سیما علی

لائبریرین
وادی کاغان میں داخل ہوئے تو شوگران کا پروگرام بنا لیا۔

شوگران کی ایک تصویر
ہم نے پاکستان کے علاقے 1999 میں دیکھے بچے اسوقت چھوٹے تھے تو شاید ان کے حسن سے اس طرح لطف اندوز نہ ہوسکے ۔رضا (بیٹے) کی طبعیت بھی خراب ہوگئی تھی ۔۔۔تو بس تصویریں دیکھ کے فلم کی طرح ایک ایک بات یاد آگئی ۔ بلاشبہ بہت خوبصورت جگہ ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
گائیں وہیں پھر رہی تھیں اور انسانی کوڑے سے کھانے کو کچھ تلاش رہی تھیں۔ بیگم کے پرزور اعتراض پر تصویر کراپ کر کے خوبصورت کی گئی
کیا بات ہے تصویر کا ہر اچھا رخ آپ نے دکھایا ۔۔۔یہی ہے مثبت اپروچ 👏🏻👏🏻👏🏻👏🏻🥰🥰🥰
 

سیما علی

لائبریرین
23 جون
آج لمبی ڈرائیو کا دن تھا۔ ناران سے ہنزہ۔ لہذا رات ہی کو ہوٹل والوں سے ناشتے کا وقت معلوم کیا لیکن وہ صبح 7 بجے ناشتہ نہ دیتے تھے۔ قریب ہی ایک ریستوران والوں نے کہا کہ ان کا ناشتہ سات بجے شروع ہوتا ہے لیکن جب ہم صبح ادھر پہنچے تو ان کو ناشتہ تیار کرنے میں کم از کم آدھ گھنٹہ چاہیئے تھا۔ یہ بات پاکستان میں عام دیکھی کہ جلد ناشتے کا کوئی رواج نہ تھا۔ ہمارے ہاں اکثر چھ بجے ناشتہ ملتا ہے۔

لہذا ہم نے راستے میں ناشتے کا ارادہ کیا اور روانہ ہوئے۔

ناران بازار ہی میں سٹاربکس کے متاثرین میں سے ایک دیکھا۔
ہم نے بھی پہلی مرتبہ لندن میں چھ بجے ناشتہ کیا تھا ۔۔جلدی اٹھنے کی عادت اور جلدی ناشتہ کرنے کی عادت دنیا کے ہر کونے پر ہمارے ساتھ ساتھ چلتی ہے ۔
ہم جس جگہ ناران میں ٹہرے تھے وہاں صبح ناشتہ مل گیا تھا ۔۔
باہر درست کہا آپ نے ناشتہ صبح چھ بجے مل جاتا ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اس سفر سے اگلے ٹرپ میں تقریباً مونال تک ہائک کی تھی۔ اس کی تصاویر پوسٹ کرنے کا ابھی تک موقع نہیں ملا۔
ضرور کیجیے بہت خوبصورت فوٹو گرافی ہے آپکی ۔۔تصویروں پر اصل کا گمان ہوتا ہے اور بندہ آپ ساتھ ساتھ سیر سے لطف اندوز ہورہا ہوتا ہے ۔۔/
 
Top