پاکستان بمقابلہ سری لنکا - متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز

شمشاد

لائبریرین
میچ کے 5ویں دین پینے پلانے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں ایک کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر 66 اسکور بنائے تھے۔

جیتنے کے لیے 236 اسکور کی ضرورت ہے جبکہ 9 وکٹیں باقی ہیں۔

47 اوور کا میچ باقی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ ایک روزہ میچ سمجھ کر کھیلنا شروع کر دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمد وارث بھائی اب وقت نہیں رہا۔
ایسا نہ ہو کہ ایک روزہ میچ سمجھ کر کھیلیں اور وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرنا شروع ہو جائیں۔ بہتری اسی میں ہے کہ عزت میرا مطلب ہے میچ بچا لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی آپ نہاری اور پائے کا آرڈر دے کر رکھیں۔ میچ ختم ہونے تک آ ہی جائیں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی اب وقت نہیں رہا۔
ایسا نہ ہو کہ ایک روزہ میچ سمجھ کر کھیلیں اور وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرنا شروع ہو جائیں۔ بہتری اسی میں ہے کہ عزت میرا مطلب ہے میچ بچا لیں۔

شمشاد بھائی، نو وکٹیں باقی ہیں، چانس لیں، اگر دیکھیں کہ خزاں رت آ رہی ہے تو اپنے بابے مصباح اور یونس کب کم آئیں گے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
یہاں میرے خیال میں حفیظ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، 50 کر گیا ہے اور اگر آخر تک کھیلتا رہے تو میچ جتوا سکتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ میچ ہم جیت سکتے تھے اگر پہلی اننگ میں اچھی لیڈ لے لیتے۔ مگر مصباح اور یونس کے علاوہ کسی نے بھی خاطر خواہ اسکور نہیں کیا۔
 

عمر سیف

محفلین
میچ ڈرا ۔۔
سری لنکا نے دوسری اننگز میں بہت اچھا کھیلا ۔۔ میتھو چندمل اور پرسنا کی بیٹنگ اچھی رہی ۔۔
اگلے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں محمد عرفان اور عبدالرحٰمن کو کھیلائے جانے کے چانس لگتے ہیں ۔۔۔
 
Top