الف نظامی

لائبریرین
ایک دوست نے پی ایس ایل پرفارمنس کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی کے لے یہ ٹیم تشکیل دی ہے۔ میں تقریباً متفق ہوں۔
بابر اعظم
فخر زمان
احمد شہزاد
حسین طلعت
شعیب ملک
عمر اکمل
سرفراز احمد
شاداب خان
عماد وسیم
انورعلی / یامین
محمد عرفان
محمد عامر
رومان رئیس
وہاب ریاض
محمد اصغر / اسامہ میر
بہت خوب. اب ان لڑکوں پر مزید محنت کی جائے تا کہ آئندہ یہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں.
 
اوپنر کے طور پر میں نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دوں گا.
شرجیل! تینوں اللہ پچھے.
آپ نے جو ٹیم سیلیکٹ کی ہے اس میں 90فیصد ینگ پلیئر ز ہیں ۔ جو کہ بہر حال زیادہ ہے ۔ کچھ سینیئر کھلاڑیوں کا بھی ٹیم میں ہونا لازمی ہے ۔
 
آپ نے جو ٹیم سیلیکٹ کی ہے اس میں 90فیصد ینگ پلیئر ز ہیں ۔ جو کہ بہر حال زیادہ ہے ۔ کچھ سینیئر کھلاڑیوں کا بھی ٹیم میں ہونا لازمی ہے ۔
ٹی ٹوئنٹی کے لئے ٹھیک ہے۔ سرفراز، عمر، عامر، عرفان، وہاب ، احمد شہزاد اور ملک تجربہ کار
بابر اور عماد پہلے ہی مستقل ہو چکے
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک دوست نے پی ایس ایل پرفارمنس کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی کے لے یہ ٹیم تشکیل دی ہے۔ میں تقریباً متفق ہوں۔
بابر اعظم
فخر زمان
احمد شہزاد
حسین طلعت
شعیب ملک
عمر اکمل
سرفراز احمد
شاداب خان
عماد وسیم
انورعلی / یامین
محمد عرفان
محمد عامر
رومان رئیس
وہاب ریاض
محمد اصغر / اسامہ میر

نئے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، فخر زمان، عماد وسیم، شاداب اور رومان وغیرہ بہت اچھے ہیں۔ اللہ کرے کے ان کے کھیل کو مزید نکھارا جائے۔ بگاڑا نہ جائے۔

ویسے یہ مکی آرتھر مجھے کوئی خاص پسند نہیں ہے۔ کوچ پاکستانی ہی ہونا چاہیے۔ ہاں البتہ گاہے گاہے پاکستانی کوچ کو مہمیز کرنے کے لئے کسی غیر ملکی ماہر کو رکھ لیا جائے تو حرج نہیں ہے۔ :)
 
آپ شاید ایسے کہنا چاہ رہے تھے۔
ہاں البتہ گاہے گاہے پاکستانی کوچ کو مہمیز کرنے کے لئے کسی غیر ملکی ماہرہ خان کو رکھ لیا جائے تو حرج نہیں ہے۔
کیونکہ مسعود ملک کی مشہور زمانہ غزل ہم تم ہوں گے بادل ہو گا میں مہمیز کو کچھ ایسے برتا گیا تھا۔۔۔

کس نے کیا مہمیز ہوا کو
شاید ان کا آنچل ہو گا
:battingeyelashes::battingeyelashes:
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ شاید ایسے کہنا چاہ رہے تھے۔

کیونکہ مسعود ملک کی مشہور زمانہ غزل ہم تم ہوں گے بادل ہو گا میں مہمیز کو کچھ ایسے برتا گیا تھا۔۔۔

کس نے کیا مہمیز ہوا کو
شاید ان کا آنچل ہو گا
:battingeyelashes::battingeyelashes:

ہاہاہاہا ۔۔۔!

ماہر کو کس کمالِ خوبی سے 'ماہرہ' کر دیا ہے آپ نے۔

چلیے کوئی تو مہمیز ہوا اس لفظ سے یا اُس گیت سے۔ :)

ویسے یہ گیت بڑا شاندار تھا۔ :) :) :)
 

arifkarim

معطل
نجم سیٹھی مردہ باد! الیکشن تو متنازع ہوئی بغیر کروا نہیں سکے، فائنل میچ کی ٹکٹیں تو ٹھیک سے بیچ دیتے۔ قوم کے بچوں کو رلانے والے کبھی خود چین سے نہیں بیٹھیں گے:
 
Top