کاشفی
محفلین
پاکستان کا شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر شدید اظہار مذمت
اسلام آباد … دفتر خارجہ نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا کی جانب سے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثرات ہوتے ہیں، یکطرفہ حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سود مند نہیں۔