پاکستان میں پائی جانے والی تازہ پانی کی مچھلیاں

تھیلا
sendbinary.asp

اس کو چڑا بھی کہا جاتا ہے یہ میٹھے پانی کے تالابوں دریاؤں اور نہروں میں رہنا پسند کرتی ہے
پاکستان کے علاوہ یہ ایشائی ممالک میں بھی عام پائی جاتی ہے یہ ایک سبزی خور مچھلی ہے جو آبی کیڑے اور نباتات کو بطور خوراک استعمال کرتی ہے اس کا شکار بہت پر لطف ہے کانٹے میں پھنسنے کے بعد یہ بہت مزاحمت کرتی ہے اور گہرے پانی میں جانے کی کوشش کرتی ہے اس کا وزن 30 کلو تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے اس کا گوشت اوسط درجے کا ہے کانٹے زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں کم قیمت پر مل جاتی ہے

گلفام

sendbinary.asp

یہ پاکستان میں اور دنیا کے کئی ممالک میں بہت عام ہے اس جسم لمبوترا مضبوط ہوتا ہے یہ بھی ایک سبزی خور مچھلی ہے جو کہ آبی کیڑے اور نباتات کھا کر گزارہ کرتی ہے یہ مچھلی شکاری کو ناکوں چنے چبوا دیتی ہے کیونکہ اپنے مضبوط جسم کی وجہ سے یہ کیچڑ کو کسی جیٹ انجن کی طرح چیرتی ہوئی نکل جاتی ہے اس کا زیادہ سے زیادہ وزن 40 کلو ریکارڈ کیا گیا ہے انٹرنیشنل گیم فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق بنسی سے شکار کی گئی گلفام کا ریکارڈ 33 کلو ہے

رہو
sendbinary.asp

رہو تمام ایشائی ممالک میں عام پائی جاتی ہے ذائقے کے لحاظ سے بہت پسند کی جاتی ہے اس کی خوراک بھی آبی کیڑے اور نباتات ہے
اس کا شکار بھی بہت پرلطف ہے یہ کانٹے میں پھنسنے کے بعد بہت مزاحمت کرتی ہے لمبی لمبی دوڑیں لگا کر شکاری کو پریشان کرتی ہے اس کی ایک عادت اس کو دوسری مچھلیوں سے ممتاز کرتی ہے یہ بعض اوقات پانی کی سطح پر اچھل کر دم ڈوری پر مار کر منہ سے کانٹا نکال دیتی ہے اس کا شکار بہت مہارت کا کام ہے اس کا زیادہ سے زیادہ وزن کا ریکارڈ 45 کلو اور انٹرنیشنل گیم فشنگ ایسوسی ایشن کے مطابق 27 کلو ہے
جاری ہے
 
واہ سید عالی مقام! آپ کا ذوق و شوق بھی مختلف النوع ہے۔
اس طرح کا ذوق رکھنے کا مظاہرہ یا مبینہ دعویٰ تو محض صحافیوں کا خاصا ہے۔
کوشش تو اچھی ہے چاچو کی
گزارش ہے چاچو سےاس کو جاری رکھئے ایک بھر پور فیچر بن جائے گا
اور ایک بات اور آپ نے چاچو سے
چاچو!اس کو محض پاکستان تک محدود کر کے ذرا اہمیت کم کر دی اس کو بر صغیر رکھتے تو زیادہ بہتر ہوتا ۔۔:)
 
Top