پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ ٹیسٹ۔

ابن توقیر

محفلین
یہاں شغل میلہ چل رہا ہے،پاکستان نے 133 رنز بنائے تھے اپنی اننگز میں جواب میں اس وقت نیوزی لینڈ 54 پر 3 وکٹ گنوا کرکھیل رہا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
میچ دیکھنے سےاچھا ہے بندہ نیند پوری کرے پتہ ہی ہے کیا رزلٹ آنا ہے

ہاں یہ تو ہے پرا جی،رزلٹ کا اندازہ تو ہے اس لیے میں بھی سوتے جاگتے ہی دیکھ رہا ہوں،نیوزی لینڈ کو آرام سکون سے ہرا کر شہزادوں نے رینکنگ بہتر کرلینی ہے۔


اوپری کیے گئے اپنے تبصرے کے بارے میں،مجھے خود کنفرم نہیں ہے کہ سوتے میں لکھا ہے یا جاگتے میں۔
 
ایک دن کی لگاتار بارش اور پھر پچ کی کارستانی ۔۔ یہ تو ہونا ہی تھا ۔۔ لیکن اب پچ کی صورت ِ حال بھی بہتر ہو رہی ہے ۔۔ پاکستان اپنی دوسری اننگ میں بہتری لا کر میچ کو ڈرا کی طرف لے جا سکتا ہے۔۔۔۔ انشا ء اللہ ۔۔۔
ہار جیت بھی مُمکن ہے کیونکہ آج دوسرا دن ہے اور دوسری اننگ ۔۔ کل کا دن اگر چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کو ڈ ھیر کر لیا جائے تو بات بن سکتی ہے ۔۔
 
پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 104 رنز بنا ئے اور اس کے 3 کھلا ڑی آوٹ ہو ئے ۔۔ راول 55 رنز اور ہنری 29 رنز کے ساتھ کریز پہ موجود ہیں ۔۔ پاکستان کی طرف سے عامر ، راحت اور سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
 

ابو مصعب

محفلین
یار یہ تو حد ہو گئی۔ 133 پر آل آؤٹ۔ ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ ہم تو سوچ رہے تھے پاکستان ٹیسٹ میں پھر نمبر ون کی کوشش کریگا اور یہاں تو سب کچھ الٹا چل رہا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یار یہ تو حد ہو گئی۔ 133 پر آل آؤٹ۔ ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ ہم تو سوچ رہے تھے پاکستان ٹیسٹ میں پھر نمبر ون کی کوشش کریگا اور یہاں تو سب کچھ الٹا چل رہا ہے۔

ڈوبنے کے مقام تو آتے رہتے ہیں لیکن مرنے کا مقام نہیں ہے بلکہ ڈوب کے اُبھرنے والے ہی غوّاص کہلاتے ہیں۔ :)
 

یاز

محفلین
اگرچہ اس وقت پاکستان کی پوزیشن کافی کمزور ہے۔ تاہم اگر کسی طرح سے نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کر کے اگلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کر پائیں تو میچ بچا سکتے ہیں، اور کسی حد تک جیت کے امکانات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
تاہم فی الوقت نیوزی لینڈ کا پلہ کافی حد تک بھاری ہے۔
 
Top