پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ - دبئی میں

محمداحمد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم سب کے لئے ناقابلِ پیشنگوئی ہی رہی ہے۔

بس اپنے انیس الرحمن بھائی کو اُس وقت نہ جانے کہاں سے خبر ہو جاتی ہے جب پاکستان کے ساتھ کچھ بُرا ہونے والا ہوتا ہے۔ ایسے میچ میں انیس بھائی نظر بھی نہیں نہیں آتے جب پاکستان جیت جاتا ہے۔
 
قیصرانی

تو ان کی موجودگی یا غیر موجودگی سے ہی اندازہ لگا لیا کریں؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
ایسا کرکٹ کریز تھا
خدا جانے کہاں گیا
یاد آتے ہیں وہ دن جب پاپا کی ڈانٹ کے باوجود ہر چھکے چوکے اور آوٹ پر چیخ چیخ کر گھر سر پر اُٹھا لیتے تھے :)
 
شمشاد

لائبریرین
آج تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 اسکور بنائے۔

ابھی بھی جنوبی افریقہ کو 286 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
آپ نے دلچسپی لینی چھوڑ دی، پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیلنا چھوڑ دیا۔ یہ سب آپ کا قصور ہے۔
ارے ارے سارا ملبہ مجه پر ڈال دیا.
معاملہ الٹ ہے کهلاڑیوں نے کهیلنا چهوڑ دیا ہم نے اپنی اینرجی ویسٹ کرنا چهوڑ دی.
 
Top