پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

ویسے اگر ہمارے شہزادے "اسی رفتار" سے جیتتے تو اس طرح کی "ایک آدھ" ہار تو ہم اپنی خوشی سے ہی سر کا صدقہ کردیتے ۔"بےچاری" آسٹریلیا کی "اکلوتی،اکلوتی" جیت پر بھی اتنا غصہ!!!
مجھے ابھی بھی 99 ورلڈ کپ کا بنگلہ دیش سے ہارنے والا میچ یاد ہے۔ کم ہی لوگوں کو وہ میچ ہارنے کا افسوس تھا۔
 
ابن توقیر

محفلین

یہ میچ ابھی دیکھا تب تو 99 کے فائنل کی ہار ہی یاد ہے کیونکہ اس وقت شائد "کچی" پاس کیے دو سال ہی ہوئے تھے مجھے۔ویسے ہماری کرکٹ میں کئی بار اس طرح کی صورتحال بھی پیدا ہوئی ہے جب "عوام" کو "اپنی ہار" کا اتنا دکھ نہیں ہوا جتنا "حریف" کی ہار سے "سکون" ملا ہے۔اب اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے یا پھر صبر۔
 
ابن توقیر

محفلین
ایسا ہی کچھ 96 ورلڈکپ سیمی فائنل میں کلکتہ میں بھی ہوا تھا
تب تو صورتحال الگ تھی مگر ابھی جو یہ واقعہ آسٹریلیا کی ٹیم کے ساتھ ہندوستان میں پیش آیا ہے اسی طرح کا واقعہ آسٹریلیا کے ساتھ بنگلہ دیش میں بھی ان کے حالیہ دورے میں ہوچکا ہے۔کیا یہ فینز کی اپنی ٹیم کی ہار کا غصہ ہے یا پھر آسٹریلین پلیئرز کی طرف سے فقرے بازی پر ایشائی عوام ان کے لیے "شدت" کے جذبات رکھتی ہے جس سے اس طرح کے واقعے رونما ہوتے ہیں۔
 
فہد اشرف

میرے خیال ماضی کے آسٹریلیائی کھلاڑی(رکی پونٹنگ کی ٹیم والے) کہیں زیادہ فقرےباز تھے،لیکن تب ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے اور اگر فقرےبازی ہی وجہ ہے تو آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ میں اس سے بھی برا سلوک ہونا چاہیے۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
میرے خیال ماضی کے آسٹریلیائی کھلاڑی(رکی پونٹنگ کی ٹیم والے) کہیں زیادہ فقرےباز تھے،لیکن تب ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے اور اگر فقرےبازی ہی وجہ ہے تو آسٹریلیائی کھلاڑیوں پر انگلینڈ میں اس سے بھی برا سلوک ہونا چاہیے۔
پھر اس عدم برداشت کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ اپنی ٹیم سے جنون کی حد تک محبت کے ہار لفظ کو برداشت ہی نہ کرپانا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایسا ہی کچھ 96 ورلڈکپ سیمی فائنل میں کلکتہ میں بھی ہوا تھا
یہ تو خیر ہمارے دلوں پر نقش ہے! پاکستان انڈیا سے کوارٹر فائنل ہارا ہوا تھا اور سیمی فائنل میں پورا پاکستان سری لنکا کے ساتھ تھا۔ انڈیا کے شائقین کی حالت دیکھ دیکھ کر ہم ٹھٹھے مار مار کر ہنس رہے تھے۔ اللہ اللہ، بہت پیچھے رہ گئیں کہیں ایسی باتیں! :)
 
محمد وارث

لائبریرین
تب تو صورتحال الگ تھی مگر ابھی جو یہ واقعہ آسٹریلیا کی ٹیم کے ساتھ ہندوستان میں پیش آیا ہے اسی طرح کا واقعہ آسٹریلیا کے ساتھ بنگلہ دیش میں بھی ان کے حالیہ دورے میں ہوچکا ہے۔کیا یہ فینز کی اپنی ٹیم کی ہار کا غصہ ہے یا پھر آسٹریلین پلیئرز کی طرف سے فقرے بازی پر ایشائی عوام ان کے لیے "شدت" کے جذبات رکھتی ہے جس سے اس طرح کے واقعے رونما ہوتے ہیں۔
برصغیر یعنی، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش کے شائقینِ کرکٹ کچھ زیادہ ہی جذباتی واقعہ ہوئے ہیں۔ چاہے دس میچ مسلسل جیتیں لیکن ایک میچ کی ہار برداشت نہیں ہوتی!
 
یہ تو خیر ہمارے دلوں پر نقش ہے! پاکستان انڈیا سے کوارٹر فائنل ہارا ہوا تھا اور سیمی فائنل میں پورا پاکستان سری لنکا کے ساتھ تھا۔ انڈیا کے شائقین کی حالت دیکھ دیکھ کر ہم ٹھٹھے مار مار کر ہنس رہے تھے۔ اللہ اللہ، بہت پیچھے رہ گئیں کہیں ایسی باتیں! :)
یاد آ جائے تو آج بھی کامبلی پر ترس آتا ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
یہ تو خیر ہمارے دلوں پر نقش ہے! پاکستان انڈیا سے کوارٹر فائنل ہارا ہوا تھا اور سیمی فائنل میں پورا پاکستان سری لنکا کے ساتھ تھا۔ انڈیا کے شائقین کی حالت دیکھ دیکھ کر ہم ٹھٹھے مار مار کر ہنس رہے تھے۔ اللہ اللہ، بہت پیچھے رہ گئیں کہیں ایسی باتیں! :)
خیر ہم تو پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تب
 
آخری تدوین:
Top