پاکستان میں بجلی کی پیداوار ؟

میم نون

محفلین
ہو سکتا ہے کہ اسمیں حکمرانوں کی بھی نا اہلی اور کرپشن ہو لیکن ہمارے ملک میں بجلی کی کمی تو ضرور ہے جسے جلد از جلد پورا کرنا ہوگا۔ بجلی کی کمی سے ملک کا سارا کاروبار تباہوبرباد ہو کر رہ گیا ہے۔
آج ہم جو اس مشکل گھڑی سے گزر رہے ہیں، اسکی ایک وجہ تو 90 کی دہائی کی غلط پالیسیاں تھیں اور دوسری وجہ مشرف کی مجرمانہ غفلت کہ اسکے دور میں کوئی بھی منصوبہ نہ لگایا گیا۔
 

دوست

محفلین
پچھلے دنوں بی بی سی اردو پر ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا انٹرویو دیکھا۔ ڈاکٹر صاحب تھر کول پراجیکٹ میں ایک حصے پر کوئلے کی زیر زمین گیس میں تبدیلی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے ایک پائلٹ پراجیکٹ پر مصروف عمل ہیں۔ دوران انٹرویو اس کی تفصیلات کے علاوہ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں تھرمل پاور کی گجائش 11 ہزار میگا واٹ تھی۔ لیکن یہ پاور پلانٹ گیس پر چلنے کے لیے بنائے گئے تھے، جب گیس کم ہوگئی تو یہاں فرنس آئل جلانے لگے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ان پلانٹس کے بوائلروں میں سوراخ ہوگئے، چونکہ فنس آئل میں گندھک ہوتا ہے۔ اب حال یہ ہے کہ ہماری تھرمل پاور کی کیپسٹی 4000 میگاواٹ سے کچھ زیادہ ہے بس۔
 
Top