پاکستان بمقابلہ سری لنکا - متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیسٹ ٹیم میں محمد حفیظ اور عمر گل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 31 دسمبر کو ابو ظبی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 8 جنوری کو دبئی میں اور
تیسرا ٹیسٹ میچ 16 جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:۔ مصباح الحق ( کپتان)، خرم منظور، شان مسعود، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہرعلی، یونس خان، اسد شفیق، عدنان اکمل، سعید اجمل، عبدالرحمن، عمرگل، جنید خان، راحت علی اور محمد طلحہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
براہ کرم عنوان میں ٹیسٹ سیریز کا اضافہ کر دیجئے، میں الجھ گیا کہ دو دھاگے ایک ہی مضمون پر :)
 

شمشاد

لائبریرین
منصور بھائی اس کے لیے تو مراسلے کو رپورٹ کرنا ہو گا کہ میں عنوان کو مدون کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج 31 دسمبر 2013 سے ابو ظبی میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہو گا۔

پاکستانی ٹیم مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی :

1 - مصباح الحق (کپتان)
2 - عبد الرحمان
3 - عدنان اکمل (وکٹ کیپر)
4 - احمد شہزاد
5 - اسد شفیق
6 - اظہر علی
7 - جنید خان
8 - خرم منظور
9 - محمد حفیظ
10 - محمد طلحہ
11 - راحت الی
12 - سعید اجمل
13 - شان مسعود
14 - عمر گل
15 - یونس خان
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے میچ کے لیے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی۔

سری لنکا کا اسکور اس وقت ایک وکٹ کے نقصان پر 61 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی کھلاڑی پہلی وکٹ حاصل کرنے کے بعد

175565.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا کیا ایک روزہ میچ سمجھ کر کھیل رہا ہے۔

۷۶ کے مجموعی اسکور پر ۴ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
 
Top