پاکستان میں پائی جانے والی تازہ پانی کی مچھلیاں

کوشش تو اچھی ہے چاچو کی
گزارش ہے چاچو سےاس کو جاری رکھئے ایک بھر پور فیچر بن جائے گا
اور ایک بات اور آپ نے چاچو سے
چاچو!اس کو محض پاکستان تک محدود کر کے ذرا اہمیت کم کر دی اس کو بر صغیر رکھتے تو زیادہ بہتر ہوتا ۔۔:)
آپ کی بات میں وزن ہے
اس بات کا خیال رکھوں گا
 

وجی

لائبریرین
کوشش تو اچھی ہے چاچو کی
گزارش ہے چاچو سےاس کو جاری رکھئے ایک بھر پور فیچر بن جائے گا
اور ایک بات اور آپ نے چاچو سے
چاچو!اس کو محض پاکستان تک محدود کر کے ذرا اہمیت کم کر دی اس کو بر صغیر رکھتے تو زیادہ بہتر ہوتا ۔۔:)

بھائی اس بارے میں آپ ہی کچھ کرسکتے ہیں
 
سانپ سری یا Snake Head

iaghost8.jpg

اب میں اس مچھلی کا ذکر کرنے لگا ہوں جو میری اور بہت سے شکاریوں کی پسندیدہ مچھلی ہے پاکستان میں اس کو سول یا سولی کہاجاتا ہے انڈیا میں مرل یا مرلی کے نام سے پکارا جاتاہےبرصغیر کے علاوہ یہ مشرق بعید کے اکثر ممالک برما تھائی لینڈ فلپائین انڈونیشیا میں بھی کثرت سے پائی جاتی ہے جو کہ برصغیر میں پائی جانے والی سنیک ھیڈ سے تھوڑی مختلف ہوتی ہے تصویر سے ظاہر ہے ان ممالک میں اسے



Huran یاTomanکے نام سے پکارا جاتا ہے ذیل میں مشق بعید میں پائی جانے والی سنیک ھیڈ کی کچھ تصا ویر دیکھیں
DSC014101.jpg


toman.jpg

mqdefault.jpg



یہ زیادہ تر ٹھہرے ہوئے پانیوں میں رہنا پسند کرتی ہے جہاں آبی پودے کثرت سے ہوں
اس کا شمار گوشت خور مچھلیوں میں ہوتا ہے اس کی خوراک میں چھوٹی مچھلیاں اور دیگر چھوٹے آبی جانور شامل ہیں مینڈک اس کا من بھاتا کھاجا ہےیہ پانی کی سطح حرکت کرتی ہوئی چیز پر راکٹ کی طرح حملہ آور ہوتی ہے اور اسے چیر پھاڑ کر رکھ دیتی ہے اس کے نچلے اور اوپری جبڑے میں بہت باریک نوکیلے دانت ہوتے ہیں جو شکار کو گرفت میں لینے اور چیرنے پھاڑنے میں مدددیتے ہیں اسی لئے اسے پریڈیٹر فش کہا جاتا ہے
یہ بہت متنوع خصوصیات کی حامل ہے دوسری مچھلیوں کے برعکس یہ اپنے بچوں کی حفاظت اور پرورش کرتی ہے پاکستان میں اس کی ایک اور قسم بھی پائی جاتی ہے جسے ڈولا یا ڈولی کہتے ہیں شکل اور شباہت میں بالکل سول کی طرح ہوتی ہے لیکن اس کا وزن 700 یا 800 گرام سے زیادہ نہیں ہوتا کھانے میں یہ بہت ہی لذیز اور قوت بخش ہے اس میں کانٹے بھی برائے نام ہوتے ہیں اس کا وزن 16 کلو تک ہو جاتا ہے انٹرنیشنل گیم فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق بنسی سے شکار کی گئی سنیک ھیڈ کا وزن 8 کلو ہے
 
سر جی کچھ پاکستانی سمندری مچھلیوں کی بھی آگاہی بھی دیجیے۔ ہیرا، مشکا، پاپلیٹ، سرمئی، کُن وغیرہ وغیرہ۔۔
جناب من تازہ پانی کی مچھلیوں کے بارے میں جو باتیں لکھی ہیں وہ سب میرے ذاتی مشاہدات ہیں
سمندری مچھلیوں کے شکار کا کبھی اتفاق نہیں ہوا لہذا اس بارے میں میری معلومات صفر ہیں :)
 

عسکری

معطل
کسی نے عزیزامین کو ٹیگ کیا ہے کیا؟؟؟؟
اب عوام کو مصیبت مول نہیں لینی انہوں نے نا کبھی شکار کیا ہے نا ہی ان کو مچھلیوں کا تجربہ ہے ۔ وہ بس پانی میں سے مکھن نکالنا ہے جبکہ میرے محترم سید شہزاد ناصر سیریس ممبر ہیں اور ہم نے بھی بچپن میں یہی کام کیا ہے :rolleyes:
 
مچھلی تو جو بھی ہو میں برے شوق سے کھاتا ہوں سوائے کگھہ مچھلی کے۔۔۔۔
جہاں تک شکار کا تعلق ہے تو بام مچھلی کا بہت شکار کیا ہوا ہے اور بام مچھلی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے بام یعنی سانپ مچھلی
 
مچھلی تو جو بھی ہو میں برے شوق سے کھاتا ہوں سوائے کگھہ مچھلی کے۔۔۔ ۔
جہاں تک شکار کا تعلق ہے تو بام مچھلی کا بہت شکار کیا ہوا ہے اور بام مچھلی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے بام یعنی سانپ مچھلی
بجا فرمایا کھگہ مچلی کا گوشت کچھ خاص نہیں ہوتا بام مچھلی کے گوشت کی تو کیا ہی بات ہے
سب سے لذیز اور قوت بخش گوشت اسی کا ہوتا ہے پنجاب میں تو مارکیٹ میں نہیں ملتی ایک دفعہ مارکیٹ میں دیکھ کر قیمت پوچھی تو 550 روپے کلو بتائی سول کا گوشت بھی بہت لذیز ہوتا ہے پنجابی میں ایک مثل ہے سول سول اے تے باقی مخول اے
روحانی بابا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ سرکار۔۔ آپ تو مچھلیوں کے بارے میں بڑی معلومات رکھتے ہیں۔۔۔:sneaky: چھوٹی مچھلی بڑی مچھلی۔۔۔:p زبردست۔۔۔۔ (y)
ڈمرہ بھی تو تازہ پانی کی مچھلی ہے۔۔۔۔ اور ٹراؤٹ بھی۔۔۔ ان کی بابت کب لکھ رہے ہیں۔۔۔ :notworthy:
 
Top