پاکستان بمقابلہ سری لنکا - شارجہ میں تیسرا ٹیسٹ میچ

شمشاد

لائبریرین
جنید خان تو چھا گیا بھئی۔
جس اوور میں مصباح الحق آؤٹ ہوئے، اسی اوور میں جنید نے دو چھکے مار دیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
341 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی اننگ ختم ہوئی۔
سری لنکا کو ابھی بھی 87 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنید خان تو چھا گیا بھئی۔
جس اوور میں مصباح الحق آؤٹ ہوئے، اسی اوور میں جنید نے دو چھکے مار دیئے۔

جنید خان چھکا لگاتے ہوئے۔

177067.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
چوتھی وکٹ چندی مل کی بھی گئی۔
سری لنکا کے دوسری اننگ میں 89 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

اس وقت انہیں پاکستان پر 176 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
کیا کہتے ہیں شمشاد بھائی ۔۔ آج کھیل کے اختتام تک سب آؤٹ ہوجائیں سری لنکا کے تو میچ بن سکتا ہے ؟؟
 

جیہ

لائبریرین
اس کیا صورت حال ہے
میرا خیال پاکستان میچ اور سیریز ہار کر یہ ثابت کردے گا کہ یہ صرف ٹی ٹوینٹی کی ٹیم ہے
 

شمشاد

لائبریرین
4 وکٹیں مل گئی ہیں۔ اسی پر شکر کریں۔
194 اسکور برتری حاصل ہے سری لنکا کو۔

موجودہ جوڑی کے آؤٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا کی 5ویں وکٹ گر گئی۔
جے وردھنے سعید اجمل کی گیند پر 46 اسکور بنا کر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ۔
 
Top