فونٹ پاک لوتس فونٹ

سویدا

محفلین
untitled123.png

http://arifkarim.no/Public/pak lotus.rar
السلام علیکم
ایک عدد فونٹ ‌پیش خدمت ہے
اس فونٹ میں‌کوئی جدت یا ندرت نہیں‌ہے سوائے اس کے کہ یہ ایک طفل مکتب نے تیار کیا ہے
اور اس کے پیچھے اصل ہاتھ برادرمحترم عارف کریم کا ہے جنہوں نے قدم قدم پر میری رہنمائی کی
فونٹ کرئیٹر سے لے کر وولٹ تک پہنچایا اور عملی طور پر سکھایا انہوں نے میرےساتھ وقت اور سرکھپایا اس پر میں
تہہ دل سے ان کا شکر گذار ہوں‌۔
میرے نزدیک اردو محفل اردو کمپوٹنگ کاایک مکتب ہے اور عارف کریم یہاں‌کے ایک بہترین استاذ
مکتب اور استاذ دونوں‌کا تہہ دل سے مشکور ہوں
اس قسم کے بہت سارے فونٹ محفل پر اس سے پہلے بھی موجود ہیں لیکن وہ میری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھے
اس کی خاصیت صرف اتنی ہے کہ ‌اس میں‌وولٹ کے ذریعے کافی سارے لگیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے
میں‌یہاں تک کیسے پہنچا یہ کہانی میرے حوالے سےجمیل نوری نستعلیق یا فیض نستعلیق کی کہانی سے زیادہ ہی طویل ہے
یہاں‌سب ایک سے ایک ماہر فن موجود ہیں جن کے لیے میری کہانی داستان حمزہ ہی کی طرح‌ہوگی
گذشتہ پانچ سال سے میں‌فونٹ سازی سیکھنے کی تلاش میں‌تھا کچھ ایسے لوگ جو یہ تمام چیزیں جانتے بھی تھے وہ مجھے منزل
تک جانے نہیں‌دے رہے تھےلیکن پتہ نہیں‌کیسے نیٹ گردی کرتے ہوئے میں‌اردو محفل پر آپہنچااور یہاں‌آپ سب کی
رہنمائی کی وجہ سے آج میں‌کامیاب ہوگیا۔
اس فونٹ میں‌میری اپنی ذاتی دلچسپی تھی جس کی بناپراس کا انتخاب کیا تھا
یہ تو میں‌ہرگز دعوی نہیں‌کرسکتا کہ میں‌فونٹ بنانا سیکھ گیا ہوں‌لیکن بہرحال یہ ایک ابتدائی کاوش ہے امید ہے کہ
آپ سب کو پسند آئی گی۔
دل تو یہ چاہ رہا تھا کہ اس فونٹ کا نام عارف کریم کے نام پر رکھوں‌لیکن ان کی قابلیت اور فن کو دیکھتے ہوئے یہ کام
بہت چھوٹا لگا مجھے
 
مدیر کی آخری تدوین:
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
بہت خوب اچھّی کاوش ہے اگر یہ ابتدا ہے تو پھر آگے کیا ہوگا۔ مگر درخواست یہ ہے کہ اس کامیابی کو ہی حرف آخر نہ بنا لینا۔ خوب سے خوب تر کی طرف پرواز جاری رکھیو ۔ اور نتیجہ کو یہاں ضرور رکھنا۔ ایک چیز اور وہ یہ کہ اس کام میں بہت سے جاننے والوں نے آپ کی مدد نہیں جس سے جو وقت کا زیاں و کوفت آپکو اٹھانی پڑی پھر یہاں سے مدد ملی ۔ ان باتوں میں آخر الذکر کو اپنا طرز عمل بنانا۔
 

manjoo

محفلین
بہت خوب جناب۔
برادر فونٹ میں وولٹ سے کیا مراد ہے اور آپ نے کس بنا پر/ خصوصیات کی وجہ سے اس فونٹ کو پسند کیا/بنایا ہے۔
 

سویدا

محفلین
وولٹ ایک پروگرام ہےجس کے ذریعے فونٹ میں‌مزید لگیچرز یعنی دو حرفی یا اس سے زیادہ الفاظ کی شکلوں کا اضافہ کیا جاسکتا ہے
اس کی سب سے بڑی خاصیت تو یہی ہے کہ یہ فونٹ مجھے پسند ہے:)
 

مدرس

محفلین
جزاک اللہ
مبارک باد قبول فرمائیں‌سویدا صاحب
اللہ پاک ترقی کے مزید راستے آپ کے وا فرمائے(آمین
 

arifkarim

معطل
اتنی تعریف صحت کیلئے اچھی نہیں۔ :)
فانٹ خوبصورت ہے۔ کرننگ کی جدت کا اضافہ کر دیں تو مزید بہتر ہو جائے گا۔
والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ فواد۔ اللہ تعالی آپ کے علم میں اضافہ فرمائیں۔
عارف، تمہارا بھی شکریہ۔
 

سویدا

محفلین
اتنی تعریف صحت کیلئے اچھی نہیں۔ :)
فانٹ خوبصورت ہے۔ کرننگ کی جدت کا اضافہ کر دیں تو مزید بہتر ہو جائے گا۔
والسلام۔

کرننگ کا جو آپ نے تعارف کرایا ہے اس سے تو دانتوں تلے پسینہ آگیا ہے
جتنا کچھ ہوگیا اسی پر اللہ کا شکر ادا کررہا ہوں‌بہت !
بہرحال انشاءاللہ جلد از جلد کوشش کرتا ہوں کہ کرننگ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے
 

arifkarim

معطل
کرننگ کا جو آپ نے تعارف کرایا ہے اس سے تو دانتوں تلے پسینہ آگیا ہے
جتنا کچھ ہوگیا اسی پر اللہ کا شکر ادا کررہا ہوں‌بہت !
بہرحال انشاءاللہ جلد از جلد کوشش کرتا ہوں کہ کرننگ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے

جناب کرننگ بھی اتنی مشکل تو نہیں ہے۔ ہاں اس سے پہلے جو سارٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ اس سے واقعی پسینہ آجاتا ہے۔۔۔ :(
 

sharfi

محفلین
رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ گھس جانے کے بعد

جناب والا نے بہت اچھی کوشش کی ہے اللہ تعالیٰ آپ کی کوشش قبول کرے اور بہت آگے جانے کی ہمت دے۔ یہ آپ کے لیے باعث خیر اور ذخیرہ آخرت ہے۔ جزاک اللہ
 
Top