پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹیسٹ۔۔

محمداحمد

لائبریرین
خوب!

ویسٹ انڈیز کی ٹیم لائقِ تحسین ہے کہ انہوں نے کم تجربہ کار کھلاڑیوں کے باوجود ہر میچ میں کم بیک کیا اور پاکستان کو کوئی بھی با آسانی جیتنے نہ دیا۔
 
پتا نہیں میچ ہارنے کا اتنا دکھ نہیں ہو رہا جیتا ہونا چاہیے تھا :D
شاید سیریز جیتنے کی خوشی ہے یا اظہر علی کی سینچری نہ ہونے کی :laughing:
 
اس لڑی میں جملہ تبصرہ جات پڑھنے اور میچ کے نتیجہ کے بعد کہنا بنتا ہے۔

مرے چارہ گرکو نوید ہو، صفِ دشمناں کو خبر کرو
و ہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا

مرا یہ خون مرے دشمنوں کے سر ہو گا
میں دوستوں کی حراست میں مارا جاؤں گا
 

عثمان قادر

محفلین
پتا نہیں میچ ہارنے کا اتنا دکھ نہیں ہو رہا جیتا ہونا چاہیے تھا :D
شاید سیریز جیتنے کی خوشی ہے یا اظہر علی کی سینچری نہ ہونے کی :laughing:
آپ کے اس کمنٹ سے مجھے بھی خوشی کے کچھ لمحات نصیب ہوئے ۔۔۔۔
شکر ہے نواز آخری میچ میں بھی ناکام رہا میرے تجزیے درست ثابت ہوئے ۔۔۔۔۔
 
آپ کے اس کمنٹ سے مجھے بھی خوشی کے کچھ لمحات نصیب ہوئے ۔۔۔۔
شکر ہے نواز آخری میچ میں بھی ناکام رہا میرے تجزیے درست ثابت ہوئے ۔۔۔۔۔
جناب میں نے میچ کی دوسری اننگ کے شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ ہو نہ ہو اظہر نے کھیل بھی جانا ہے اور پاکستان نے خدا نخواستہ ہار بھی جانا ہے ۔۔
 
اس لڑی میں جملہ تبصرہ جات پڑھنے اور میچ کے نتیجہ کے بعد کہنا بنتا ہے۔

مرے چارہ گرکو نوید ہو، صفِ دشمناں کو خبر کرو
و ہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا

مرا یہ خون مرے دشمنوں کے سر ہو گا
میں دوستوں کی حراست میں مارا جاؤں گا
پر مزاح والوں کی بات تو سمجھ آ گئی میچ ہارنے کی خوشی ہے۔ غمزدہ احباب سے کیا مراد لیا جائے۔ وہ ہارنے پہ غمزدہ ہیں یا بیڑیوں میں وٹے (پتھر) ڈالنے والوں پہ۔۔۔
محمداحمد حمیرا عدنان
 
پر مزاح والوں کی بات تو سمجھ آ گئی میچ ہارنے کی خوشی ہے۔ غمزدہ احباب سے کیا مراد لیا جائے۔ وہ ہارنے پہ غمزدہ ہیں یا بیڑیوں میں وٹے (پتھر) ڈالنے والوں پہ۔۔۔
محمداحمد حمیرا عدنان
ویسے مجھے میچ ہارنے کا تھوڑا دکھ تھا جو آپ کے اشعار پڑھنے کے بعد زیادہ ہونے لگا :( تب غمناک ریٹنگ دی تھی
 
ویسے مجھے میچ ہارنے کا تھوڑا دکھ تھا جو آپ کے اشعار پڑھنے کے بعد زیادہ ہونے لگا :( تب غمناک ریٹنگ دی تھی
ویسے یہ میچ ہار جاتے تو اتنا دکھ نہیں تھا کہ بحیثیت مجموعی اچھا کھیلے۔۔۔ لیکن دکھ اس بات کا تھا جب اپنے ہی بیڑیوں میں وٹے ڈالنے لگیں۔۔۔۔۔
 
مطلب پاکستان کی ہار کے پیچھے آپ کا ہاتھ ہے ۔۔۔۔۔۔
اللہ نہ کرے ۔۔ میں نے پاکستان کے جیتنے کے لیے ڈ ھیروں دعائیں کی تھیں ۔۔ میں اپنا جملے کا اقتباس پیش کرتا ہوں تاکہ آپ کو سمجھنے میں آ سانی ہو ۔۔
میرے کولوں قسم چُکا لوو ۔۔ اظہر علی نے کھیل بھی جانا ہے اور پاکستان نے ہار بھی جانا ہے ۔۔ (دوسری بات پہ میرے منہ میں خاک اور پہلی پہ بھی ) :D
اور ہاں یہ سمائل پہلی بات کے لیے تھی :)
 
Top