پاکستان بمقابلہ سری لنکا - متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز

شمشاد

لائبریرین
بلاول نے Jayawardene کو بھی آؤٹ کر دیا۔
یہ بیچارہ تو صفر پر ہی نکل لیا۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں ادھر میں نے اس کی تعریف میں مراسلہ لکھ کر پوسٹ کیا، اُدھر وہ آؤٹ ہو گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 383 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح پاکستانی ٹیم کو 179 اسکور کی برتری حاصل تھی۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا اور تیسرے دن کے اختتام پر 186 اسکور بنائے۔ جبکہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

سری لنکا کو اس وقت 7 اسکور کی برتری حاصل ہے جبکہ ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں 285 اسکور بنائے تھے۔
آج ابھی تک ان کی کوئی وکٹ نہیں گری۔ وہی کل والی 4 کی 4 ہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چندی مل اور میتھیو نے تو پاکستانی ٹیم کو تھکا تھکا کر مار دیا ہے۔
آؤٹ ہی نہیں ہو رہے۔
138 اسکور کی پارٹنرشپ ہو چکی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکن دوسری اننگ میں 348 اسکور بنا کر 169 اسکور کی برتری حاصل کر چکے ہیں۔

میچ کا نتیجہ نکلنے کا امکان بہت ہی کم ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
171 اسکور کی برتری حاصل کر چکے ہیں اور ابھی 5 وکٹیں باقی ہیں۔
میتھیو 82 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
401 اسکور بنا چکے ہیں دوسری اننگ میں۔
222 اسکور کی برتری حاصل کر چکے ہیں۔
میتھو کا انفرادی اسکور 122 پر پہنچ گیا ہے۔
 
Top