پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹیسٹ۔۔

محمداحمد

لائبریرین
پاکستان نے اپنے دونوں ریویو گنوا دیے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کو اب 59 رنز کی ضرورت ہے اور پاکستان کو 5 وکٹ :)
 
آپ کی غیر موجودگی میں پوری پاکستان کی ٹیم آؤٹ کرائی ہے ۔۔۔۔ بے فکر ہو کر جائیں ۔۔۔
قبلہ پتہ کر لیں آپ ہیں کس کے ساتھ-
ویسے اپنا کام کسی پر چھوڑنا مناسب نہیں ہے آج کل۔ لوگ بڑے لاپرواہ قسم کے ہوتے جا رہے ہیں۔ :)
آ گئے جی آ گئے- اب دیکھئیے روسٹن کو روسٹ ہوتے ہووے--
 
114-5 اسٹمپس ڈے فور۔
آخری دن کالی آندھی کو محض 39 رنز درکار ہونگے جبکہ پاکستان کو 5 اچھی بالز کی ضرور ت ہوگی۔
 
آخری تدوین:
پاکستان کی 'سیسہ پلائی' دیوار کو بھی دشمنوں کی نظر کھا گئی۔۔!

اب نہ جانے سیسہ ٹھیک نہیں تھا یا نظر ہوتی ہی ایسی چیز ہے۔ :)

اس میچ کو اگر ویسٹ انڈیز کے نام کیا جائے تو اس کے فوائد میں سے ایک بڑا فائدہ یہ بھی رہے گا کہ تینوں فارمیٹ میں کلین سوئیپ کرکے جو لوگوں کی نظروں میں آجانا تھا، اس سے بچ جائیں گے۔

کچھ لوگ نئی گاڑی یا نئے گھر کو نظرِبد سے بچانے کے لیے ٹُٹی جُتی کا استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ آپ فکر نہ کریں پاکستان کے پاس بھی ٹُٹی جُتی ہے جو ساتھ ساتھ رہتی ہے :lol:
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ لوگ نئی گاڑی یا نئے گھر کو نظرِبد سے بچانے کے لیے ٹُٹی جُتی کا استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ آپ فکر نہ کریں پاکستان کے پاس بھی ٹُٹی جُتی ہے جو ساتھ ساتھ رہتی ہے :lol:

یہ ٹوٹی جوتی نہ ہوتی تو ویسٹ انڈیز کی اننگ دس اوورز سے بھی کم میں ختم ہو جاتی۔

قدر ناشناسی کی ساری حدیں ہی پار کر دی ہیں آپ نے۔
 
یہ ٹوٹی جوتی نہ ہوتی تو ویسٹ انڈیز کی اننگ دس اوورز سے بھی کم میں ختم ہو جاتی۔

قدر ناشناسی کی ساری حدیں ہی پار کر دی ہیں آپ نے۔
آپ تو سیریس ہی ہو گئے ہیں ۔۔ :)
مجھے تو وہی صورت حال یاد آ رہی ہے جب مصباح کی ایک روزہ کپتانی میں پاکستان میچ ہار بھی جاتا تھا اور مصباح اکیلا تن تنہا پچ پہ کھڑا رہ کے ہیرو بن جاتا تھا ۔۔ دونوں میں کچھ نہ کچھ قدر مشترک تو ضرور ہے ۔۔ یا ہو سکتا ہے مجھے لگ رہا ہو ۔۔ یہ میری ذاتی رائے ہے ۔۔ کو ئی بھی اتفاق نہ کرے اس سے ۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ تو سیریس ہی ہو گئے ہیں ۔۔ :)

حالانکہ ایسی باتوں پر تو مشتعل ہونا بنتا ہے۔ :)

مجھے تو وہی صورت حال یاد آ رہی ہے جب مصباح کی ایک روزہ کپتانی میں پاکستان میچ ہار بھی جاتا تھا اور مصباح اکیلا تن تنہا پچ پہ کھڑا رہ کے ہیرو بن جاتا تھا ۔۔

جی یہ مصباح صاحب ایسے ہی 'ہیرو' بنے ہیں۔

دونوں میں کچھ نہ کچھ قدر مشترک تو ضرور ہے ۔۔

ایک قدرِ مشترک تو آپ بھی ہیں۔ :)

یا ہو سکتا ہے مجھے لگ رہا ہو ۔۔

اور آپ ہمیں لگا رہے ہیں۔ :)

یہ میری ذاتی رائے ہے ۔۔

یہ انٹرنیٹ کا بے جا فائدہ اُٹھانے کی بات ہے۔ :) ورنہ اس قسم کی ذاتی آراء فساد فی الخلق کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔ :) :) :)

کو ئی بھی اتفاق نہ کرے اس سے ۔ :)

خیر ! کچھ نہ کچھ لوگ تو آپ کی جانب بھی ہیں۔ سو لگے رہیے۔ :)
 
حالانکہ ایسی باتوں پر تو مشتعل ہونا بنتا ہے۔ :)
نہ جی نہ مشتعل نہ ہوئیے گا پلیز ۔۔ کیونکہ مجھ پہ کو ئی غُصہ کرے تو میرا ہاسا نکل جاتا ہے اور اگلے بندے کا تراہ :D
جی یہ مصباح صاحب ایسے ہی 'ہیرو' بنے ہیں۔
میں نے ون ڈے کرکٹ کی بات کی ۔۔ ٹیسٹ میں وہ میرا پسندیدہ کھلا ڑی ہے
اور آپ ہمیں لگا رہے ہیں۔
اللہ نہ کرے :)
یہ انٹرنیٹ کا بے جا فائدہ اُٹھانے کی بات ہے۔ :) ورنہ اس قسم کی ذاتی آراء فساد فی الخلق کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔ :) :) :)
انٹر نیٹ کے فائدے تو اور بھی بہت سے ہیں ۔۔ جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اتنے عالم فاضل اور پیارےلوگوں سے بات کرنے کا موقع ملا ہےجن میں آپ بھی شامل ہیں ۔۔ ( یہ بات میں طنز کے پیرائے میں نہیں ۔۔ ادب کے پیرا ئے میں کر رہا ہوں )
خیر ! کچھ نہ کچھ لوگ تو آپ کی جانب بھی ہیں۔ سو لگے رہیے۔ :)
ہائے انہی کا تو انتظار کر رہا ہوں ۔۔ پتہ نہیں دھند کو اندھیرا سمجھ کے اب تک سو رہے ہیں :p مجھے کب تک محاذ پہ اکیلا لڑنا پڑے گا :cool:
 
Top