيں خطاطى

ميں ان کى دلچسپى اپنے پيشے سے زياده هى نظر آتى

هے۔ يه نوجوان جنون کى حد تک خطاطى سے لگاؤ رکھتا

هے يه بھى اتفاق هے که ڈاکٹر ريحان انصارى فيض مجدد

لاهورى سے ان کے آخرى ايام ميں اصلاح بھى لے چکے

هيں ۔ آج ان کا نام بھى لاهورى طرز کى خطاطى کرنے

والوں ميں نماياں جگه بنا چکا هے ۔
اسلم کرتپورى نے اپنے استاد

فيض مجدد لاهورى کى کتاب کو سامنے رکھ کر لاهورى

نستعليق بنانے کا فيصله کيا ليکن بعد ميں طے پايا که

فيض صاحب کى لکھى هوئى وصليوں کو کمپيوٹرميں

اسکين کرکے فونٹ بنانے کا کام کيا جائے ۔
ڈاکٹر ريحان انصارى کمپيوٹر گرافک ڈئزائنگ ميں بھى

مهارت رکھتے هيں ۔ کافى محنت اور جد و جهد کے بعد

لاھوری فونٹ بنانے کا کام شروع کیا گیا يه ایک مشکل

ترین کام تھا تقریبا چالیس ھزار مركب حروف بنانا تھا هر

حروف کا باریک بینى سے پورى ٹیم بیٹھ کر مشاهده کرتى

جهاں کھیں تکنیکى اعتبار سے اور ضرورت کے پیش

نظر هلکى سى بھى تبدیلى کى ضرورت محسوس هوتى

توباهمى مشوره کرکے اس کو کمپیوٹر کے حساب سے

تبدیل کردیا جاتا لیکن اس بات کا خیال رکھا جاتا که طرز

لاهورى میں فیض صاحب کى جھلک همیشه برقرار رهے

تین سال کی محنت كے بعد لاھوری خط مکمل ھوااس میں

نوری نستعلیق سے تقریبا دس ھزار حروف زىاده بناءے

گیئےھیں۔ آج فیض صاحب اگر وه زنده هوتے تو یه دیکھ

کر واقعى خوشى سے پھولے نه سماتے ۔ هم نے ان کے

لکھے لاهورى خط کو همیشه کے لئے زنده کردیا هے ۔

اس فونٹ کو ٬٬فیض لاهورى٬٬ کے نام سے موسوم کیا

هے ۔ امید هے که رهتى دنیا تک یه فونٹ فیض صاحب کا

نام قائم رکھے گا۔ اور جولوگ خط نستعلیق میں کچھ

تبدیلى کے خواهش مند تھے انھیں اس خط کو دیکھ کر

اپنے ذائقه کى تبدیلى کا احساس ضرور هوگا ۔اب یه فونٹ

عنقریب Inpage Ver.3 میں دستیاب هوگا جس میں

کشش بھى شامل کى گئى هے۔


شکریه:
منکشف بمبئ انڈیا
 

دوست

محفلین
یہ تو مضمون بن سکتا ہے نستعلیق پر۔ اسے وکی پیڈیا پر ہونا چاہیے۔
شکریہ آپ کی معلومات کا۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید منکشف۔۔ لیکن شاید آپ ان پیج میں ٹائپ کر کے کسی کنورٹر میں کنورٹ کرتے ہیں متن، جس وجہ سے ہ عربی کی لگ گئی ہے بجائے اردو کی چھوٹی ہ کے۔ اسے ورڈ میں کاپی پیسٹ کر کے پڑھنا پڑا۔ خیر۔ معلومات تو واقعی زبردست ہے۔ لیکن صد افسوس کہ یہ بھی ان پیج کا ہی فانٹ نکلا۔ محنت کا ناقابلِ تلافی ضیاع
 

jawad101

محفلین
کیا یہ واقعی خط فیض لاہوری نستعلیق فونٹ ہے؟

سلام: کیا یہ واقعی خط فیض لاہوری نستعلیق فونٹ ہے؟ پہلے میں ایک بات بتاہ دوں ، مجھے نہیں معلوم کی نوری نستعلیق اور لاہوری نستعلیق میں کیا فرق ہے۔ سوائے اس کے کہ کچھ الفاظ پھلائے ہوئیے ہیں۔ 2005میں ان پیج کا 3.0 ورژن آیا تھا جس میں BoldKashidaFonts کے نام سے لیگیچر شامل تھے۔جو کہ تقریبا لاہوری نستعلیق سے ملتے ہیں۔ ان کا نمونہ یہ ہے۔
63021f1969298

http://keepmyfile.com/image/63021f1969298
 
سلام: کیا یہ واقعی خط فیض لاہوری نستعلیق فونٹ ہے؟ پہلے میں ایک بات بتاہ دوں ، مجھے نہیں معلوم کی نوری نستعلیق اور لاہوری نستعلیق میں کیا فرق ہے۔ سوائے اس کے کہ کچھ الفاظ پھلائے ہوئیے ہیں۔ 2005میں ان پیج کا 3.0 ورژن آیا تھا جس میں BoldKashidaFonts کے نام سے لیگیچر شامل تھے۔جو کہ تقریبا لاہوری نستعلیق سے ملتے ہیں۔ ان کا نمونہ یہ ہے۔
63021f1969298

http://keepmyfile.com/image/63021f1969298
واہ واہ یہ بہت زبردست فانٹ لگ رہا ہے:)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
ان پیج کے ٹرائل ورژن سے ان فانٹس کے لگیچر تو لیے جاسکتے ہیں۔ ہمارے ماہرین ذرا ان پر بھی توجہ دیں۔
 
سلام: کیا یہ واقعی خط فیض لاہوری نستعلیق فونٹ ہے؟ پہلے میں ایک بات بتاہ دوں ، مجھے نہیں معلوم کی نوری نستعلیق اور لاہوری نستعلیق میں کیا فرق ہے۔ سوائے اس کے کہ کچھ الفاظ پھلائے ہوئیے ہیں۔ 2005میں ان پیج کا 3.0 ورژن آیا تھا جس میں BoldKashidaFonts کے نام سے لیگیچر شامل تھے۔جو کہ تقریبا لاہوری نستعلیق سے ملتے ہیں۔ ان کا نمونہ یہ ہے۔
63021f1969298

http://keepmyfile.com/image/63021f1969298
یہ یونیکوڈ تھا؟؟؟؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اصلی پوسٹ بذریعہ jawad101
سلام: کیا یہ واقعی خط فیض لاہوری نستعلیق فونٹ ہے؟ پہلے میں ایک بات بتاہ دوں ، مجھے نہیں معلوم کی نوری نستعلیق اور لاہوری نستعلیق میں کیا فرق ہے۔ سوائے اس کے کہ کچھ الفاظ پھلائے ہوئیے ہیں۔ 2005میں ان پیج کا 3.0 ورژن آیا تھا جس میں BoldKashidaFonts کے نام سے لیگیچر شامل تھے۔جو کہ تقریبا لاہوری نستعلیق سے ملتے ہیں۔ ان کا نمونہ یہ ہے۔

http://keepmyfile.com/image/63021f1969298
يہ وہي فونٹ ہے جسے ہم نوري نستعليق کے نام سے جانتے ہيں بس اس ميں "کشيدہ" يعني تطويل کي سہولت موجود ہے
خط فيض اس سے مختلف ہے اور ميري اطلاع کے مطابق يہ حال ہي ميں تيار ہوا ہے اور آئندہ کچھ دنوں تک شايد يہ ان پيج 3 کے ساتھ مل سکے گے
 
Top