پاکستان بمقابلہ سری لنکا ۔ دوسرا ٹی 20 میچ ۔ دبئی

شمشاد

لائبریرین
عمر اکمل نے پریرا کو رن آؤٹ کیا۔

174009.jpg
 
عمر سیف

محفلین
ایک اچھا میچ ہوا ۔۔ پاکستانی ٹیم نے ہمت دکھائی جو کہ مثبت پہلو تھا ۔۔۔ لوئر مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈرز نے پھر اچھا پرفارم کیا ۔۔
اگر دیکھا جائے تو 18 اوورز تک پاکستان کا اسکور 183 تھا جب کہ سری لنکا کا 180 ۔۔۔ مڈل آرڈر میں ایک ساتھ 4 کھلاڑیوں کا آؤٹ ہونا ایک کروشل پوائنٹ تھا ۔
شرجیل خان نے اچھی بیٹنگ کی۔ وہیں سہیل تنویر نے بھی اپنے ناقدین کو دکھایا کہ وہ بھی اچھا پرفارم کر سکتا ہے اور اسی وجہ سے ٹیم کا حصہ ہے ۔۔۔
نئے کھلاڑیوں میں بلاول بھٹی اور عثمان کا سیریس کوچنگ کی ضرورت ہے اور ابھی تو ان کے سیکھنے کے دن ہیں ۔۔
میرے خیال میں ون ڈے میں 2 سے 3 سینئر کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہئے ۔۔ مصباح کی تو واپسی ہوگی ہی اگر یونس خان کو بھی ٹیم میں جگہ ملتی ہے تو مڈل آرڈر مضبوط ہوگا ۔۔
اور ایک اور بات ۔۔ عمر اکمل اور شعیب مقصود کو کوئی بیٹھ کر یہ سمجھائے کہ وکٹ پہ سٹینڈ کیسے لینا ہے ۔۔ دونوں کھلاڑیوں میں پوٹینشل بہت ہے ۔۔۔۔ پر ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
پاکستان کا کل بھی تکا لگا۔۔۔ ورنہ پروفیسر الیون کی اوقات 130 سے زیادہ کی نہیں ہے۔
اور مصباح الیون کی اوقات 170 تک کی ہے۔
 
اگر دیکھا جائے تو ایک اچھا میچ ہوا ۔۔ پاکستانی ٹیم نے ہمت دکھائی جو کہ مثبت پہلو تھا ۔۔۔ لوئر مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈرز نے پھر اچھا پرفارم کیا ۔۔
اگر دیکھا جائے تو 18 اوورز تک پاکستان کا اسکور 183 تھا جب کہ سری لنکا کا 180 ۔۔۔ مڈل آرڈر میں ایک ساتھ 4 کھلاڑیوں کا آؤٹ ہونا ایک کروشل پوائنٹ تھا ۔
شرجیل خان نے اچھی بیٹنگ کی۔ وہیں سہیل تنویر نے بھی اپنے ناقدین کو دکھایا کہ وہ بھی اچھا پرفارم کر سکتا ہے اور اسی وجہ سے ٹیم کا حصہ ہے ۔۔۔
نئے کھلاڑیوں میں بلاول بھٹی اور عثمان کا سیریس کوچنگ کی ضرورت ہے اور ابھی تو ان کے سیکھنے کے دن ہیں ۔۔
میرے خیال میں ون ڈے میں 2 سے 3 سینئر کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہئے ۔۔ مصباح کی تو واپسی ہوگی ہی اگر یونس خان کو بھی ٹیم میں جگہ ملتی ہے تو مڈل آرڈر مضبوط ہوگا ۔۔
اور ایک اور بات ۔۔ عمر اکمل اور شعیب مقصود کو کوئی بیٹھ کر یہ سمجھائے کہ وکٹ پہ سٹینڈ کیسے لینا ہے ۔۔ دونوں کھلاڑیوں میں پوٹینشل بہت ہے ۔۔۔ ۔ پر ۔۔۔ ۔
شاہد آفریدی پچھلے میچ کا صدقہ اگلے 15 میچز تک کھاتا رہے گا۔۔اب اس سے کسی قسم کی پرفارمنس کی توقع نہ رکھیں۔
سہیل تنویر جو ایک ناکارہ پرزے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا اب اس میچ کے بعد پانچ میچز تک ہمارے سر پر نازل رہے گا۔ حالاں کہ اب اس سے کسی قسم کی پرفارمنس کی توقع نہ رکھیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سری لنکا کے پیشِ نظر نمبر 1 کی دوڑ تھی اور اُنہوں نے شروع سے ہی اسی انداز میں کھیلا۔

بہرکیف میں پورا میچ دیکھ تو نہیں سکا لیکن پھر بھی اچھا میچ رہا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پاکستان کا کل بھی تکا لگا۔۔۔ ورنہ پروفیسر الیون کی اوقات 130 سے زیادہ کی نہیں ہے۔
اور مصباح الیون کی اوقات 170 تک کی ہے۔

شاہد آفریدی پچھلے میچ کا صدقہ اگلے 15 میچز تک کھاتا رہے گا۔۔اب اس سے کسی قسم کی پرفارمنس کی توقع نہ رکھیں۔
سہیل تنویر جو ایک ناکارہ پرزے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا اب اس میچ کے بعد پانچ میچز تک ہمارے سر پر نازل رہے گا۔ حالاں کہ اب اس سے کسی قسم کی پرفارمنس کی توقع نہ رکھیں۔

آپ کے اندازِ تنقید سے وہ تنقید نگار یاد آتے ہیں جن سے میر و غالب بھی محفوظ نہیں رہ سکے۔ :)
 
اگر میر شاہد آفریدی اور غالب سہیل تنویر ہوتے تو ان کے دیوان بہت پہلے ردی پیپر والے کو بیچ چکے ہوتے لوگ۔۔۔ بلکہ بیچتے بھی نہیں۔۔۔ ایک کے ساتھ ایک فری۔۔۔:laugh:
 
محمداحمد

لائبریرین
میں بھی انداز کی بات کر رہا ہوں۔۔
آپ غالب و میر کو سچن ٹنڈولکر، بریڈمین، میتھیو ہیڈن، ایڈم گلکرسٹ، گلین میک گرا، رکی پونٹنگ وغیرہ سے ملاتے نا بھائی جی۔۔۔

ہم بھی میر و غالب کو تنویر و آفریدی سے ملانے کی گستاخی نہیں کرسکتے۔ ہم تو آپ کے اندازِ تنقید کی تحسین کہنہ مشق ناقدین کی مثال دے کر کر رہے تھے کہ جنہوں نے میر و غالب کو بھی نہیں چھوڑا۔ :):):)
 
پھر آپ کو مجھے وصی شاہ جیسے شعراء پر تنقید کرنے والے ناقدین سے ملانا تھا نا۔۔۔۔۔
 
Top