پاک نستعلیق ورژن 1۔1 جاری کر دیا گیا۔

محسنِ (اردو) صاحب، اس بہترین کام پر بہت بہت شکریہ اور بہت بہت مبارکباد۔ نستعلیق کے لئے کتنی دیدہ بینی کرنی پڑتی ہے، اس کا فرسٹ ہینڈ تجربہ ہے۔ لہذا آپ کی محنت کی قدر کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کے اللہ تعالی آپ کو اور آپ کی ٹیم کو اس کام کو بہت ترین بنانے کاجذبہ اور ہمت عطا فرمائے۔
والسلام
 
سوال

درج ذیل امیج صدف کی کیریکٹر فونٹ کا ہے۔ یہ 1991 میں اس وقت کی تکنالوجی کے لئے میں‌نے بنایا تھا۔ اس کا True Type Font اور Characters کے ٹیبلز فراہم کرسکتا ہوں۔ اگر اس کو Unicode فونٹ میں کنورٹ کرسکیں یا یہ فونٹ مدد دے سکے تو بتئایں۔ کچھ بھی مدد کرکے بہت خوشی ہوگی۔ اردو نستعلیق کی کیریکٹر بیسڈ لاجک جو میں نے 1991 میں TTF کے لئے ڈویلپ کی تھی، اس سے آپ استفادہ کرسکیں تو بتائیں۔ موجود ہے مہیا کرسکتا ہوں۔ اسی لاجک سے نستعلیق حروف، الفاظ میں ڈھلتے ہیں۔

sadaf01.gif

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
فاروق۔۔۔ آپ نے نستعلیق فونٹ پر کام کیا ہوا ہے۔۔۔؟ :eek:

ماشاءاللہ۔ اس تکنیک پر تو بہت کم لوگ دسترس رکھتے ہیں۔ کیا آپ کا کام اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی میں بھی پورٹ ہو سکتا ہے؟ شاکرالقادری صاحب تو نہایت بے تابی سے نستعلیق فونٹ بنانے کا طریقہ سیکھنا چاہ رہے ہیں۔ اگر آپ اس سلسلے میں ان کی مدد فرما سکیں تو یہ بہت بڑا کام ہوگا۔ لیکن بہتر ہوگا کہ آپ اور محسن حجازی بھی خیالات کا تبادلہ کر لیں کیونکہ میرے خیال میں محسن کی انفارمیشن اس فیلڈ میں کافی اپ ٹو ڈیٹ ہے، بلکہ وہ اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی میں نستعلیق خطاطی کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے مائیکروسوفٹ کے ٹائپوگرافی کے ذمہ دار افراد سے بھی رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔
 
بھائی۔ میں نے اور میرے ساتھی خلیل احمد اقبال نے 1988 میں صدف نامی سوفٹویر مکمل کیا۔ جوکہ 1998 تک 50،000 سے زیادہ لوگوں نے خریدا۔ میرا تعلق صرف نستعلیق کی ڈویلپمنٹ تک محدود تھا ۔ خلیل نے نسخ ورڈ پراسیسر لکھا اور میں نے نستعلیق کا فونٹ، دو عدد فونٹ فائلز میں بنایا۔ جوکہ بعد میں TrueType میں تبدیل کئے۔ اس میں استعمال ہونے والے کیریکٹر سیٹ کا نام - مابتا - رکھا، کہ اُس وقت - معیار اردو برائے ترسیل اطلاعات (مابتا) - نام کے کسی سٹینڈرڈ کا وجود نہیں تھا، اس سے پیشتر میں ایک اور کامیاب پروگرام مساعد العربی کے نام سے لکھ چکا تھا۔

اب آئیے نستعلیق کی لاجک کی طرف۔ میں نے جب نستعلیق کو سٹڈی کیا تو اندازہ ہوا کے کام کافی ہے لیکن آسان :) ہے - تو میں نے وہ اصول دریافت کئے اور ایک Automatic Nastalique Character Shape Determinator Algorithm ڈویلپ کیا اور اس کا سورس کوڈ ایک سے زیادہ ڈویلپرز کو فراہم کیا۔ پہلا سورس کوڈ اسمبلر X86 میں لکھا تھا پھر اس کو بعد میں 1996 میں C لینگویج میں لکھا۔ یہ کوڈ دو عدد True Type فونٹس سے مناسب کیرکٹر منتخب کرتا ہے۔ جس نے مانگا اس کو یہ کوڈ فراہم کیا۔ فونٹس کی تدوین اور ان کو ملانے، انکا درست سایز دریافت کرنا بہت ہی دیدہ ریزی کا کام ہے۔ اور پھر اس کی لاجک لکھنا بھی اپنی جگہ ہے۔ جانب محسن صاحب نے یہی تمام کام خود سے کیا، داد دیتا ہوں۔ میرا ارادہ ہے کہ نستعلیق کا انجن کیسے کام کرتا ہے اس پر ایک تفصیلی مضمون لکھوں۔ گو کے یہ Unicode فونٹ بنانے میں مدد نہیں کرے گا لیکن کوڈ کی مدد سے سمجھانے سے یہ ٹکنالوجی اور نظریات عام ہو جائیں گے۔ اور اس زبان سے بلاشبہ دنیا کی سب سے خوبصورت اور دنیا کی دوسری بڑی زبان - پھر میری سب سے چہیتی زبان - کی ڈویلپمنٹ کا کام آسان ہوتا جائے گا۔ اس مضمون سے لوگوں کے بہت سے سوالات کے جواب بھی مل جائیں گے۔ میں نے دیکھا کہ جناب محسن، شاکر اور چند دوسرے حضرات نے بھی ایسا ہی ارادہ ظاہر کیا ہے۔ یہ اس نظریاتی مضمون میں Unicode میں استعمال ہونے والے مترادف نظریات شامل کرکے مدد سکیں تو بہت ہی خوش کن ہوگا۔ انشااللہ آج سے ہی اس پر کام شروع کرتا ہوں۔

جناب میں‌ Open Type پر دسترس نہیں رکھتا- لیکن نستعلیق کے بنیادی نظریات کی وضاحت کر سکتا ہوں۔ امید ہے کی اس سے مدد ملے گی اور ڈویلپمنٹ میں آسانی رہے گی۔

تمام تر خلوص اور نکسار کے ساتھ عرض ہے کہ میری معلومات پرانی ہیں اور ممکن ہے جدید تقاضوں کو پورا نہ کریں۔ یہ ذہن میں‌رکھئیے کہ یہ سب کام 80 اور 90 کی دہاہیوں میں کیا گیا تھا، اس وقت بہت سی ٹکنالوجی موجود نہیں تھی۔ بہرحال جس طرح بھی مدد کرسکوں حاضر ہوں
والسلام
 
تفصسیلات کا انتظار رہے گا

جناب آپ نے جو یہ لکھا

Automatic Nastalique Character Shape Determinator Algorithm

اس سے میرے منہ میں تو پانی آ گیا ہے ۔ ۔ ۔ ایک پراجیکٹ اردو OCR کا بھی جاری ہے، یہ اس سلسلے میں بھی مفید ہو سکتا ہے براہ، کرم اس پر تفصیلی روشنی ڈالیے، شکریہ

http://groups.google.com/group/ocropus/web/ocropusurdu
 

نبیل

تکنیکی معاون
فاروق، اردو نستعلیق پر بہت کام ہوا ہوا ہے لیکن کی تکنیکی محدود رہی ہے۔ اس کی وجہ یہی ہےکہ ہر implementation میں نستعلیق کو خود سے ہینڈل کیا گیا ہے، جبکہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر نستعلیق اسی صورت میں قابل استعمال ہو سکتا ہے جب اسے اوپن ٹائپ ٹائپوگرافی کے سانچے میں ڈھالا جائے۔ یہی کام محسن حجازی کر رہے ہیں۔

صدف سوفٹویر میں نے بھی استعمال کیا ہوا ہے اور اس سے بہت متاثر ہوا تھا۔میں اس زمانے میں لاہور میں سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ میں کام کرتا تھا۔ آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ سسٹمز کی راقم اور کاتب کے نام سے پراڈکٹس رہی ہیں جو ڈوس میں چلتی تھیں۔ میں نے اپنے ٹیم لیڈر کو صدف سوفٹویر کے بارے میں بتایا تھا۔ اس سے انہیں بھی تحریک ملی اور انہوں نے راقم پر کیے گئے کام کو ونڈوز پر پورٹ کرنے کا آغاز کیا۔ میں نے بھی اس پراجیکٹ پر کام کیا ہوا ہے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کام کچھ قبل از وقت تھا۔ اس وقت تک عام ونڈوز میں یونیکوڈ اور اوپن ٹائپ کی سپورٹ موجود نہیں تھی۔ لوگ ٹروٹائپ ٹیکنالوجی کو گلفس کی ڈیٹابیس کے طور پر ہی استعمال کرتے تھے جبکہ اس سے باقاعدہ نستعلیق کی کیریکٹر شیپنگ کا کام لینا ممکن نہیں تھا۔
 
صاحب- آپ کے تمام کار ہائے نمایاں کے بارے میں علم ہے اور آج آپ سی شخصیت سے مل کر دلی مسرت ہوئی۔آپ اور آپ کے ساتھیوں کی محنت کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

یہ درست ہی کہ لوگ Glyphs ہی استعمال کرتے تھے۔ لیکن، صدف صرف Character Based تھا،ایک ورژن MSWindows میں بھی تھا، Poor Editor کی وجہ سے، کبھی منظرعام پر نہیں آیا۔اس میں بھی DOS کی طرح حرفوں سے ہی مکمل الفاظ یا پھرGlyphs کہئے، ضرورت کے مطابق بنتے تھے۔ اگر چند ساتھی نستعلیق کی بنیادیات اور concepts کی بارے میں جاننے کا شوق رکھتے ہوں اور سمجھتے ہوں کے اس کی تفصیلات فائدہ مند ہونگی تو مجھے یہاں لکھنے میں خوشی ہوگی۔

میرا ارادہ ہے کہ اس طریقہ سے لکھا جائے کہ جیسے ایک مکمل مبتدی کے لئے لکھا جارہا ہے۔ ایک دو تجربہ کار ساتھی، ساتھ دیں اور سوالات کرتے رہیں تو وضاحت کرنے میں آسانی رہے گی۔

ابتدا ہم نسخ سے کریں گے تاکہ حرف کی ابتدائی، درمیانی، انتہائی اور آخری شکلوں کا concept مناسب طریقے سے سمجھ میں آجائے، پھر اس سے نستعلیق کے حروف کے بارے میں بنیادی concept اور ضروری terms ڈویلپ کریں گے۔ پھر نستعلیق کا الگورتھم۔ ان concpts کے ساتھ، پھر نستعلیق آپ Open Type میں ڈویلپ کریں یا کسی بھی دوسرے طریقے سے، بنیادی concept وہی استعمال ہونگے۔
نبیل، مجھے یقین ہے کے آپ کا نستعلیق کا تجربہ ضرور کارآمد ثابت ہوگا۔

ابتدائی طور پر میں صدف ونڈوز کا سورس کوڈ، بائنریز، اور 2 TTF فونٹس یہاں upload کرنا چاہوں گا۔ تاکہ پھر اسے بیس بناکر باقی آرٹیکلز مکمل کئے جاسکیں۔
لیکن یہ جاننا چاہوں گا کہ آیا کوئی انٹریسٹ بھی ہے اس میں کسی کا یا نہیں۔ کیونکہ میں بھی اس سے متفق ہوں کے Open Type فونٹس ہی ہونے چاہیئے
والسلام
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

فاروق، آپ شوق سے سورس کوڈ اور بائنریز اپلوڈ کریں۔ نسخ اور نستعلیق کے combination logic کے بارے میں معلومات سب کے لیے مفید ثابت ہوں گی اور یہ معلومات اس بارے میں ریفرینس کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں پرانے سوفٹویر کے آئیڈیاز کو بنیاد بنا کر اسے آگے بڑھایا جا سکتا ہو تو بہت اچھی بات ہوگی۔ آپ کو فارسی کے خطاطی اور کمپوزنگ کے سوفٹویر کلک، چلیپا، میر عماد وغیرہ کے بارے میں‌ علم ہی ہوگا۔ اردو بولنے والوں کے لیے ان سوفٹویر میں سب سے بڑی کمی اردو حروف کی نامکمل سپورٹ ہے۔ اگر سوفٹویر میں شامل گلفس میں باقی اردو حروف شامل کرکے انہیں کسی اور کمپوزنگ سوفٹویر میں استعمال کیا جا سکے تو یہ ایک تاریخی کام ثابت ہو سکتا ہے۔ میں نے راقم کے نستعلیق الگورتھم پر کام نہیں کیا تھا، البتہ اس کو ونڈوز پر پورٹ کرنے کی چند روٹینز لکھی تھیں۔ میرا زیادہ کام اس ایڈیٹر کو بطور Delphi کمپوننٹ اور ActiveX کنٹرول کے مہیا کرنا تھا۔ بعد میں یہ ایکٹو ایکس کنٹرول سسٹمز کی جانب سے آفر کی گئی ویب بیسڈ اردو ای میل سروس میں استعمال بھی ہوا تھا۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
بہت اچھے فاروق۔ ہم سب منتظر ہیں۔ میں تو ان حضرات سے بھی کہتا رہتا ہوں جو مختلف فانٹس استعمال کرتے ہیں کہ ان میں اردو سپورٹ کے اضافے میں تعاون دے سکتا ہوں۔ شاکر صاحب میر عماد کے فانٹس مہیا کر دیں تو کیا بات ہے۔
رہا سوال لاجک کا، تو اس سلسلے میں محسن ہی تجربہ کار ہیں، وہ جب آئیں تو دلچسپ گفتگو ہو سکتی ہے۔ ہم جیسے لوگ بھی کچھ نہ کچھ بولتے رہیں گے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
واہ !
ایک مرتبہ پھر امید کی ایک کرن پھوتی ہے
سرور بھائی
نبیل کی تجویز پر غور فرمایئے گا کہ فارسی کہ خطاطی سافٹ ویئر
نامہ نگار، میر عماد وغیرہ میں اردو الفاظ کی سپورٹ سامل ہو جائے تو کمال ہو جائے گا
میرے خیال میں
اس مقصد کے لیے "نامہ نگار" اور "میر عماد" دو نوں مناسب ہیں
میں آپ کو نامہ نکار کے نئے ورژن کا ڈائون لوڈ لنک فراہم کرتا ہوں
آپ اس کو دیکھیے اور اگر کچھ بھی ہو سکے تو کر ڈالیے
 
صاحبو! سب سے پہلے حوصلہ افزائی کا شکریہ پھر ساتھ کام کرنے کی لگن کا شکریہ۔ ذہن میں رکھئے کہ نتائج فوری برآمد نہ ہونگے کہ یہ تمام فونٹس بن جائیں۔ لیکن یہ مجھے یقین ہے کہ تھوڑے دنوں‌میں ہی آپ سب کو نظر آنے لگے گا کہ نستعلیق کا فونٹ کس طرح بنے گا۔ میں یہ ڈسکشن یہاں لے گیا ہوں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=2192&page=3
جوکہ زیادہ مناسب ہے۔
عجز و انکسار کے ساتھ
والسلام
 

باذوق

محفلین
میں نے اس دھاگے کی ساری پوسٹس تو پڑھ ڈالیں ۔۔۔ لیکن پاک نستعلیق ڈاؤن لوڈ کرنے کا رابطہ ہنوز سربستۂ راز ہے ۔ دھاگے کی سب سے پہلی پوسٹ میں‌جو ربط دیا گیا ہے وہ ڈیڈ لنک بن چکا ہے ۔
کوئی ہے جو مدد کرے ؟
صدف کے بارے میں‌پڑھ کر یاد آیا کہ اس کو 1997 میں‌ راقم نے بھی استعمال کیا تھا۔ کیا ہی خوب تھا۔ ہمارے ایک آفس کے ساتھی نے غالباََ 21 عدد فلاپیز کی شکل میں‌یہ سافٹ وئر کراچی سے لا کر دیا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، ڈاؤنلوڈ میں مشکلات پر میں معذرت چاہتا ہوں۔ محفل فورم کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد اب اس میں مختلف ڈاؤنلوڈ منیجر استعمال ہو رہا ہے۔ لیکن ابھی میں پرانے سوفٹویر منتقل کرنے کا کام باقی ہے۔ میں کوشش کر رہا ہوں کہ یہ کام بھی جلد مکمل کر سکوں۔
 
یہ انسٹالر

میں نے اس دھاگے کی ساری پوسٹس تو پڑھ ڈالیں ۔۔۔ لیکن پاک نستعلیق ڈاؤن لوڈ کرنے کا رابطہ ہنوز سربستۂ راز ہے ۔ دھاگے کی سب سے پہلی پوسٹ میں‌جو ربط دیا گیا ہے وہ ڈیڈ لنک بن چکا ہے ۔
کوئی ہے جو مدد کرے ؟
صدف کے بارے میں‌پڑھ کر یاد آیا کہ اس کو 1997 میں‌ راقم نے بھی استعمال کیا تھا۔ کیا ہی خوب تھا۔ ہمارے ایک آفس کے ساتھی نے غالباََ 21 عدد فلاپیز کی شکل میں‌یہ سافٹ وئر کراچی سے لا کر دیا تھا۔



جناب یہ انسٹالر استعمال کرلیں جو میں نے کسی زمانے میں کوڈ کیا تھا:

http://www.boriat.com/test/PakNast_Setup.exe
 
Top